Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایک کیس میں متعدد ایف آئی آر کا اندراج ڈرانے، دھمکانے کے مترادف ہے، عدالت
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
اسلام آباد ہائی کورٹ
Nijat News > پاکستان > ایک کیس میں متعدد ایف آئی آر کا اندراج ڈرانے، دھمکانے کے مترادف ہے، عدالت
پاکستانتازہ ترین

ایک کیس میں متعدد ایف آئی آر کا اندراج ڈرانے، دھمکانے کے مترادف ہے، عدالت

Published December 18, 2022
Tags: اسلام آباد ہائی کورٹ سیکریٹری اطلاعات و نشریات
Share
SHARE

اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ایک جرم میں متعدد ایف آئی آر کا اندراج ڈرانے دھمکانے کے مترادف ہے۔

عدالت نے گزشتہ روز سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہرہ شاہد، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے مینجر ڈائریکٹر سہیل علی خان اور ڈائریکٹر نیوز مرزا راشد بیگ کی جانب سے دائر درخواست پر تفصیلی حکم نامہ جاری کیا۔

لاہور اور پشاور میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت دو مقدمات درج کیے جانے کے بعد درخواست گزاروں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تفصیلی حکم نامے میں کہا کہ اسلام آباد کی حدود سے باہر درج کی گئی ایف آئی آر سپریم کورٹ کے حکم نامے کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے ایم ایس ٹی صغراں بی بی اور ریاست کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک جرم کے خلاف صرف ایک ایف آئی آر درج کی جاسکتی ہے۔

جسٹس طارق محمود نے کہا کہ درخواست گزاروں کے خلاف اسلام آباد کی حدود میں پیش ہونے والا مبینہ واقعے میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ لاہور اور پشاور میں درج کی گئی ایف آئی آر سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا ’اختیارات کا غلط استعمال‘ گیا جس کی وجہ سے درخواست گزار ذہنی اذیت کے ساتھ ساتھ ہراسانی کا شکار، زندگی اور آزادی کے خوف میں مبتلا ہیں۔

عدالت نے نشاندہی کی کہ درخواست گزار اعلیٰ حکومتی افسران ہیں جو اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں، جبکہ ایف آئی آر کے مواد اور الزامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ تمام درخواست گزار دہشت گردی کے مرتکب نہیں ہیں۔

جس کے نتیجے میں عدالت نے لاہور اور پشاور میں درج ایف آئی آر کو کالعدم قرار دےدی اور پولیس کو مذکورہ کیس میں درخواست گزاروں کے خلاف ایف آئی درج کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے درخواست گزاروں کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ شکایت کنندگان کو مقدمے میں فریق بنائیں۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مذہبی بنیادوں پر تشویش ناک الزامات عائد کیے تھے جسے پی ٹی وی نے براہ راست نشر کیا تھا اور بعدازاں درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔

19 ستمبر کو لاہور گرین ٹاؤن تھانے میں پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 9- 11 ایکس (3) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

دفعہ 9 کے تحت اگر کسی نے نفرت پھیلانے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی جائے گی جبکہ دفعہ 11 ایکس (3) کے تحت مجمع کے دوران خطاب میں مذہبی، فرقہ وارانہ یا نسلی نفرت پر اکسانے کے لیے جرم میں 10 سال تک قید کی سزا سنائی جائے گی۔

شکایت کنندگان نے کہا کہ جاوید لطیف کی پریس کانفرنس وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور درخواست گزار پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے مینجر ڈائریکٹر سہیل علی خان اور ڈائریکٹر نیوز مرزا راشد بیگ کی ملی بھگت سے پی ٹی وی پر نشر کی گئی، دوسری ایف آئی آر پشاور کے ضلع رحمٰن بابا تھانے میں درج کی گئی تھی۔

TAGGED:اسلام آباد ہائی کورٹسیکریٹری اطلاعات و نشریات
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی ٹیسٹ کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کے چار وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز
Next Article اسمبلی تحلیل کرنا وزیراعلیٰ کا آئینی اختیار ہے؛ گورنر پنجاب
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے اپنی بات سے پھر یوٹرن لے لیا: میاں افتخار حسین

نوشہرہ (ویب ڈیسک): عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

August 4, 2024
پاکستان

عمران خان کی برطانوی وکیل کو اپنا کیس عالمی اداروں میں اٹھانے کی ہدایت

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے برطانوی وکیل راشد یعقوب کو اپنا…

August 23, 2023
پاکستان

ارشد شریف پاکستان سے کیوں گئے،تحقیقات کی جائے: چیف جسٹس

اسلام آباد (نجات نیوز): چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کے دوران…

January 5, 2023
پاکستان

بھارت کے ساتھ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی تقسیم کا ہے: بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ پانی…

October 5, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?