Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جے یو آئی کا حکومت کا بھی الٹی میٹم: 8 دسمبر تک مدارس بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کا رخ کرینگے: مولانا غفور حیدری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جے یو آئی کا حکومت کا بھی الٹی میٹم: 8 دسمبر تک مدارس بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کا رخ کرینگے: مولانا غفور حیدری
پاکستان

جے یو آئی کا حکومت کا بھی الٹی میٹم: 8 دسمبر تک مدارس بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کا رخ کرینگے: مولانا غفور حیدری

Published December 6, 2024
Tags: 8 دسمبر تک دینی مدارس کا بل منظور نہ ہوا تو Featured اسلام آباد کا رخ کریں گے جمعیت علماء اسلام جے یو آئی حکومت کو الٹی میٹم
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے حکومت کو الٹی میٹم دیا ہےکہ 8 دسمبر تک دینی مدارس کا بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ ایک بیان میں سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ حکومت کو دینی مدارس کا بل ہر صورت میں منظورکرنا ہوگا۔ 8 دسمبر تک بل منظور نہ کیا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہم مذہبی لوگ ہیں، نہیں چاہتے اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے، ملک بھی اس چیز کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بل منظور کرکے روکنا بدنیتی ہے، یہ جے یو آئی اور وفاق المدارس کابل نہیں، تمام تنظیمات مدارس کا بل ہے۔

اس سے قبل جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کیے تو 8 دسمبر کو پشاور میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانافضل الرحمان نے وزیراعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سےآگاہ کیا جس پر شہباز شریف نے بل پر تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے، مدارس کی آزادی،حریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ صدر آصدف زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل کو مسترد کرکے طبل جنگ بجا دیا، بل مسترد کرنا پارلیمنٹ جمہوریت اور آئین کے چہرے پر زوردار طمانچہ ہے۔

انہوں نےکہا کہ بل مسترد کرنے کے ذمہ دار صدر کے ساتھ ساتھ شہباز شریف اور بلاول بھی ہیں ۔

واضح رہےکہ صدر مملکت آصف زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا تھا۔

TAGGED:8 دسمبر تک دینی مدارس کا بل منظور نہ ہوا توFeaturedاسلام آباد کا رخ کریں گےجمعیت علماء اسلام جے یو آئیحکومت کو الٹی میٹم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article طلاق کی افواہوں کاسدباب: ایشوریا اور ابھیشیک کی بلآخر ایک ساتھ ہنستے مسکراتے تصویر سامنے آگئی
Next Article عالمی تنازعات کا فائدہ اسلحہ کمپنیوں کو: گزشتہ سال 632 ارب ڈالر کا جنگی ساز و سامان فروخت ہوا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

’’پاکستان آئیڈل‘‘ کے آڈیشنز 31 اگست کو کراچی آرٹس کونسل میں ہوں گے

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان کا نیا موسیقی کا مقابلہ "پاکستان آئیڈل" شروع ہونے والا ہے جس کے آڈیشنز کا اگلا…

August 30, 2025
پاکستانتازہ ترین

الیکشن سروے پر پابندی کیس: پابندی صرف انتخابی دن تک ہے، سرکاری وکیل

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن سروے پر پابندی کےخلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران سرکاری وکیل…

January 9, 2024
پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف کا حکم سر آنکھوں‌پر: ایف بی آر کی تنظیم نو منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ایف بی آر سے متعلق آئی ایم ایف کی تجاویز پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔نگران حکومت…

January 5, 2024
پاکستان

عدت نکاح کیس؛ خاور مانیکا کا جج پر عدم اعتماد کا اظہار، PTIوکلا کا خاور مانیکا پرحملہ،جج نے کیس سننے سے انکار کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک): بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں خاور مانیکا کی…

May 29, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?