Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: شاہد آفریدی نے صلح کرائی، کیس بے بنیاد ہے، نامزد پولیس اہلکارکا بیان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: شاہد آفریدی نے صلح کرائی، کیس بے بنیاد ہے، نامزد پولیس اہلکارکا بیان
پاکستان

وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: شاہد آفریدی نے صلح کرائی، کیس بے بنیاد ہے، نامزد پولیس اہلکارکا بیان

Published August 4, 2025
Tags: Featured تقدیر اعظم آفریدی سابق کپتان شاہد آفریدی نے صلح کرائی کیس ے بنیاد اور ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں نامزد پولیس اہلکار
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک) : معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں نامزد پولیس اہلکار تقدیر اعظم آفریدی نے اپنے ویڈیو بیان میں ان کے خلاف کیس کو بے بنیاد اور ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فریقین میں صلح کرائی تھی لیکن مقتول نے فیصلے کے باوجود قانونی کارروائی جاری رکھی۔پولیس اہلکار تقدیر آفریدی نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح طور پر ایک شخص کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو ان کے مطابق اصل ملزم ہے۔

تقدیر آفریدی نے کہا کہ ایف آئی آر میں ان سمیت ان کے خاندان کے 7 بے گناہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے حالانکہ ان کا کسی بھی قسم کا مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔

ویڈیو بیان میں تقدیر آفریدی نے کہا کہ وہ ایک پرامن شہری ہیں، جنہیں پولیس میں خدمات انجام دیتے ہوئے 21 برس ہو چکے ہیں، اس دوران وہ کبھی بھی کسی وجہ سے بھی معطل نہیں ہوئے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے خواجہ شمس الاسلام اور عمران آفریدی کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کی تھی اور 20 مارچ 2025 کو فریقین کے درمیان معاہدہ بھی طے پا گیا تھا۔

تقدیر آفریدی نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت خواجہ شمس الاسلام نے دیت دینے اور عمران آفریدی کی جانب سے والد کا کیس واپس لینے پر اتفاق کیا تھا تاہم اس کے باوجود خواجہ شمس الاسلام نے ان کے خاندان کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بے گناہ ہونے کے باوجود خواجہ شمس الاسلام نے ان کے گھر پر دو بار چھاپے بھی پڑوائے۔

کیس میں نامزد پولیس اہلکار نے مزید الزام عائد کیا کہ خواجہ شمس الاسلام نے 14 نومبر 2024 کو جھگڑے کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کروائیں اور ان کے خاندان کا فیملی ٹری نکال کر خواتین کو بھی مقدمے میں گھسیٹنے کی کوشش کی۔

تقدیر آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کے ساتھ مسلسل زیادتیاں ہو رہی ہیں، مگر انہیں کہیں سے بھی انصاف نہیں مل رہا۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر جاری ہوا ہے تاہم پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیےکوششیں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ یکم اگست کو معروف وکیل خواجہ شمس اسلام کو ڈیفنس فیز 6 میں واقعے مسجد کے اندر جمعے کی نماز کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

TAGGED:Featuredتقدیر اعظم آفریدیسابق کپتان شاہد آفریدی نے صلح کرائیکیس ے بنیاد اور ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قراروکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں نامزد پولیس اہلکار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی والو ہوشیار! کل بجلی 9 گھنٹے تک شٹ ڈاؤن رہے گی، کے ای کا اعلامیہ
Next Article درآمد شدہ گیس کی اضافی مقدار: نئےکنکشن کے خواہشمندوں کو آر ایل این جی دینے کا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

پنجاب اور کے پی کیلیےعیدالفطر پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، سندھ اس سہولت سےمحروم رہے گا

کراچی (ویب‌ڈیسک): محکمہ ریلوے نے عید الفطر کی مناسبت سے 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ڈی ایس ریلوے…

March 26, 2024
پاکستانتازہ ترین

لاہور ہائی کورٹ کا شیخ رشید کے گھر لال حویلی کو کھولنے کا حکم

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ لال حویلی کو…

October 30, 2023
پاکستان

جہاں آئین کی خلاف ورزی ہو گی سپریم کورٹ ایکشن لے گی: چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے پنجاب الیکشن ریویو کیس میں ریمارکس دیے کہ جہاں آئین آئین کی خلاف…

August 31, 2023
پاکستانتازہ ترین

16 مارچ سےکراچی سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی والے سال کی پہلی بارش کے لئے ہوجائیں تیار، کراچی سمیت ملک بھر میں گرج چمک…

March 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?