Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شام میں تباہی اور تیسری عالمی جنگ کا آغاز ، کیا بابا وانگا کی پیش گوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > شام میں تباہی اور تیسری عالمی جنگ کا آغاز ، کیا بابا وانگا کی پیش گوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
دنیا

شام میں تباہی اور تیسری عالمی جنگ کا آغاز ، کیا بابا وانگا کی پیش گوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟

Published December 10, 2024
Tags: Featured آنجہانی بابا وانگا باباوانگا نے شام کی تباہی اور مغرب کے تباہ ہونے کی پیش گوئی کی تھی بلغاریہ والی معروف خاتون نابینا نجومی پیش گوئیاں سچ ہوجانے کی وجہ سے خاصی مشہور
Share
SHARE

بلغاریہ (ویب ڈیسک): بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا دنیا بھر کے تاریخی اور افسوسناک واقعات سے متعلق اپنی پیش گوئیاں سچ ہوجانے کی وجہ سے خاصی مشہور ہیں۔دیکھا جائے تو اس وقت دنیا کے مختلف خطوں میں خطرناک حد تک کشیدگی کی صورتحال ہے، ایک طرف اسرائیل فلسطین تنازع مسلسل بڑھتا جا رہا ہے تو دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے حل کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔اسی دوران شام میں بشار الاسد کے 24 سالہ طویل اقتدار کا تختہ الٹنے والی شامی اپوزیشن ملیشیا حیات التحریر الشام دارالحکومت دمشق کا کنٹرول حاصل کرچکی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیگر حیران کن پیش گوئیوں کی طرح باباوانگا نے شام کی تباہی اور مغرب کے تباہ ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔

بابا وانگا نے شام کے حوالے سے کی گئی پیش گوئی میں کہا تھا کہ ’ شام کی تباہی سے ایک تباہ کن عالمی جنگ شروع ہو جائے گی، جیسے ہی شام تباہ ہوگا مغرب اور مشرق کے درمیان ایک عظیم جنگ ہوگی، موسمِ بہار میں مشرق میں جنگ شروع ہوگی جو تیسری عالمی جنگ ہوگی، مشرق میں ہوئی جنگ مغرب کو تباہ کر دے گی‘ ۔

باباوانگا کی پیش گوئی کے مطابق ’شام فتح کے دہانے پر ہوگا لیکن فاتح ایک نہیں ہوگا‘۔

میڈیا رپورٹس میں بابا وانگا کی پیش گوئیاں درست ثابت ہونے کی صورت میں آئندہ چند ماہ میں تیسری عالمی جنگ چھڑنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

باوانگا نے یورپ میں ایک بڑے تنازع کی پیش گوئی کر رکھی ہے جو 2025 تک اس براعظم کی آبادی کو تباہ کرے گی، یہ پیش گوئی جو خاص طور پر جاری جیو پولیٹیکل تناؤ کی روشنی میں پریشان کن ہے۔

باباوانگا کا دعویٰ تھا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، دنیا کا خاتمہ 2025 میں شروع ہوگا لیکن انسانیت 5079 تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی۔

یورپ میں تنازع کے علاوہ بابا وانگا نے پیش گوئی کی کہ 2043 تک یورپ مسلم حکمرانی میں آئے گا اور 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی۔

بابا وانگا کی ماضی میں کی گئی بیشتر پیش گوئیاں سچ ثابت ہو چکی ہیں، انہوں نے 2024 میں جنگ کے واقعات میں اضافے کا بتایا تھا، ان کی ٹوئن ٹاورز حملے، یوکرین میں چرنوبل آفت، شہزادی ڈیانا کی موت، دوسری جنگ عظیم، سوویت یونین کی تحلیل، اسٹالن کی موت،کرسک سب میرین ڈیزاسٹر ، 2004 کے سونامی اور 1985 کے زلزلے کی پیش گوئیاں بھی سچ ثابت ہو چکی ہیں۔

TAGGED:Featuredآنجہانی بابا وانگاباباوانگا نے شام کی تباہی اور مغرب کے تباہ ہونے کی پیش گوئی کی تھیبلغاریہ والی معروف خاتون نابینا نجومیپیش گوئیاں سچ ہوجانے کی وجہ سے خاصی مشہور
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مائیکل وان نے ٹیسٹ 5 کے بجائے 4 روز کا کرنے کیلئے آواز بلند کردی
Next Article سندھ حکومت کی پنک ٹیکسی اور کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کی تیاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سینیٹ کی قرارداد پر تبصرہ نہیں کریں گے،ملک خطرات کے باوجود الیکشن میں جاسکتا ہے،سولنگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے ہماری سکیورٹی فورسز باصلاحیت ہیں، ملک خطرات…

January 7, 2024
پاکستان

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

(ویب‌ڈیسک): اسلام آباد: سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور…

October 7, 2024
پاکستانتازہ ترین

ایف آئی اے کی کارروائی، لڑکی بن کر 12 لاکھ سے زائد رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار

(ویب ڈیسک ):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث…

September 24, 2023
کاروبار

بانڈز کی قدرمیں کمی، پاکستان ادائیگیوں کے دباؤ کا شکار ہے،موڈیز

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آؤٹ پیکج کے لیے جاری مذاکرات کسی معاہدے پر…

February 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?