Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے
دنیا

عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے

Published November 21, 2024
Tags: Featured اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو عالمی فوجداری عدالت مظالم اور جنگی جرائم کے مرتکب وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹِ گرفتاری جاری
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی فوجداری عدالت نے کہا ہے کہ غزہ میں 8 اکتوبر 2023 سے 20 مئی 2024 تک انسانیت پر مظالم اور جنگی جرائم کے مرتکب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس بات پر یقین کرنے کی “مناسب بنیادیں” موجود ہیں کہ ن دونوں افراد نے جان بوجھ کر غزہ کی شہری آبادی کو خوراک، پانی، اور ادویات اور طبی سامان کے ساتھ ساتھ ایندھن اور بجلی سے محروم رکھا جو کہ شہریوں کی بقا کے لیے ناگزیر ہیں۔

عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق 2 اسرائیلی کیسز کو بھی مسترد کرتے ہوئے عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے عدالت کے دائرہ اختیار کو قبول کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عدالت فلسطین کے علاقائی دائرہ اختیار کی بنیاد پر اپنا دائرہ اختیار استعمال کر سکتی ہے۔

عالمی فوجداری عدالت نے حماس کے رہنما محمد دیف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے جولائی میں دعویٰ کیا تھا کہ محمد دیف ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں اور تب سے حماس کے یہ اہم ترین رہنما منظر عام سے بھی غائب ہیں۔

عالمی فوجداری عدالت نے یہ فیصلہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری اور فلسطینیوں کے نسل کشی سے متعلق درخواستوں پر دیا ہے۔

اسرائیل عالمی عدالت کے ایسے فیصلوں کو پہلے بھی مسترد کرتا آیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ عامی عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے، صحت کا نظام تباہ ہوگیا اور شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔

TAGGED:Featuredاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوعالمی فوجداری عدالتمظالم اور جنگی جرائم کے مرتکبوزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹِ گرفتاری جاری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لکھنئو : شادی کی خوشی میں دلہا کے گھر والوں نے 65 لاکھ روپے نچھاور کردیے
Next Article دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے اسلام آباد میں کسی احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر داخلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

آئینی عدالت ضروری اور مجبوری ہے، بنا کر رہیں گے: بلاول کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک): چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ آئینی عدالت ضروری اور مجبوری ہے اس لیے آئینی…

September 24, 2024
دنیاصحت

کویت میں کیمیکل ملی شراب سے 13 افراد ہلاک، 31 وینٹی لیٹر پر اور 21 نابینا ہوگئے

کویت (ویب ڈیسک): خلیجی ریاست کویت میں ملاوٹ شدہ شراب پینے سے ہلاکتوں کا سلسلہ خوفناک رخ اختیار کر گیا۔عرب…

August 14, 2025
کھیل

شان ولیمز کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار

(اسپورٹس ڈیسک): زمبابوے کے آل راؤنڈر شان ولیمز کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب…

November 28, 2024
پاکستانتازہ ترین

حکومت کیجانب سے دہشتگردوں سے متعلق شواہد عمران کے حوالے، محاصرہ ختم

لاہور (ویب ڈیسک): کمشنر لاہور کی سربراہی میں قائم تین رکنی حکومتی ٹیم نے زمان پارک میں عمران خان سے…

May 19, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?