Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملک میں‌بارشوں کا سلسلہ جاری: موسلہ دھار بارش سے پشاور اور ملتان ڈوب گئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ملک میں‌بارشوں کا سلسلہ جاری: موسلہ دھار بارش سے پشاور اور ملتان ڈوب گئے
پاکستان

ملک میں‌بارشوں کا سلسلہ جاری: موسلہ دھار بارش سے پشاور اور ملتان ڈوب گئے

Published August 30, 2025
Tags: Featured بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی پشاور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش رشید آباد اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے سیلابی صورتحال ملتان شہر اور گردونواح میں تیز بارش وارسک روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پانی داخل
Share
SHARE

پشاور – ملتان (ویب ڈیسک): پشاور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال ہے، وارسک روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پانی داخل ہونے پر شہریوں کو کشتیوں میں ریسکیو کرنا پڑا۔موسلادھار بارش کے بعد ناصر باغ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ صدر، جی ٹی روڈ اور گلبہار سمیت مختلف مقامات پر نالے ابل پڑے۔ وارسک روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پانی داخل ہونے پر شہریوں کو کشتیوں میں ریسکیو کرنا پڑا۔ملتان شہر اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔تیز بارش کے باعث ٹیپو سلطان کالونی، حسن پروانہ، رشید آباد اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ اندرون شہر بھی کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

بارش کے باعث کئی فیڈرز بھی متاثر ہوئے جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق جب کہ دوسرے مکان کی دیوار گرنے سے شہری زخمی ہوا۔بڈھنی نالے میں درمنگی اور پیربالا کے مقام پر سیلابی صورتحال ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بڈھنی نالے میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے نشیبی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب مالاکنڈ میں بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ برساتی نالے میں کار پھنسنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر سوات ایکسپریس وے بند کردی گئی۔

ملتان شہر اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔تیز بارش کے باعث ٹیپو سلطان کالونی، حسن پروانہ، رشید آباد اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ اندرون شہر بھی کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

ترجمان واسا کے مطابق کڑی جمنداں میں 107 ملی میٹر، چونگی نمبر 9 پر 83 ملی میٹر، سمیجہ آباد میں 53، سورج میانی 41، پرانا شجاع آباد روڈ پر 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ شہربھرمیں رین ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارش کا اسپیل3 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب ملتان میں دریائے چناب پر آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑا سیلابی ریلا متوقع ہے جس کے بعد متعدد مقامات سے آبادی کو نقل مکانی کرائی گئی ہے۔

TAGGED:Featuredبجلی کی فراہمی معطل ہوگئیپشاور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشرشید آباد اور نشیبی علاقے زیر آب آگئےسیلابی صورتحالملتان شہر اور گردونواح میں تیز بارشوارسک روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پانی داخل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article یمن نے اسرائیلی حملے میں حوثی وزیراعظم کی شہادت کی تصدیق کردی
Next Article مصر میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق، 94 زخمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کیخلاف درخواستوں کی سماعت جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 (چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق) کے خلاف تین…

May 2, 2023
دنیا

دنیا کےقطبی کنارے برف سے محروم ہونے لگے، سائنسدانوں نےوارننگ جاری کردی

نیویارک (ویب ڈیسک): برفیلے براعظم قطبِ شمالی و جنوبی کئی جنگلی حیات کے لیے آماجگاہیں بھی ہیں اور سورج کی…

February 18, 2025
پاکستانتازہ ترین

نصیر آبادمیں36 غریب اور لاوارث جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

نصیر آباد (نجات نیوز): سماجی کارکن ممتاز شیخ نے نصیر آباد انڈس میرج ہال میں گاجی کھاوڑ، باڈھ، خیرپور ناتھن…

December 29, 2022
صحت

چین میں نمونیا کی نئی وبا پھیل گئی، ڈبلیو ایچ او الرٹ ہوگیا

بیجنگ (ہیلتھ ڈیسک): کورونا وائرس کی وباء سے چھٹکارا پانے کے بعد اب چین میں نمونیا کی وباء نے سر…

November 23, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?