Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فلسطینی ریاست کبھی نہیں بنے گی، یہ خطہ ہمارا ہے اور ہم اس کے مالک ہیں؛ نیتن یاہو
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > فلسطینی ریاست کبھی نہیں بنے گی، یہ خطہ ہمارا ہے اور ہم اس کے مالک ہیں؛ نیتن یاہو
دنیا

فلسطینی ریاست کبھی نہیں بنے گی، یہ خطہ ہمارا ہے اور ہم اس کے مالک ہیں؛ نیتن یاہو

Published September 11, 2025
Tags: Featured مغربی کنارہ دو حصوں میں تقسیم ہوگا نیتن یاہو نے متنازع آباد کاری میں توسیع کے معاہدے پر دستخط کردیا یہ خطہ ہمارا ہے اور ہم اس کے مالک ہیں
Share
SHARE

یروشلم (ویب ڈیسک): اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے متنازع آباد کاری میں توسیع کے معاہدے پر دستخط کردیا اور فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ ہمارا ہے اور ہم اس کے مالک ہیں۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں قائم متنازع مقبوضہ آبادکاری والے علاقے مالے ایڈیومن کے دورے کے موقع پر نیتن یاہو نے بتایا کہ فلسطینی ریاست کبھی نہیں بنے گی، یہ جگہ ہماری ہے۔نیتن یاہو اور اسرائیلی حکومت کا اس مقام پر ہزاروں کی تعداد میں گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے جہاں فلسطینی اپنی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے ورثے، اپنے وطن اور اپنی سیکیورٹی کا تحفظ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ای ون پروجیکٹ کی اسرائیلی وزارت دفاع کے پلاننگ کمیشن سے حتمی منظوری ملی تھی، جس کے تحت مغربی کنارہ دو حصوں میں تقسیم ہوگا اور مشرقی یروشلم سے کٹ جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے انتہائی قدم حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے نام پر قطر پر حملے کے محض دو دن بعد اٹھایا ہے، قطر پر حملے کی دنیا بھر سے مذمت کی گئی تھی۔

نیتن یاہو نے اس سے قبل اگست میں وزیرخزانہ بیزالیل اسوٹریچ سمیت قوم پرست اتحادی حکمرانوں کے ہمراہ بیان میں کہا تھا کہ فلسطینی ریاست نقشے سے مٹادی گئی ہے، صرف نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے مٹادی گئی ہے۔

اسرائیل کا متنازع منصوبہ ای ون مالے ایڈیومن سے متصل ہے اور اس منصوبے کو 2012 اور 2020 میں امریکا اور یورپی ممالک کے اعتراضان کے باعث روک دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے میں سڑکیں سمیت اہم انفرا اسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے، جس کی لاگت کا تخمینہ تقریباً ایک ارب ڈالر ہے۔

دنیا کے اکثر ممالک اسرائیل کے اس متنازع اقدام کی مخالفت کرتے ہیں اور مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری اور نئی بستیوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی قرار دے چکے ہیں۔

TAGGED:Featuredمغربی کنارہ دو حصوں میں تقسیم ہوگانیتن یاہو نے متنازع آباد کاری میں توسیع کے معاہدے پر دستخط کردیایہ خطہ ہمارا ہے اور ہم اس کے مالک ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: پولیس پر حملے نہ رک سکے: پولیس اہلکارعبدالکریم جوکھیو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
Next Article مستونگ میں انتہائی دلخراش واقعہ: 10 سالہ بچی گھر میں جنسی تشدد کے بعد قتل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

کراچی: لیاری ہسپتال میں ڈاکٹروں نےخاتون کے پیٹ سے لیپرواسکوپی کے ذریعے تالا نکال لیا

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): کراچی کے لیاری جنرل اسپتال میں ملیر کھوکھرا پار کی رہائشی خاتون کے پیٹ میں موجود تالہ…

August 4, 2025
پاکستانتازہ ترین

القادر ٹرسٹ کیس: اشتہاری ملزم کی بنی گالہ میں 405 کنال اراضی نیلام

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ا لقادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزم علی ریاض کی موہڑہ نور بنی گالا میں ملکیت…

August 12, 2025
انٹرٹینمنٹ

دبنگ خان نجومی بن گئے:”ورلڈ کپ بھارت ہی جیتے گا”؛ سلمان خان

ممبئی(شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار اور “ٹائیگر 3″ کے جاسوس سلمان خان نے کہا ہے کہ آئی سی…

November 18, 2023
پاکستانکاروبار

ای او بی آئی پنشنرز کیلئے خوشخبری، پنشن میں ہونیوالا اضافہ یکم ستمبر کو تمام واجبات کیساتھ ملے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ای او بی آئی پنشنرزکیلئے خوشخبری ہے کہ جنوری سے پنشن میں ہونے والا اضافہ تمام…

August 28, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?