Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی: سنگین مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کی زد میں آئے انسپکٹر کالجز آغا عدنان کی ڈسیپلن کمیٹی میں‌شمولیت سوالیہ نشان بن گئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی: سنگین مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کی زد میں آئے انسپکٹر کالجز آغا عدنان کی ڈسیپلن کمیٹی میں‌شمولیت سوالیہ نشان بن گئی
پاکستان

کراچی: سنگین مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کی زد میں آئے انسپکٹر کالجز آغا عدنان کی ڈسیپلن کمیٹی میں‌شمولیت سوالیہ نشان بن گئی

Published May 5, 2026
Tags: Featured آغا عدنان پیپلز امن کمیٹی کے ترجمان آغا عدنان کےحبیب بینک کے اکاؤنٹ ایک ہی وقت میں دو مختلف سرکاری ملازمتیں حاصل اے جی سندھ کی بک نمبر کائینیٹک کالج ناظم آباد، کٹی پہاڑی کراچی انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ سائنسKIMS مالی و انتظامی بے ضابطگیوں
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): ذرائع کے مطابق آغا عدنان، جو کہ پیپلز امن کمیٹی کے ترجمان کے طور پر جانے جاتے ہیں، پر سنگین نوعیت کے مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے مبینہ غلط استعمال کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آغا عدنان نے مبینہ طور پر ایک ہی وقت میں دو مختلف سرکاری ملازمتیں حاصل کیں اور دونوں اداروں سے تنخواہیں وصول کرتے رہے، جو کہ سرکاری قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے۔ اس مبینہ عمل سے سرکاری خزانے کو مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔مزید الزامات کے مطابق سرکاری ریکارڈ اور بینکنگ لین دین سے متعلق بعض دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی اور رقوم کی منتقلی کے حوالے سے غیر معمولی طریقہ کار اختیار کیا گیا، جس پر شفافیت کے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بطور انسپکٹر کالجز آغا عدنان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے کا مبینہ طور پر غلط استعمال کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے الحاق اور انتظامی معاملات میں کردار ادا کیا۔اے جی سندھ کی بک نمبر 01879 اور چیک نمبر 187876 بنام آغا عدنان نے اپنے حبیب بینک کے اکاؤنٹ میں تنخواہیں جمع کرواتا اور نکالتا رہا ہے

ان الزامات میں دو تعلیمی اداروں کے نام بھی سامنے آتے ہیں:

ایک ادارہ کائینیٹک کالج ناظم آباد، کٹی پہاڑی کے قریب بتایا جاتا ہے، جس کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ محدود سہولیات پر مشتمل ہے اور اس کے وجود اور آپریشنل ڈھانچے پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

دوسرا ادارہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ سائنس (KIMS) ہے، جس کے حوالے سے الزام ہے کہ اسے مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کے برعکس الحاق دیا گیا اور اس کی قانونی حیثیت اور فزیکل وجود پر بھی مختلف سوالات موجود ہیں۔

مزید الزامات کے مطابق اس مبینہ عمل میں مالی فوائد اور رشوت کے تبادلے کے دعوے بھی کیے جا رہے ہیں، تاہم ان دعوؤں کی کسی آزاد ادارے یا عدالتی فورم سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آغا عدنان مختلف اہم کمیٹیوں جہاں دوسرے ملازمین کیخلاف ڈسیپلن کمیٹی بھی شامل ہے اس کمیٹی میں بیک وقت دو سرکاری نوکریاں کرنے والے آغا عدنان کو ممبر کرنا ڈسیپلن کمیٹی پر سوالیہ نشان ہے ؟؟ اور تعلیمی انتظامی معاملات میں مسلسل شامل رہے، جس پر مفادات کے ٹکراؤ (conflict of interest) کے سوالات بھی اٹھ رہے ہیں ۔

آغا عدنان تین سال تک لیاری یونیورسٹی سے غیر حاضر رہے مگر تنخواہ اور باقی مراعات بھی اٹھاتے رہے اور جب اس وقت کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن کے آفس کی جانب سے پوچھا گیا تو آغا عدنان نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہوں مگر حقیقت میں ایسا کچھ نہیں تھا۔۔

تاہم واضح رہے کہ یہ بیک وقت دو نوکری کرنے کے الزامات سینڈیکیٹ میں اٹھائے گئے جسے اس وقت کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ نے ویٹو کرتے ہوئے آغا عدنان کو بچانے کی کوشش کی اور اسے PA ٹو رجسٹرار کے عہدے پر غیر قانونی فائز کردیا جبکہ اکسی بھی آزاد، عدالتی یا سرکاری تحقیق سے ان کی تصدیق ہونا باقی تھی ۔

قانونی ماہرین کے مطابق ایسے معاملات میں شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ناگزیر ہیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور اگر کوئی خلاف ورزی ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے.

TAGGED:Featuredآغا عدنان پیپلز امن کمیٹی کے ترجمانآغا عدنان کےحبیب بینک کے اکاؤنٹایک ہی وقت میں دو مختلف سرکاری ملازمتیں حاصلاے جی سندھ کی بک نمبرکائینیٹک کالج ناظم آباد، کٹی پہاڑیکراچی انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ سائنسKIMSمالی و انتظامی بے ضابطگیوں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پانی کے وسائل کے پائیدار انتظام کے لیے مربوط انتظام اور موثر ڈیٹا سسٹم بہت اہم ہیں۔ احمد کمال
Next Article بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے پی آر او وقار لغاری کے والد انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ مغرب، انچولی امام بارگاہ میں ادا کی جائیگی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بشریٰ بی بی کا سعودی عرب سے متعلق بیان: پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ان کا ذاتی بیان ہے: بیرسٹر سیف

پشاور (ویب ڈیسک): سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کے حالیہ متنازع بیان پر بات کرتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر…

November 22, 2024
پاکستان

جنرل باجوہ نے الیکشن میں عمران خان کی مدد کی: صدر مملکت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): صدر مملکت عارف علوی نے انکشاف کیا ہےکہ (ر) جنرل باجوہ اور ان کی ٹیم نے…

December 26, 2022
دنیا

برطانیہ اسرائیل کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا؛ فرانس کا مطالبہ مسترد

(ویب ڈیسک): لندن: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے کے مطالبے کو برطانوی وزیراعظم…

October 9, 2024
دنیا

G-20 اجلاس: چین,ترکی,سعودیہ اور مصر کا سری نگر آنے سے انکار

دہلی (ویب ڈیسک): مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کا متنازع اجلاس منعقد کرکے قبضے کو قانونی قرار دلوانے کی بھارتی…

May 22, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?