Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھارت: چلتی بس میں خاتون کے ہاں بچے کا جنم ، شوہر نے بچے کو بس سے نیچے پھینک دیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > بھارت: چلتی بس میں خاتون کے ہاں بچے کا جنم ، شوہر نے بچے کو بس سے نیچے پھینک دیا
دلچسپ و عجیب

بھارت: چلتی بس میں خاتون کے ہاں بچے کا جنم ، شوہر نے بچے کو بس سے نیچے پھینک دیا

Published July 16, 2025
Tags: Featured بچے کو بس کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا بچے کی پرورش کرنے سے قاصر ہیں بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں چلتی بس میں ایک بچے کو جنم واقعہ پربھنی شہر میں پیش آیا
Share
SHARE

پربھنی – انڈیا (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 19 سالہ لڑکی نے چلتی بس میں ایک بچے کو جنم دے کر نیچے پھینک دیا جس سے نومولود ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پربھنی شہر میں پیش آیا جہاں لڑکی نے چلتی سلیپر کوچ میں ایک بچے کو جنم دیا۔بعد ازاں خاتون کا شوہر ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص نے اس بچے کو بس کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا جس کے نتیجے میں بچہ ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چلتی بس سے کپڑے میں لپٹی کسی چیز کو پھینکنے کا واقعہ نیچے کھڑے شہری نے بغور دیکھا، جب شہری نے اس کپڑے کے قریب جاکر دیکھا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کپڑے میں ایک نومولود ہے اس کے بعد شہری نے پولیس کو اطلاع دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی شناخت ریتیکا دھیرے کے نام سے ہوئی جو سلیپر کوچ میں الطاف شیخ نامی شخص کے ساتھ پونے سے پربھنی جا رہی تھی جب کہ خاتون نے بھی الطاف کو اپنا شوہر بتایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون سفر کے دوران حاملہ تھی جس نے چلتی بس میں بچے کو جنم دیا لیکن اس کے مبینہ شوہر نے بچے کو بس سے پھینک دیا، واقعے کے بعد پیٹرولنگ ڈیوٹی پر موجود پولیس ٹیم نے بس کو روک کر خاتون اور اس کے مبینہ شوہر کو حراست میں لے لیا۔

تفتیش کے دوران جوڑے نے بتایا کہ وہ بچے کی پرورش کرنے سے قاصر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نومولود کو پھینک دیا اور بچے کی موت سڑک پر پھینکنے کے بعد ہوئی۔

پولیس کے مطابق دھیرے اور الطاف دونوں کا تعلق پربھنی سے ہے اور وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پونے میں مقیم ہیں، دونوں نے میاں بیوی ہونے کا دعویٰ کیا ہے لیکن ان کے پاس کوئی قانونی دستاویز نہیں۔

TAGGED:Featuredبچے کو بس کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیابچے کی پرورش کرنے سے قاصر ہیںبھارتی ریاست مہاراشٹرا میںچلتی بس میں ایک بچے کو جنمواقعہ پربھنی شہر میں پیش آیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article یورپی یونین کے بعد برطانیہ نےبھی پاکستانی ائیر لائنز پر عائد پابندی ہٹا لی
Next Article ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ؛ انڈونیشیا کو شکست دیکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بلوچستان کانسٹیبلری ٹرک کے قریب دھماکا، 9 اہلکارجاں بحق 13 زخمی

بولان (ویب ڈیسک): بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کےٹرک کے قریب دھماکے سے 9 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری…

March 6, 2023
پاکستان

ملک میں جتھے کی طاقت کی نفی نہیں ہوئی، جو ہو جائے کہا جاتا ہے مٹی پاؤ: چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے مجھ سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے۔فیض…

September 28, 2023
پاکستان

کرپشن کے ملزم پوسٹ ماسٹر کو 29 سال قید کی سزا، 2 کروڑ 15 لاکھ ادا کرنیکا بھی حکم

راولپنڈی (ویب ڈیسک): اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے کرپشن کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا سناتے ہوئے لاکھوں…

August 1, 2025
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی جان ایک مرتبہ پھر خطرے میں، بگ باس شو پر مختلف پابندیاں عائد

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 19 میں میزبان سلمان خان کو جان سے مارنے کی نئی دھمکیوں…

September 11, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?