Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ہم بھی پنجاب والے ہیں مگر ہماری رائے پر وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ میں انگلی توڑ دوں گی؛ کائرہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ہم بھی پنجاب والے ہیں مگر ہماری رائے پر وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ میں انگلی توڑ دوں گی؛ کائرہ
پاکستان

ہم بھی پنجاب والے ہیں مگر ہماری رائے پر وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ میں انگلی توڑ دوں گی؛ کائرہ

Published October 1, 2025
Tags: Featured پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ خامی ہوگی اس پر بھی رائے دیں گے ہم بھی پنجاب والے ہیں ہم ماضی میں حکومت سے جیسے علیحدہ ہوئے ہمیں یاد ہے بھولے نہیں
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم ماضی میں حکومت سے جیسے علیحدہ ہوئے وہ ہمیں یاد ہے بھولے نہیں، ملکی حالات کے پیش نظر ہم خرابی نہیں چاہتے تھے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے نیک نیتی سے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی تمام شقوں پر عمل درآمد نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے پاور شیئرنگ نہیں کر رہے بلکہ سپورٹ کر رہے ہیں، ہم نے وزارتیں لیے بغیر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا لیکن اس کا مطلب کوئی بلینک چیک دینا نہیں تھا کہ حکومت جو چاہے کرتی رہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سوچ تھی ملک کے مسائل کا حل نکالنا ہے، ہم نے حکومت کو ہر مقام پر سپورٹ کیا، کوئی احسان نہیں کیا، ہم بھی پنجاب والے ہیں لیکن کوئی تجویز دیتے ہیں تو یہ سیخ پا ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے مختلف بحران کا شکار رہا اور ہر حکومت نے بحران سے نمٹنے کی کوشش کی، آج بھی دہشت گردی اور بارڈر کے مسائل سمیت مختلف مشکلات ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اچانک کچھ دنوں سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہے، اس کا نہ جمہوریت اور نہ سیاست کو فائدہ ہے، جنگی حالات سمیت ہر موقع پر حکومت کو سپورٹ کیا لیکن اس مطلب یہ نہیں مسلم لیگ ن جو کرے گی ہم خاموش رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں سے پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کے درمیان مکالمہ شروع ہوا، ہم پچھلی حکومت میں بھی ان کے ساتھ تھے اور ہم ماضی کے زخموں کو بھلانا چاہتے ہیں۔ ن لیگ کے دوستوں سے درخواست ہے کہ اس طرح کا لہجہ اور لفظ استعمال نہ کریں جس سے مسائل پیدا ہوں، بلاول بھٹو بہت تحمل سے چیزوں کو لے کر آگے چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بار خوفناک سیلاب آیا اور بہت نقصان ہوا ہے، پنجاب اور سندھ حکومت نے اچھا کام کیا، ہم نے تعریف کی لیکن جہاں خامی ہوگی اس پر بھی رائے دیں گے۔ ہماری رائے پر وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ میں انگلی توڑ دوں گی اور بات نہیں کرنے دوں گی۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ سیلاب میں پیپلز پارٹی ہر جگہ پنجاب حکومت کے ساتھ کھڑی رہی۔ چیئرمین بلاول بھٹو، گورنر پنجاب اور دیگر نے ہمارے لوگوں سے ملاقات کی اور امداد کی۔

TAGGED:Featuredپیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہخامی ہوگی اس پر بھی رائے دیں گےہم بھی پنجاب والے ہیںہم ماضی میں حکومت سے جیسے علیحدہ ہوئےہمیں یاد ہے بھولے نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جامعہ کراچی: دو طلبہ تنظیموں میں تصادم: ایک طالب علم زخمی، طلبہ کی موٹر سائیکلیں‌نذر آتش
Next Article شاہ رخ خان امیر ترین اداکار بن گئے، آرنلڈ اور سلینا گومز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

گلشن حدید کے قریب کوچ کا 3 افراد کو کچلنےکا واقعہ دب گیا، پولیس خاموش تماشائی بن ہوئی ہے

کراچی (ویب ڈیسک):گلشن حدید کے قریب کوچ کا3 افراد کو کچلنےکا واقعہ دب گیا، پولیس خاموش تماشائی بن ہوئی ہے.…

March 3, 2026
دنیا

یوکرین میں روسی جنگ روکنے میں مدد کیلیے فرانس کی چین کو اپیل

بیجنگ (ویب ڈیسک): ایمانوئیل میکرون نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے شی جن پنگ کے سے مدد مانگ لی، تنازع…

April 6, 2023
دلچسپ و عجیب

1200 نارمل شرٹس کےبرابر دنیا کی سب سےبڑی ٹی شرٹ تیار

رومانیہ (ویب ڈیسک): رومانیہ کے ماحولیاتی رضاکاروں نے پلاسٹک کی پانچ لاکھ بوتلوں کو ری سائیکل کرکے دنیا کی سب…

May 26, 2023
پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے مذاکرات کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا ہی کہا ہے، حالات بھی اس وقت یہی ہیں: علیمہ خان

راولپنڈی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی…

November 19, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?