Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جنوبی وزیرستان، ٹانک، اپر ولوئر دیر سمیت دیگر اضلاع میں کرفیو نافذ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جنوبی وزیرستان، ٹانک، اپر ولوئر دیر سمیت دیگر اضلاع میں کرفیو نافذ
پاکستان

جنوبی وزیرستان، ٹانک، اپر ولوئر دیر سمیت دیگر اضلاع میں کرفیو نافذ

Published July 28, 2025
Tags: Featured جنوبی وزیرستان، ٹانک،اپر ولوئر دیر دیگر اضلاع میں کرفیو نافذ کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگایا
Share
SHARE

جنوبی وزیرستان(ویب ڈیسک): جنوبی وزیرستان، ٹانک،اپر ولوئر دیر سمیت دیگر اضلاع میں کرفیو نافذ کردیا گیا، تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے کرفیو کے نفاذ سے متعلق باقائدہ احکامات بھی جاری کردئیے ہیں، کرفیوآج صبح 6 بجے سے شام 7بجے نافذ کیا گیا ہے،جنوبی وزیرستان اپر کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگایا گیا ہے۔احکامات میں عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر اپنی گاڑی 50 میٹر فاصلے پر دور روکیں۔ ڈپٹی کمشنرز کے احکامات کے مطابق ایمرجنسی سفر صرف شناختی کارڈ و اجازت نامے کے بعد ممکن ہوگا۔جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی سمیت دیگر مختلف علاقوں میں بھی کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر وانا مسرت زمان کے مطابق کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگایا گیا ہے۔

کرفیو کے دوران شکئی بازار مکمل بند رہے گا۔وانا تا تیارزہ گیٹ، کرب کوٹ، تنائی، عزیز آباد چوک تا درگئی پل تک آمد و رفت پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مولے خان سرائے تا تیارزہ بدر تک کرفیو ہے، اسپین کائی رغزائی تا کوٹکئی بھی سڑک پر آمد و رفت بند رہے گی اور ان تمام علاقوں کے مارکیٹ اور دیگر تجارتی مراکز بھی بند کئے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع ٹانک کے جنڈولہ ڈویژن میں بھی کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے جنڈولہ بازار بھی بند رہے گا اور کوڑ قلعہ سے جنڈولہ تک شاہراہ پر آمد و رفت بھی بند رہے گی۔ اسی طرح جنوبی وزیرستان اپر کے جنڈولہ تا مدیجان سڑک پر بھی ٹریفک کی آمد و رفت مکمل طور پر بند ہے۔دوسری جانب تینوں اضلاع میں کرفیو کے نفاذ کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ چند روزقبل بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیاتھا۔ نیم قبائلی علاقہ میں کرفیو کے حوالے سے اعلامیہ ڈی سی کی جانب سے جاری کر دیا گیاتھا جس میں بتایا گیا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں صبح 6 تا شام 7 بجے کرفیو نافذ رہے گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ کرفیو میں تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند ہوں گی جب کہ اس کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے مسافروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ کوڑ سے جنڈولہ تک مین شاہراہ اس دودران ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رہے گی، شہری گھروں سے نہ نکلیں۔

TAGGED:Featuredجنوبی وزیرستان، ٹانک،اپر ولوئر دیردیگر اضلاع میں کرفیو نافذکرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگایا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جعفر ایکسپریس پھر سے حادثے کا شکار، 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
Next Article پہلگام حملہ بھارتی دہشتگردوں نے کیا ، پاکستان کے ملوث ہونیکا ثبوت نہیں، سابق بھارتی وزیر داخلہ پی کے چدمبرم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترینکاروبار

کراچی: سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ، فی تولہ ڈھائی لاکھ سے بڑھ گیا

کراچی (ویب ڈیسک): ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد…

May 20, 2024
پاکستان

چاہے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے قرارداد پاس کرادیں، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوںگے: بلاول

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چاہے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون…

January 6, 2024
دنیا

جنگ بندی کے امریکی دعوے مسترد: غزہ میں کارروائی کسی وقفے کےبغیر جاری ہے اور رہے گی، اسرائیل

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس کے غزہ میں جنگ بندی کے دعوے کو…

November 10, 2023
پاکستاندنیا

یمن کو اسلحہ اسمگلنگ کرنےکا الزام، 4 پاکستانیوں سمیت 14افراد گرفتار

ورجینیا (ویب ڈیسک): امریکی حکام نے یمن کو اسلحہ اسمگلنگ کرنے کے الزام میں پاکستان کی شناختی دستاویز رکھنے والے…

February 27, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?