Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 5 دہائیوں میں بھیجا گیا پہلا روسی مشن ناکام، چاند سے ٹکرا کر تباہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > تازہ ترین > 5 دہائیوں میں بھیجا گیا پہلا روسی مشن ناکام، چاند سے ٹکرا کر تباہ
تازہ ترین

5 دہائیوں میں بھیجا گیا پہلا روسی مشن ناکام، چاند سے ٹکرا کر تباہ

Published August 20, 2023
Tags: Featured چاند پر بھیجے جانے والا روسی مشن
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): 5 دہائیوں میں پہلی بار چاند پر بھیجے جانے والا روس کا خلائی مشن ناکام ہو گیا ہے۔لونا 25 اسپیس کرافٹ تکنیکی خرابی کے بعد چاند کی سطح سے ٹکرا گیا ہے۔روس کے خلائی ادارے راسکوسموس اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رابطہ منقطع ہونے کے بعد لونا 25 چاند کی سطح سے ٹکرا گیا ہے۔
ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لونا 25 چاند سے ٹکرانے سے قبل طے شدہ راستے سے ہٹ کر ایسے مدار پر چلا گیا تھا جہاں اسے بھیجنے کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔

چاند پر بھیجے جانے والا روسی مشن ‘غیرمعمولی صورتحال’ کے باعث ناکام ہونے کے قریب
روسی ادارے کا کہنا تھا کہ ایک خصوصی کمیشن لونا 25 کی تباہی کے وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کرے گا۔
اس اسپیس کرافٹ نے 21 اگست کو چاند کے قطب جنوبی میں اترنا تھا مگر 19 اگست کو روسی خلائی ادارے کا اس سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
روسی خلائی ادارے راسکوسموس کی جانب 19 اگست کو بتایا گیا تھا کہ اسپیس کرافٹ کو پری لینڈنگ مدار میں داخلے کی کوشش کے دوران مسئلے کا سامنا ہوا ہے اور ماہرین صورتحال کا تجزیہ کر رہے ہیں۔

چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن کو لینڈنگ سے قبل ایمرجنسی صورتحال کا سامنا
اس مسئلے کے باعث یہ اسپیس کرافٹ پری لینڈنگ مدار میں داخل ہونے میں ناکام رہا تھا۔
راسکوسموس کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کس وجہ سے لونا 25 کو پری لینڈنگ مدار میں داخلے کی کوشش کے دوران مسائل کا سامنا ہوا۔
روس کی جانب سے آخری بار لونا 24 مشن 1976 میں چاند پر بھیجا گیا تھا مگر اس کے بعد لگ بھگ 5 دہائیوں تک دوبارہ ایسی کوشش نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ بھارت اور روس کے درمیان چاند کے قطب جنوبی میں سب سے پہلے مشن اتارنے کا مقابلہ ہو رہا تھا، جس میں روسی اسپیس کرافٹ کو ناکامی کا سامنا ہوا۔
لگ بھگ 5 دہائیوں بعد پہلی بار روسی اسپیس کرافٹ چاند کے مدار میں داخل
بھارت کا چندریان 3 مشن 23 اگست کو چاند کی سطح پر اترنے کی کوشش کرے گا۔
روس کی جانب سے مستقبل قریب میں چاند پر مزید مشنز بھیجنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے مگر ابھی واضح نہیں کہ لونا 25 کی ناکامی سے اس پروگرام پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ لونا 25 کو 11 اگست کو روانہ کیا گیا تھا اور وہ 16 اگست کو چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔

TAGGED:Featuredچاند پر بھیجے جانے والا روسی مشن
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article صدر کا اقدام آئین کی روح کے منافی، انہوں نے اپنے عہدیداروں کو بدنام کرنیکا انتخاب کیا: وزارت قانون
Next Article ایشیاکپ، ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم میں نائب کپتانی کی جنگ چھڑگئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

صدر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر آئینی بحران پیدا کرنیکی کوشش کر رہےہیں: شیری رحمان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف…

February 26, 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارتی فلم آر آر آرکےولن آئرش اداکار رے اسٹیونسن انتقال کرگئے

اٹلی (شوبز ڈیسک): بھارت کی نامور فلم آر آر آر میں کام کرنے والے ہالی وڈ کے سینئر اداکار رے…

May 23, 2023
دلچسپ و عجیب

111 سالہ برطانوی شہری جون الفریڈ کو دنیا کا معمر ترین مرد ہونے کا اعزاز حاصل

لیورپول- برطانیہ (ویب ڈیسک): 111 سالہ برطانوی شہری جون الفریڈ کو دنیا کا معمر ترین مرد ہونے کا اعزاز حاصل…

April 6, 2024
انٹرٹینمنٹویڈیوز

جسٹن بییر کےگانوں کےرائٹس 20 کروڑ ڈالرز میں فروخت

نیویارک(شوبز ڈیسک): معروف پاپ گلوکار جسٹن بییر نے اپنے گانوں کے حقوق فروخت کر دیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق…

January 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?