Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حکومت کا خیبرپختونخواہ میں گورنر راج لگانے کا امکان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حکومت کا خیبرپختونخواہ میں گورنر راج لگانے کا امکان
پاکستان

حکومت کا خیبرپختونخواہ میں گورنر راج لگانے کا امکان

Published November 28, 2024
Tags: Featured ابتدائی مدت6ماہ ہو گی خیبرپختونخواہ گورنر راج لگانے کا امکان فیصلہ ایک دوروز میں متوقع وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زصدارت ہوا
Share
SHARE

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وفاقی حکومت کاخیبرپختونخواہ گورنر راج لگانے کا امکان،گورنر راج لگانے کی ابتدائی مدت6ماہ ہو گی ،حتمی فیصلہ ایک دوروز میں متوقع،حکومت نے خیبرپختونخواہ میں گورنر راج لگانے کے معاملے پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے کافیصلہ،میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زصدارت ہوا،خیبرنخواہ میں گورنر راج لگانے کے معاملے پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں اٹارنی جنرل سمیت قانونی ماہرین نے گورنر راج لگانے کے معاملے پر بریفنگ دی،اجلاس میں کابینہ اراکین کی اکثریت کی گورنر راج لگانے کی حمایت کر دی،کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے گورنر راج لگانے کا جواز پیدا کیا۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ صوبائی محکموں اور ملازمین کا استعمال کیاگیا جبکہ صوبائی حکومت نے دھرنے کیلئے صوبائی وسائل استعمال کئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا بھی کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے احتجاج میں دہشتگرد تنظیموں کے لوگ شامل تھے۔ حکومت نے اس معاملے پر ضبط کا ثبوت دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ہ میں گورنر راج کا آپشن موجود تھا۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ صوبہ کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پوروفاق کے خلاف چڑھائی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا ہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہونی چاہیے ، میری ذاتی رائے میں وزیراعظم،کابینہ چارج شیٹ کرسکتے ہیں۔آئین کے اندر گورنر رولز کی آپشن موجود ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاتھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کن اقدام اٹھانا پڑے گا۔

حکومت کے پاس گورنر راج کا آپشن موجود تھا۔مظاہرین کی جانب سے پولیس وسکیورٹی اہلکاروں پرفائرنگ کی گئی تھی۔ بشریٰ بی بی لاشیں چاہتی تھیں۔ بانی پی ٹی آئی حکومت کی کسٹڈی میں نہیں تھے۔عمران خان کو رہا کرنے کا اختیارعدالتوں کے پاس تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے دھرنے کے موقع پر انتہائی ضبط کا مظاہرہ کیا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب مزید کھیل نہیں چل سکتا۔

ہم نے پاکستان کو اب امن واستحکام کی طرف لیکرجانا تھا۔حکومت کے پاس جو آپشن ہے ان کو میڈیا پرنہیں بتا یا جا سکتاقبل ازیں اسلام آباد اور راولپنڈی کے تاجروں نے بھی خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔پی ٹی آئی کے احتجاج اور حکومتی رکاوٹوں کی وجہ سے جڑواں شہروں اسلام آباد اور پنڈی میں کاروبار زندگی معطل ہے۔ جس پر تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے حکومت سے امن وامان کی بحالی کیلئے صوبہ خیبر پختونخواہ میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ حکومت امن و امان اور کاروبار کو بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پی کے کنٹرول سمیت جو بھی اقدام کرے گی بزنس کمیونٹی اس کی حمایت کرے گی۔ سڑکوں کی روازنہ کی بندش سے ملک بھر میں کاروبار کا اربوں روپے کا نقصان ہورہا تھا۔یاد رہے اس سے قبل گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں گورنر راج لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاملات حد سے بڑھ گئے تو گورنر راج لگانے میں کوئی قباحت نہیں تھا۔

فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تھی جس میں ان کے دورہ امریکا کے علاوہ صوبے کے معاملات کے حوالے سے گفتگو ہوئی تھی۔ وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ چیزیں حد سے بڑھ گئیں تو ملک اور جمہوریت کی خاطر گورنر رول نافذ کرنے میں کوئی قباحت نہیں تھی۔

TAGGED:Featuredابتدائی مدت6ماہ ہو گیخیبرپختونخواہ گورنر راج لگانے کا امکانفیصلہ ایک دوروز میں متوقعوفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زصدارت ہوا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ’’میرے پاس وقت نہیں‘‘ ارجن سے علیحدگی کے بعد ملائیکہ اروڑا کی انسٹاگرام پر پوسٹ وائرل
Next Article جو بھی ہوا اس کا احتساب اور جواب طلبی عمران خان کرینگے: ترجمان بشریٰ بی بی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ٹرمپ نے روس یوکرین تنازع کیلئے یوکرین کو قصور وار قرار دیدیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا- روس مذاکرات کے بعد یوکرین تنازع کے لیے یوکرین کو ہی مورد…

February 19, 2025
پاکستان

PTI زمان پارک میں موجود 30-40 دہشتگرد حوالےکرے، پنجاب حکومت

لاہور (ویب ڈیسک): نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30…

May 17, 2023
انٹرٹینمنٹ

جاوید اختر کو اپنی اورشبانہ کی شادی سے زیادہ دوستی پر ناز

لاہور (شوبز ڈیسک):بھارتی مصنف، شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے اپنی اور اداکارہ شبانہ اعظمی کی دوستی پر بات…

February 19, 2023
دنیا

سیز فائر پر اسرائیلی حکام کا جواب موصول، حماس نے کی تصدیق کردی

دوہا -قطر (ویب ڈیسک): فلسطین مزاحمتی تنظیم حماس نے سیز فائر کی پیشکش پر اسرائیل کا جواب موصول ہونے کی…

April 27, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?