Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کی تازہ رینکنگ جاری کردی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کی تازہ رینکنگ جاری کردی
کھیل

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کی تازہ رینکنگ جاری کردی

Published August 13, 2025
Tags: Featured آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی فاسٹ اسپنرز محمد نواز اور ابرار احمد کی رینکنگ میں کمی
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کی تازہ رینکنگ جاری کردی۔ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے شبمن گِل پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، بھارتی کپتان روہت شرما ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ سابق نمبر ون بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجہ ترقی کے بعد 12ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی فاسٹ بولر حارث رؤف دو درجے ترقی کے بعد 575 پوائنٹس کے ساتھ 24ویں نمبر پر آگئے، جب کہ عباس آفریدی ایک درجہ بہتری کے ساتھ 572 پوائنٹس کے ساتھ 26ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ اسپنر صفیان مقیم اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھی بہتری حاصل کی، بالترتیب 33ویں اور 34ویں پوزیشن پر آگئے۔

اسپنرز محمد نواز اور ابرار احمد کی رینکنگ میں کمی ہوئی، نواز دو درجے گر کر 58ویں اور ابرار ایک درجہ تنزلی کے بعد 61ویں نمبر پر پہنچ گئے، شاداب خان ایک درجہ گر کر 73ویں پوزیشن پر آگئے۔ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بدستور پہلے، انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بیٹنگ میں قومی اسٹارز بابر اعظم اور محمد رضوان، جو 2024 سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے باہر ہیں، ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب 18ویں اور 20ویں نمبر پر آگئے۔ مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز دو درجے گر کر 32ویں اور صائم ایوب 559 پوائنٹس کے ساتھ 38ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر صاحبزادہ فرحان 64ویں، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا 77ویں، فخر زمان 79ویں اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث دو درجے گر کر 88ویں نمبر پر آگئے۔

بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دو درجے گر کر چوتھے نمبر پر چلے گئے، جبکہ بھارت کے تیلاک ورما دوسرے اور انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے نمبر پر آگئے۔

TAGGED:Featuredآئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی فاسٹاسپنرز محمد نواز اور ابرار احمد کی رینکنگ میں کمی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: ملیر میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، دو ملزمان گرفتار
Next Article جشن آزادی؛ کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب، شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

بھارت نے کام کیا ، انویسٹ کیا، اب وہاں نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے؛ شاہد آفریدی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل…

October 9, 2023
دنیا

افغان مذاکرات میں شرکت کیلیے طالبان کی شرائط ناقابل عمل تھیں؛ اقوام متحدہ

دوحہ (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ قطر میں ہونے والے افغان مذاکرات…

February 20, 2024
پاکستان

چین میں شہباز شریف – نریندر مودی ملاقات طے نہیں ، دفتر خارجہ

اسلام آ باد (ویب ڈیسک): ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نریندر…

August 22, 2025
پاکستان

بجلی کے مہنگے بل ناقابل برداشت ہیں،عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا ہمارا بڑا امتحان ہے؛ نواز شریف

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ بجلی کے مہنگے بل عوام…

August 16, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?