Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: PTA نےمتعدد سمز کے استعمال پر فون بلاک کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > PTA نےمتعدد سمز کے استعمال پر فون بلاک کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

PTA نےمتعدد سمز کے استعمال پر فون بلاک کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی

Published August 30, 2025
Tags: (PTA) سے منسوب کی گئی ایک مبینہ پریس ریلیز Featured آن لائن گردش کرنے والے دعوے غلط ہیں ایک ہی فون پر5 سے زائد مختلف سمز استعمال موبائل فون کو بلاک
Share
SHARE

اسلام آباد (ٹیک‌ڈیسک): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے منسوب کی گئی ایک مبینہ پریس ریلیز میں دعویٰ کیا گیا کہ ریگولیٹر نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک ماہ میں ایک ہی فون پر5 سے زائد مختلف سمز (Subscriber Identity Modules) استعمال کرے گا تو حکام اس موبائل فون کو بلاک کر دیں گے۔18 اگست کو ایک فیس بک صارف نے ایڈوائزری شیئر کی جو مبینہ طور پر پی ٹی اے کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔ اس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی صارف ایک ماہ کے دوران کسی ایک موبائل فون میں پانچ سے زائد سمز ڈالے گا تو اس ڈیوائس کا آئی ایم ای آئی بلاک کر دیا جائے گا اور نیٹ ورک سروسز معطل کر دی جائیں گی۔

مبینہ ایڈوائزری میں درج تھا: ”معزز کسٹمر، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے قوانین کے مطابق ایک موبائل فون میں ایک مہینے میں زیادہ سے زیادہ 5 مختلف SIM استعمال کی جاسکتی ہیں، اگر 5 سے زیادہ SIM استعمال ہوئیں تو موبائل IMEI بلاک ہو سکتا ہے اور نیٹ ورک سروس بند ہوجائے گی۔“

اس میں صارفین کو یہ ہدایت بھی دی گئی تھی کہ وہ ایک ہی ڈیوائس میں بار بار سمز تبدیل کرنے سے گریز کریں، مبینہ پریس ریلیز پر پی ٹی اے کا لوگو (logo) بھی موجود تھا۔

آن لائن گردش کرنے والی یہ دستاویز پی ٹی اے کی جانب سے جاری نہیں کی گئی، اس بات کی تصدیق خود PTA اور پاکستان میں نجی ٹیلی کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے والی کمپنی جاز (Jazz) نے بھی کی ہے۔

پی ٹی اے کی ڈائریکٹر کمیونیکیشنز زیب النساء نے جیو فیکٹ چیک کو بتایا کہ آن لائن گردش کرنے والے دعوے غلط ہیں، ان کا کہنا تھا: ”سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹ گمراہ کن ہے۔“ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی اے نے ایسی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ PTA آئی ایم ای آئی ڈپلیکیشن (IMEI duplication) اور کلوننگ (cloning) پر نظر رکھتا ہے اور ضرورت پڑنے پر کارروائی کرتا ہے، اس میں ڈپلیکٹ یا کلون شدہ آئی ایم ای آئی کو بلاک کرنا، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) کے ساتھ چھاپے مارنا اور عوامی آگاہی مہم چلانا شامل ہے۔

اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر جاز کے ترجمان نے بھی جیو فیکٹ چیک کو تصدیق کی کہ پی ٹی اے کی جانب سے ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا: ”پاکستان میں اس وقت ایسا کوئی تکنیکی نظام نافذ نہیں ہے جو ایک موبائل ڈیوائس میں ماہانہ استعمال ہونے والی سمز کی تعداد کو محدود کرتا ہو۔“

اس کے علاوہ، پی ٹی اے کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اس ایڈوائزری کو جعلی قرار دیا۔ وضاحت یہاں دیکھی جا سکتی ہے:

آزادانہ تصدیق اور سرکاری بیانات سے واضح ہے کہ PTA نے ایک ماہ میں پانچ سے زائد سمز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے آئی ایم ای آئی (IMEI) بلاک کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا۔

TAGGED:(PTA) سے منسوب کی گئی ایک مبینہ پریس ریلیزFeaturedآن لائن گردش کرنے والے دعوے غلط ہیںایک ہی فون پر5 سے زائد مختلف سمز استعمالموبائل فون کو بلاک
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ’’پاکستان آئیڈل‘‘ کے آڈیشنز 31 اگست کو کراچی آرٹس کونسل میں ہوں گے
Next Article آٹا مزید مہنگا ہو گیا: 20 کلو کےتھیلے پر 300 روپے تک اضافہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

اوپن اے آئی کمپنی نے اپنےسی ای او کو ہی فارغ کردیا

واشنگٹن (ٹیک ڈیسک): چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کی جانب سے گزشتہ روز جاری کئے…

November 18, 2023
پاکستاندنیا

توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے،امریکا سے بھی رابطے میں ہیں؛ پاک بھارتی تجارتی پالیسی کی تبدیلی کی کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی: پاکستان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ پاک بھارتی تجارتی پالیسی کی تبدیلی سے متعلق فی الحال…

April 26, 2024
پاکستانکاروبار

بجلی بلوں میں KMC چارجز کی وصولی کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

کراچی (ویب ڈیسک): بجلی بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کردی گئی۔سندھ ہائیکورٹ میں…

March 13, 2024
پاکستانکھیل

پی سی بی کا سندھ انٹر اسکول کرکٹ چیمپئن 2022 فائنل قمبر میں منعقد

قمبر (نجات نیوز): پاکستان کرکٹ بورڈ اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن سندھ حکومت کے تعاون سے سندھ انٹر اسکول کرکٹ…

December 29, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?