Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسٹیل ملز کی اراضی پر قبضے:معاملہ استحقاق کمیٹی، وزیراعظم اور FIA کو بھجوایا جائیگا; پبلک اکاؤنٹس کمیٹی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اسٹیل ملز کی اراضی پر قبضے:معاملہ استحقاق کمیٹی، وزیراعظم اور FIA کو بھجوایا جائیگا; پبلک اکاؤنٹس کمیٹی
پاکستانتازہ ترین

اسٹیل ملز کی اراضی پر قبضے:معاملہ استحقاق کمیٹی، وزیراعظم اور FIA کو بھجوایا جائیگا; پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

Published August 26, 2025
Tags: پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی پر قبضوں حدید ویلفیئر ٹرسٹ کے انضمام سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف معاملہ استحقاق کمیٹی، وزیراعظم اور ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ
Share
SHARE

کراچی – اسلام آباد (ویب ڈیسک): پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی پر قبضوں، واجبات کی عدم وصولی اور حدید ویلفیئر ٹرسٹ کے انضمام سے متعلق سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، چیئرمین کمیٹی نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے معاملہ استحقاق کمیٹی، وزیراعظم اور ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا،چئیرمین این ڈی ایم اے نے بھی شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی ۔آڈٹ حکام نے بتایا کہ اسٹیل ملز کی زمین پر قبضے اور نجی افراد کو 194 ایکڑ الاٹمنٹ کے معاملات پر انکوائریاں جاری ہیں جبکہ کنٹری کلب اور این ٹی ڈی سی سے اربوں روپے واجبات کی ریکوری نہ ہونے پر بھی سوالات اٹھے۔

چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ غلط بیانی کرنے والوں کو جواب دہ ہونا پڑے گا، معاملہ استحقاق کمیٹی اور وزیراعظم کو بھی بھیجا جائے گا، سیکریٹری صنعت و پیداوار نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کے خلاف ڈسپلنری کارروائی اور ریکوری کی جائے گی۔

حدید ویلفیئر ٹرسٹ کے انضمام سے قومی خزانے کو 16 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا اور 343 ملازمین اسٹیل ملز کے پے رول پر منتقل کیے گئے، کمیٹی نے معاملہ مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے سپرد کر دیا۔

اجلاس میں سیلابی فنڈز اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر بھی بریفنگ دی گئی، حکام نے بتایا کہ دنیا سے پاکستان کو 10.98 ارب ڈالر کے وعدے ہوئے، جن میں زیادہ تر قرضے شامل ہیں، جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کے لیے اب تک 2.7 ارب ڈالر کی فنڈنگ ملی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو خبردار کیا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے قومی سلامتی کا مسئلہ بنتی جا رہی ہے، آئندہ سال بارشوں اور سیلاب کی شدت 22 فیصد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شمالی علاقوں میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں، چترال اور اسکردو زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں، جبکہ گلیشیئر مکمل پگھلنے کے بعد خشک سالی، فوڈ سیکیورٹی اور پانی کے بحران کا خطرہ بڑھ جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کو نیشنل سیکیورٹی کے مسئلے کے طور پر لینا ہوگا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ پاکستان میں 7500 سے زائد گلیشیئر موجود ہیں جو شمالی علاقوں میں تیزی سے پگھل رہے ہیں، جبکہ چترال اورا سکردو مستقبل میں زیادہ خطرناک علاقے بن سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو موسمیاتی تبدیلی سے سالانہ 4 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، اس لیے 2025 میں گلیشیئر کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، چئیرمین نے مزید کہا کہ بڑھتی آبادی کی وجہ سے لوگ دریاؤں کے کناروں اور خطرناک علاقوں میں رہائش اختیار کر رہے ہیں، جو مستقبل میں بڑے سانحات کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دیارئے ستلج کے اطراف سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 2100 ٹن امدادی سامان متاثرہ علاقوں کو فراہم کیا گیا ہے۔

TAGGED:پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹیپاکستان اسٹیل ملز کی اراضی پر قبضوںحدید ویلفیئر ٹرسٹ کے انضمامسنگین بے ضابطگیوں کا انکشافمعاملہ استحقاق کمیٹی، وزیراعظم اور ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران خان کا پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت، 100 فیصدعمل ہوگا؛ بیریسٹر گوہر
Next Article بلوچستان: مچھ میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرگئی، 3 مزدور جاں بحق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

نوابشاہ: بدامنی اورپولیس گردی کے خلاف ہڑتال،نواب شاہ کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے؛ قادرمگسی

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواب…

October 31, 2023
پاکستان

بولان میں ریلوےٹریک پر دھماکہ،بوگیاں گرپڑیں،8 افراد زخمی

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پنیر میں ریلوے لائن پر دھماکے سے ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے…

January 20, 2023
پاکستانکاروبار

مہنگائی میں کمی آئی ہے؛ وزیراعظم شہباز شریف کا دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی آئی ہے، امید…

December 2, 2024
پاکستانتازہ ترین

کراچی ناگن چورنگی:بااثر افراد کے تشدد سے نوجوان کی ہلاکت،مقدمہ درج

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب رینٹ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ سر سید…

August 10, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?