Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جسٹس سرفراز کو بطور چیف جسٹس کام سےروکا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز سپریم کورٹ پہنچ گئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جسٹس سرفراز کو بطور چیف جسٹس کام سےروکا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز سپریم کورٹ پہنچ گئے
پاکستان

جسٹس سرفراز کو بطور چیف جسٹس کام سےروکا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز سپریم کورٹ پہنچ گئے

Published February 20, 2025
Tags: Featured اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز سنیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے درخواست
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے 49 صفحات پر مشتمل درخواست آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3کے تحت دائر کی ہے۔سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے والوں میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق شامل ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قرار دیاجائے صدرکو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز تبادلے کے لامحدود اختیارات نہیں ہیں، مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا، جسٹس سرفراز ڈوگر کو بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کام سے روکا جائے۔

ججز کی درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ جسٹس خالد سومرو اور جسٹس محمد آصف کو بھی جوڈیشل ورک سے روکا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے درخواست میں صدر پاکستان، وفاق اور جوڈیشل کمیشن سمیت رجسٹرار سپریم کورٹ، سندھ، بلوچستان اور لاہور ہائیکورٹس کے رجسٹرار کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے 5 ججز کی سنیارٹی ری پریزنٹیشن مسترد کی تھی، جسٹس سرفراز ڈوگر کو سنیارٹی میں سینئر پیونی جج بنانے پر 5 ججز نے ری پریزنٹیشن فائل کی تھیں۔

جسٹس عامر فاروق نے وجوہات کے ساتھ ججز کی سنیارٹی بدلنے کے خلاف 5 ججز کی ری پریزنٹیشن مسترد کرنے کے تحریری فیصلے میں بھارتی سپریم کورٹ میں ججز کے تبادلے کا حوالہ بھی شامل کیا تھا جبکہ فیصلے میں ججز کی تعیناتی، تبادلے اور ججز کے حلف سے متعلق آئین کی متعلقہ شقیں بھی شامل کی گئی ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر جسٹس سرفراز ڈوگر نے 8 جون 2015کو بطور جج ہائیکورٹ حلف اٹھایا، جسٹس خادم حسین سومرو 14 اپریل 2023 کو سندھ ہائیکورٹ کے جج بنے جبکہ جسٹس محمد آصف نے 20 جنوری 2025 کو بلوچستان ہائیکورٹ کے جج کا حلف اٹھایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت صدر نےججز کو ٹرانسفر کیا، صدر نے ججز کو چیف جسٹس پاکستان اور متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی مشاورت سے ٹرانسفر کیا، تینوں ججز ٹرانسفر سے قبل اپنی متعلقہ ہائیکورٹس میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

TAGGED:Featuredاسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججزسنیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میںمنیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے درخواست
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کا پیڑول پمپس بند کرنے کا اعلان، ڈی ریگولیٹ پالیسی ختم اور منافع بڑھانے کا مطالبہ
Next Article سفاری پارک کراچی: مدھوبالا اور ملکہ ہتھنیاں خطرناک بیماری میں مبتلا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عدالتیں اپنا احترام کرائیں اور سیاستدانوں کو اتنا کمزور نہ سمجھیں

سیالکوٹ(ویب ڈیسک‌): وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں لیکن عدالتوں کو بھی چاہیے وہ…

July 16, 2024
پاکستانتازہ ترین

اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا کیس: عمران خان کی ضمانت منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی…

April 28, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

شیشے سے بنی دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹڈ کشتی بنانے کی تیاری

روم (ٹیک ڈیسک): ایک اطالوی ڈیزائنر نے ایک پُرتعیش سُپر یاٹ کا خیال پیش کیا ہے جس میں انتہائی خفیہ…

February 6, 2023
دنیا

اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک

لمپیڈوزا- اٹلی (ویب ڈیسک): اٹلی کے جزیرے لمپیڈوزا کے نزدیک تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک ہوگئے۔…

August 14, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?