Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: برطانیہ: شدید بیمار افراد کو موت کے انتخاب کا حق دینے کا بل پہلے مرحلے میں منظور
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > برطانیہ: شدید بیمار افراد کو موت کے انتخاب کا حق دینے کا بل پہلے مرحلے میں منظور
دنیا

برطانیہ: شدید بیمار افراد کو موت کے انتخاب کا حق دینے کا بل پہلے مرحلے میں منظور

Published November 30, 2024
Tags: Featured برطانیہ میں شدید بیمار پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے بل کو پہلے مرحلے میں کامیابی تکلیف میں مبتلا افراد زندگی کے خاتمے کا اختیار دینے
Share
SHARE

لندن (ویب ڈیسک): برطانیہ میں شدید بیمار اور تکلیف میں مبتلا افراد کو اپنی زندگی کے خاتمے کا اختیار دینے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے بل کو پہلے مرحلے میں کامیابی مل گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں لیبر رکن پارلیمنٹ کم لیڈ بیٹر نے برطانیہ میں شدید بیمار افراد کے لیے موت کا انتخاب کرنے سے متعلق بل پیش کیا۔ بل پرپارلیمنٹ کے 330 اراکین نے حق اور 275 نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ حکومت موت کے انتخاب کے بل میں غیرجانبدار رہی اور اراکین نے اپنی مرضی سے ووٹ ڈالا۔

مجوزہ بل کے تحت موت کا انتخاب کرنے والے کی عمر 18 برس سے زائد ہونا چاہیے، اس پر کوئی دباؤ نہ ہو اور وہ اپنی مرضی سے یہ فیصلہ کرے۔

ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق اس کی بقیہ زندگی 6 ماہ تک ہونی چاہیے، اسے 2 مختلف گواہوں کی موجودگی میں ڈیکلریشن پر دستخط کرنا ہوں گے، اسے 2 ڈاکٹروں کو ایک ہفتہ کے وقفے سے موت کے انتخاب کے بارے میں مطمئن کرنا ہوگا اور اس کے بعد ہائی کورٹ کے جج سے اجازت حاصل کرنا ہوگی جس کے 14دن بعد وہ موت کا انتخاب کرسکتا ہے، موت کے لیے ڈاکٹر اسے مواد فراہم کرے گا لیکن اس کا استعمال وہ خود کرے گا۔

بل میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ موت کے انتخاب کے لیے کون سی دوا استعمال کی جائے گی، کسی بیمار شخص کو موت کے انتخاب کے مجبور کرنے کی سزا14 برس ہوگی۔

بتایا جاتا ہے کہ بل اب کمیٹی کی سطح پر جائے گا جہاں اراکین اس میں ترامیم کرسکیں گے، بل، پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز سے منظوری کے بعد ہی قانون بن سکے گا۔

واضح رہے کہ 2015 میں اس حوالے سے پیش کردہ بل کو اراکین نے بھاری اکثریت سے مسترد کردیا تھا۔

TAGGED:Featuredبرطانیہ میں شدید بیمارپارلیمنٹ میں پیش کیے گئے بل کو پہلے مرحلے میں کامیابیتکلیف میں مبتلا افرادزندگی کے خاتمے کا اختیار دینے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان قصوروار ہیں، عدالت نے ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
Next Article گورنر راج لگانا مشکل ہے، پی پی کسی جماعت پر پابندی کی حمایت نہیں کریگی، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کسی کو نہیں دیںگے، سی سی آئی کا اجلاس بلانا ضروری ہے؛ مراد شاہ کی میڈیا سے گفتگو
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

مصدقہ نتائج: کراچی سمیت سندھ بھر میں پی پی پی سب سے آگے

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ میں کراچی اور حیدرآباد سمیت 16 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں…

January 16, 2023
پاکستانکاروبار

سندھ کے ساحلی علاقے شاہ بندر میں گیس کے مزید ذخائر دریافت

سجاول (ویب ڈیسک) : گیس کے ستائے عوام کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، سندھ کے علاقے سجاول…

November 20, 2023
پاکستانکاروبار

معاشی تباہی کی ایک چھوٹی جھلک:وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ 18 ہزار ارب کا بجٹ پیش

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ نئے بجٹ…

May 19, 2024
انٹرٹینمنٹتازہ ترین

’پٹھان‘حب الوطنی سے بھرپورفلم ہے، شاہ رخ خان

بولی وڈ کے بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان نے واضح کیا ہے کہ ان کی آنے والی فلم بھی…

December 19, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?