Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چیف جسٹس کو کسی کو حلف دلانے کیلئے نامزد کرنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں، پی ٹی آئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > چیف جسٹس کو کسی کو حلف دلانے کیلئے نامزد کرنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں، پی ٹی آئی
پاکستان

چیف جسٹس کو کسی کو حلف دلانے کیلئے نامزد کرنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں، پی ٹی آئی

Published July 20, 2025
Tags: Featured جمہوری عمل میں غیر آئینی عدالتی مداخلت چیف جسٹس کسی شخص کو حلف دلانے کے لیے نامزد کرنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں رکھتا شاور ہائیکورٹ کے فیصلے پہ پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن کے پشاور ہائیکورٹ کو خط اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پہ پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق آئین کے آرٹیکل 255 کے تحت ہائی کورٹ کا چیف جسٹس کسی شخص کو حلف دلانے کے لیے نامزد کرنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں رکھتا، آرٹیکل 255(2) صرف اس وقت لاگو ہو سکتا ہے جب اصل مجاز اتھارٹی یعنی اسپیکر دستیاب نہ ہو، اسپیکر کی جانب سے اجلاس ملتوی کرنا “غیر موجودگی” نہیں کہلاتی، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو یہ اختیار نہیں کہ وہ از خود مداخلت کریں اور کسی شخص کو حلف دلانے کے لیے مقرر کریں، وہ انتظامی احکامات کے پردے میں اس قسم کے عدالتی احکامات جاری نہیں کر سکتے، یہ آئین کے آرٹیکل 130 اور 255 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حیران کن طور پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر یک طرفہ طور پر آرٹیکل 255 کا حوالہ دیتے ہوئے گورنر کو حلف لینے کی ہدایت جاری کی، یہ ایک سنگین آئینی تشویش کو جنم دیتا ہے، الیکشن کمیشن نے اپنی پریس ریلیز میں غلط بیانی کی ہے اور عدالت کو گمراہ کیا، آرٹیکل 130 اور 255 کے تحت، چیف جسٹس کے پاس آئینی طور پر یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی کو ایم پی ایز سے حلف لینے کے لیے نامزد کریں۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو نظرانداز کرنے کا ان کے پاس نہ کوئی عدالتی اور نہ ہی کوئی انتظامی اختیار ہے، گورنر کو ہدایت دینے کے لیے خط لکھنا ایک واضح آئینی تجاوز اور آرٹیکل 255 کا غلط استعمال ہے، خط کے ذریعے عدالتی احکامات جاری نہیں کیے جا سکتے، یہ آئینی عمل کا مذاق اُڑانے کے مترادف ہے، چیف جسٹس نہ تو کوئی درخواست سن رہے تھے اور نہ ہی عدالتی حیثیت سے عمل کر رہے تھے پھر بھی انہوں نے گورنر کو آرٹیکل 255 کے تحت عمل کرنے کی ہدایت دی، یہ کوئی انتظامی صوابدید نہیں بلکہ ایک صریح آئینی خلاف ورزی ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اسپیکر نے صرف اجلاس ملتوی کیا، یہ نہ تو غیر موجودگی کے زمرے میں آتا ہے اور نہ ہی حلف لینے سے انکار ہے، اجلاس کے التواء کو آرٹیکل 255 کے تحت “غیر موجودگی” سمجھنا قانونی طور پر بے بنیاد اور آئینی طور پر غلط ہے، جب تک کسی قانونی حکم کے تحت اسپیکر کو روکا نہ جائے وہ اپنی اتھارٹی برقرار رکھتے ہیں، ہم چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کرتے ہیں اس معاملے کا فوری طور پر نوٹس لیں اور جمہوری عمل میں غیر آئینی عدالتی مداخلت کو روکنے میں اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

TAGGED:Featuredجمہوری عمل میں غیر آئینی عدالتی مداخلتچیف جسٹس کسی شخص کو حلف دلانے کے لیے نامزد کرنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں رکھتاشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پہ پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فاروق ستار کراچی کو بوری بند لاشوں کا مرکز بنانیوالی جماعت سےعلیحدگی اختیار کریں،عوام سےمعافی مانگیں؛بیریسٹر ارسلان
Next Article بلوچستان واقعہ: عدالتی حکم پر خاتون کی قبرکشائی، ملزم سردار شیرباز کا جسمانی ریمانڈ منظور
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

اسرائیل نے گھرمیں گھس کر حملہ کرنے والا جدید خودکُش ڈرون تیار کرلیا

تل ابیب (ٹیک ڈیسک): اسرائیلی کمپنی نے گھرمیں گھس کر خودکش ڈرون تیار کئے ہیں جو کمپیوٹروژن اور مصنوعی ذہانت…

July 11, 2023
انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ کا ماں بننے کے بعد اسٹیج پر’ناچو ناچو‘گانےپررقص

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں بننے کے بعد اسٹیج پر رقص کی پہلی ویڈیو سوشل میڈیا…

February 28, 2023
دنیا

’میری فتح فلسطین کے نہتے مسلمانوں کی فتح ہے‘ انتخاب میں جارج گیلووے کامیاب

(ویب‌ڈیسک ):برطانیہ میں ضمنی الیکشن میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سیاستدان جارج گیلووے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے۔اپنی کامیابی…

March 2, 2024
دنیا

شام کے ریڈار سسٹم اور آرٹلری پوسٹوں پر اسرائیل کے فضائی حملے

دمشق (ویب ڈیسک): اسرائیلی جیٹ طیاروں نے شام کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں اسرائیل کے…

April 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?