Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نئے NFC ایوارڈ کیلئے گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل، وزیر خزانہ چیئرمین مقرر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نئے NFC ایوارڈ کیلئے گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل، وزیر خزانہ چیئرمین مقرر
پاکستانکاروبار

نئے NFC ایوارڈ کیلئے گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل، وزیر خزانہ چیئرمین مقرر

Published August 22, 2025
Tags: Featured آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 160 کی شق (1) قومی محاصل کی صوبوں میں تقسیم گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل وزیر خزانہ این ایف سی کے چیئرمین مقرر
Share
SHARE

اسلام آ باد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے قومی محاصل کی صوبوں میں تقسیم کے نئے این ایف سی ایوارڈ کیلئے گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا، وزیر خزانہ این ایف سی کے چیئرمین مقرر ہوگئے اور کمیشن 9 ممبران پر مشتمل ہے۔وزازت خزانہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 160 کی شق (1) کے تحت صدرِ مملکت نے فوری طور پر گیارہویں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے 21 جولائی 2020ء کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 21 جولائی 2020ء کو تشکیل دیا گیا نیشنل فنانس کمیشن اب تحلیل تصور ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ این ایف سی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے خزانہ کمیشن کے ارکان ہوں گے، اس کے علاوہ پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے ڈاکٹر اسد سعید، خیبرپختونخوا سے ڈاکٹر مشرف رسول سیان اور بلوچستان سے فرمان اللہ بطور رکن نامزد کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آرٹیکل 160 کی شق (2) کے تحت این ایف سی کے بنیادی مقاصد میں وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹیکسوں کی خالص آمدن کی تقسیم، وفاق کی جانب سے صوبوں کو گرانٹس اِن ایڈ دینے کے معاملات، وفاق اور صوبوں کے قرض لینے کے اختیارات، صوبائی دائرہ کار میں آنے والے اخراجات کی شراکت، بین الصوبائی معاملات پر اخراجات کی تقسیم، قومی نوعیت کے منصوبوں پر مشترکہ مالی ذمہ داری اور صدرِ مملکت کی جانب سے بھیجے گئے دیگر مالیاتی امور پر سفارشات دینا شامل ہیں، خزانہ ڈویژن وزارتِ خزانہ کمیشن کے لیے سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی سال سے پرانے این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں میں قومی محاصل کی تقسیم ہورہی ہے اور صوبوں کی جانب سے نئے این ایف سی کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی حکومتی اخراجات میں کمی کا مطالبہ کررکھا ہے اور اب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباوٴ پر ہی وفاقی حکومت نے اخراجات میں واضح کمی کے پلان پر کام شروع کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ کم کرنے کی تجویز ہے، مجوزہ پلان پر صوبوں کے اعتراضات ہیں اور سندھ کی جانب سے اس تجویز کو مسترد کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب نیا این ایف سی تشکیل دے دیا گیا ہے جو کہ قومی محاصل کی صوبوں میں تقسیم کے فارمولے اور نئے این ایف سی ایوارڈ کیلئے سفارشات تیار کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کارکردگی سے مشروط کرنے کی تجویز ہے، منصوبے کے تحت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلیے بھی واضح فنڈ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاق کو گزشتہ مالی سال 7 ہزار 444 ارب روپے مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رواں مالی سال مالی خسارے کا تخمینہ 6 ہزار 501 ارب روپے ہے۔منصوبے کا مقصد قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارے میں کمی لانا ہے، قرضوں پر سود، سماجی تحفظ، دفاع، ترقیاتی اخراجات، سبسڈیز وفاق کے بڑے خرچے ہیں، صرف قرضوں پر سود کی مد میں رواں مالی سال 8 ہزار 207 ارب خرچ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق این ایف سی میں صوبوں کو دیئے گئے 57.5 فیصد حصے پر نظرثانی ضروری ہے تعلیم، صحت، ماحولیات کے شعبوں میں بہتر کارکردگی سے صوبوں کو فنڈز ملنے کا امکان ہے، دیامر بھاشا سمیت بڑے ڈیمز کے لیے بھی این ایف سی سے حصہ نکالنے کی تجویز ہے این ایف سی میں آبادی کے فارمولے کا وزن 82 فیصد سے کم کرنے کی تجویز ہے وفاقی حکومت کے پاس زیادہ وسائل دستیاب ہونے سے آئی ایم ایف کی شرائط پوری ہونگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا این ایف سی ان تمام تجاویز کا جائزہ لے گا اور وفاق اور صوبوں کی باہمی مشاورت و اتفاق رائے سے نئے این ایف سی ایوارڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

TAGGED:Featuredآئینِ پاکستان کے آرٹیکل 160 کی شق (1)قومی محاصل کی صوبوں میں تقسیمگیارہواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیلوزیر خزانہ این ایف سی کے چیئرمین مقرر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article VPN استعمال کرنیوالےہوجائیں ہوشیار! صارفین کی جاسوسی ہورہی ہے؛ محققین
Next Article ٹرمپ کی پالیسی: امریکا میں ساڑھے 5 کروڑ ویزوں کی جانچ پڑتال شروع، منسوخی کا خطرہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

حکومت کی حمایت کا شبہ: پی ٹی آئی نے رکن قومی اسمبلی اسلم گھمن کو پارٹی اجلاس سے نکال دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے رکن قومی اسمبلی اسلم گھمن کو نکال…

October 28, 2024
پاکستان

بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں؛آرمی چیف

راولپنڈی(نیوز ڈیسک): آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا کہنا ہےکہ غیر اخلاقی اور بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں…

January 31, 2023
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا پر کنٹرول کیلئے پیکا ایکٹ میں مزید ترامیم لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ میں مزید ترامیم لانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی…

December 2, 2024
پاکستان

جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری، 26 اکتوبر کو حلف لیں‌گے

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): صدر مملکت آصف علی زرداری نے نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی…

October 23, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?