Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: روس-یوکرین جنگ خاتمے کے جاری مذاکرات آخری مراحل میں داخل؛ ٹرمپ کا دعویٰ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > روس-یوکرین جنگ خاتمے کے جاری مذاکرات آخری مراحل میں داخل؛ ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا

روس-یوکرین جنگ خاتمے کے جاری مذاکرات آخری مراحل میں داخل؛ ٹرمپ کا دعویٰ

Published December 29, 2025
Tags: Featured ٹرمپ نے یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی روس یوکرین جنگ خاتمے کےمذاکرات آخری مراحل میں داخل مارالاگو میں استقبال
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی کا فلوریڈا میں واقع اپنے نجی رہائش گاہ مارالاگو میں استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے ہم بات چیت کے آخری مرحلے میں ہیں یا تو یہ جنگ ختم ہو جائے گی یا پھر یہ طویل عرصے تک جاری رہے گی جس کے نتیجے میں مزید لاکھوں جانیں ضائع ہوں گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ اب تک آٹھ جنگیں کامیابی سے ختم کروا چکے ہیں تاہم روس۔یوکرین جنگ سب سے مشکل ثابت ہو رہی ہے لیکن وہ پُرعزم ہیں کہ اسے بھی انجام تک پہنچائیں گے۔

جب ان سے اس ڈیڈ لائن کے بارے میں سوال کیا گیا جو انہوں نے روس اور یوکرین کو معاہدے کے لیے دی تھی تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی کوئی مخصوص ڈیڈ لائن نہیں ان کی واحد ترجیح جنگ کا خاتمہ ہے۔

امریکی صدر نے بتایا کہ دونوں صدور معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور زیلنسکی سے ملاقات کے بعد وہ ایک بار پھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر بات کریں گے تاکہ مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ٹرمپ نے اس سے قبل اتوار کے روز پیوٹن کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو اچھی اور نہایت مفید قرار دیا تھا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط سیکیورٹی معاہدہ تیار کیا جا رہا ہے جس میں یورپی ممالک کا کردار کلیدی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک اس عمل میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور امن معاہدے کے حق میں متحد ہیں۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات نے واشنگٹن اور کیف کے درمیان بات چیت کو آگے بڑھایا ہے اور وہ صدر ٹرمپ سے 20 نکاتی امن منصوبے پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔

بعد ازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان بند کمرہ ملاقات اور ظہرانہ بھی ہوا۔

امریکی وفد میں وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ، وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین، جیرڈ کشنر، امن کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔

جبکہ یوکرینی وفد میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس کونسل کے سیکریٹری رستم عمروف بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ صدر زیلنسکی ہفتے کے روز کینیڈا کے دورے کے بعد امریکا پہنچے تھے، جہاں انہوں نے تقریباً چار سال سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی منصوبے پر بات چیت کی تھی۔

TAGGED:Featuredٹرمپ نے یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکیروس یوکرین جنگ خاتمے کےمذاکرات آخری مراحل میں داخلمارالاگو میں استقبال
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شاہ رُخ خان کی بچوں سمیت پاکستان آنے کی خواہش ظاہر
Next Article کراچی: خودکش حملے کیلئےبی ایل اےکی تیارکردہ کم عمر طالبہ کو ریسکیو کرلیا گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

سوشل میڈیا پر ایک ارب فالوورز، رونالڈو نے ’تاریخ‘ رقم کردی، سلور، گولڈن اور ڈائمنڈ بٹن حاصل کرلیے

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک اور سنگ میل عبور…

September 13, 2024
انٹرٹینمنٹ

میرے والد کا تعلق پاکستان سے ہے؛امریکی نژاد بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک): بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے والد کا تعلق پاکستان سے ہے۔امریکی…

January 10, 2024
پاکستان

پارٹی کو آگے بڑھانے کیلئے نئی قیادت پر سوچا جا رہا ہے: رؤف حسن

اسلام آباد (ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین…

November 29, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

سورج سے دوگنا گرم اور 10 لاکھ گنا زیادہ روشن ستارہ Earendel دریافت

نیو یارک (ٹیک ڈیسک): جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے کائنات میں سب سے دور واقع ستارے کا مشاہدہ کیا…

August 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?