Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فلسطین کے مسئلے کا حل فلسطینی عوام کی مرضی کےمطابق ہونا چاہیے؛ ڈاکٹر قادر مگسی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > فلسطین کے مسئلے کا حل فلسطینی عوام کی مرضی کےمطابق ہونا چاہیے؛ ڈاکٹر قادر مگسی
پاکستان

فلسطین کے مسئلے کا حل فلسطینی عوام کی مرضی کےمطابق ہونا چاہیے؛ ڈاکٹر قادر مگسی

Published October 1, 2025
Tags: Featured ڈاکٹر قادر مگسی سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین فلسطین کا مسئلہ فلسطین کے عوام اور سیاسی قیادت کی مرضی کے مطابق حل ہونا چاہیے
Share
SHARE

حیدرآباد (ویب‌ڈیسسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ صرف اور صرف فلسطین کے عوام اور ان کی سیاسی قیادت کی مرضی کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ فلسطینی عوام نے اپنی سرزمین اور وطن کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ہزاروں معصوم بچے بھوک اور پیاس کے باعث تڑپ تڑپ کر جان دے بیٹھے ہیں، جبکہ خیراتی روٹی کی قطاروں میں کھڑے بے گناہ لوگوں پر بھی بمباری کی جارہی ہے۔ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں آج تک 65 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، لاکھوں لوگ زخمی اور معذور ہوچکے ہیں جبکہ اربوں روپے کی جائیدادیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔ ایسی صورتحال میں فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین پر خوف سے آزاد زندگی گزارنے کا بنیادی حق ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے وہ ممالک جو فلسطین میں امن قائم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، ان کی کوششوں کی حمایت کی جانی چاہیے اور سندھ ترقی پسند پارٹی بھی ان کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف اور صرف فلسطینی عوام اور ان کی سیاسی قیادت کے پاس ہے۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO) نے گزشتہ 50 سال کی جدوجہد کے بعد جو اتھارٹی قائم کی، اس نے بھی مجموعی طور پر دو ریاستی حل پر اتفاق کیا تھا۔ اس لیے جو لوگ یہاں بیٹھ کر محض لفاظی کرتے ہیں، انہیں سمجھنا چاہیے کہ وہ فلسطینی عوام کے لیے نہ تو کوئی عملی مدد کرسکتے ہیں اور نہ ہی ان کی حمایت میں لاکھوں افراد کو یکجا کرسکتے ہیں۔ فلسطینی عوام کو اس وقت کہانیاں نہیں بلکہ امن اور غزہ کی پٹی میں جاری مظالم کے خاتمے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے واضح کیا کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا نہ تو ٹرمپ کو کوئی حق ہے اور نہ ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو۔ یہ پہلی بار ہے کہ اقوام متحدہ میں اکثریتی ممالک فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، جو فلسطینی جدوجہد کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی ہے۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی اور حمایت کا اعلان کرتی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ فلسطین میں انسانی المیے کے خاتمے کے لیے فوری طور پر جنگ بند کرائی جائے اور فلسطینی عوام کو اپنی مرضی کے مطابق عزت اور آزادی کے ساتھ جینے کا حق دیا جائے

TAGGED:Featuredڈاکٹر قادر مگسیسندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمینفلسطین کا مسئلہفلسطین کے عوام اور سیاسی قیادت کی مرضی کے مطابق حل ہونا چاہیے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شاہ رخ خان امیر ترین اداکار بن گئے، آرنلڈ اور سلینا گومز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
Next Article اسرائیلی فوج کاغزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیاسائنس و ٹیکنالوجی

شمالی کوریا کا چار اسٹریٹجک Hwasal-2’میزائلوں کا کامیاب تجربہ

کراچی (ویب ڈیسک): شمالی کوریا نے سمندر میں چار اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر…

February 24, 2023
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

موبائل کا جنون: راولپنڈی میں ہینڈز فری لگائے نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

راولپنڈی (ویب ڈیسک): کانوں میں ہینڈز فری لگائے نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان کے…

July 21, 2025
کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کا کورٹ مارشل کیا جائے؛ باسط علی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): سابق ٹیسٹ بیٹر باسط علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کر دیا۔قومی ٹیم…

August 15, 2025
کھیل

انٹرنیشنل فرینڈلی فٹبال میچ:مراکش کی برازیل کو دوسری بار شکست

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): ورلڈ کپ فٹبال میں شاندار پرفارمنس سے سب کے دل جیتنے والی ٹیم مراکش نے انٹرنیشنل فرینڈلی…

March 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?