Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نیوزی لینڈ کو شکست دیکر بھارت تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > نیوزی لینڈ کو شکست دیکر بھارت تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا
کھیل

نیوزی لینڈ کو شکست دیکر بھارت تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا

Published March 10, 2025
Tags: Featured آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 بھارت کو تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست
Share
SHARE

دبئی (اسپورٹس ڈیسک): بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔ بھارت نے ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے پویلین لوٹایا، جب کہ 69 رنز پر اوپنر راچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے مجموعی 75 اسکور پر کلدیپ یادیو نےکین ولیمسن کو آؤٹ کیا۔

کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں رویندرا جڈیجا نے پویلین لوٹایا، بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 165 رنز پر گری جب گلین فلپس 34 رنزپر ورون چکراورتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔

بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 211 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 63 رنز کی اننگ کھیل کر محمد شامی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ 239 رنز پر گری اور کپتان مچل سینٹنر 8 رنزبناکر رن آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز مستحکم رہا اور اوپنرز روہت شرما اور شبمن گل نے 105 رنز کی شراکت قائم کی،شبمن گل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، روہت شرما نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

ویرات کوہلی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ہاردک پانڈیا نے 18 اور اکشر پٹیل نے 29 رنز بنائے، شریاس آئیر نے 48 رنز بنائے۔ کے ایل راہول 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈکی جانب سے مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

روہت شرما شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے، روہت شرما نے 76 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے، راچن رویندرا نے 4 میچوں میں 263 رنز بنائے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت تیسری مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا ہے۔ اس سے قبل 2002 میں بھارت سری لنکا کے ساتھ مشترکہ چیمپئن تھا جب کہ 2013 میں اس نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ آج بھارت اور نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 25 سال بعد مدمقابل تھے، 25 سال قبل نیروبی میں کھیلےگئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

TAGGED:Featuredآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025بھارت کو تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصلنیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حکومت کا 500 سے 10 ہزار روپےتک ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کروانے کا فیصلہ
Next Article دہشتگردی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے؛ سیکورٹی فورسز پر فخر ہے؛صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا، 6 افراد جاں بحق ، 13 زخمی

کابل (ویب ڈیسک): افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔کابل پولیس کے ترجمان خالد…

September 3, 2024
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی ایکشن تھری ڈی فلم”الہیار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ” تیار

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان کی پہلی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اینی میٹڈ فیچر فلم ’اللہ یار اینڈ دی 100…

February 16, 2023
پاکستان

مسلح نقاب پوش میرے بیٹےشاہ ریز کوگھر سے اغوا کرکے لےگئے، علیمہ خان کا دعویٰ

کراچی (ویب ڈیسک): بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے د عویٰ کیا ہےکہ 4 مسلح…

August 21, 2025
دلچسپ و عجیب

لاپتہ انسانوں کا تو پتا نہیں‌ مگر لاپتہ جانوروں کو ڈھونڈنا آسان ہوگیا!

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کی نجی جامعہ کے ہونہار طلبہ نے ایک ایسی انوکھی ایپلی کیشن تیار کی ہے جس…

June 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?