Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دنیا میں پہلی مرتبہ اسٹیم خلیوں کے ذریعے دل کا کامیاب آپریشن
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > دنیا میں پہلی مرتبہ اسٹیم خلیوں کے ذریعے دل کا کامیاب آپریشن
صحت

دنیا میں پہلی مرتبہ اسٹیم خلیوں کے ذریعے دل کا کامیاب آپریشن

Published December 21, 2022
Tags: Featured سٹیم سیلز کی ٹیکنالوجی
Share
SHARE

ایک ہارٹ سرجن کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے پلیسنٹا یعنی آنول سے حاصل کیے گئے سٹیم خلیوں کے ذریعے ’دنیا میں پہلی مرتبہ‘ آپریشن کر کے ’ممکنہ طور پر ایک بچے کی جان بچا لی ہے۔‘

برسٹل ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر میسیمو کپوتو نے فِنلے نامی بچے کے دل کے مرض کو ٹھیک کرنے کے لیے سٹیم خلیوں کے ذریعے ایک سہارا تیار کیا جو اپنے آپ میں ایک نیا طریقہ ہے۔

انھیں امید ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی میں مزید بہتری لائیں گے تاکہ دل کے نقائص کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کو آپریشنز کی ضرورت نہ پڑے۔

وہ کہتے ہیں کہ دو سالہ فِنلے اب ایک خوش باش بچہ ہے اور بڑھ رہا ہے مگر پیدائش کے وقت ان کے دل کی مرکزی شریانیں الٹی تھیں اور چار دن کے بعد ہی اُنھیں برسٹل رائل ہاسپٹل فار چلڈرن میں اپنی پہلی اوپن ہارٹ سرجری سے گزرنا پڑا۔

بدقسمتی سے اس سرجری نے یہ مسئلہ حل نہیں کیا۔ ان کے دل کی کارکردگی کم ہونے لگی اور دل کی بائیں جانب خون کی سخت کمی پیدا ہونے لگی۔

ان کی والدہ میلیسا کہتی ہیں: ’ہم پہلے دن سے ذہنی طور پر تیار تھے کہ اس کے بچنے کے امکانات بہت زیادہ نہیں۔‘

’فِنلے 12 گھنٹے بعد سرجری سے باہر آ گیا مگر مگر اسے زندہ رہنے کے لیے دل اور پھیپھڑوں کی بائے پاس مشین کی ضرورت تھی اور اس کی دل کی کارکردگی بہت حد تک گر گئی تھی۔‘

کئی ہفتوں تک انتہائی نگہداشت میں رہنے کے بعد یہ واضح ہونے لگا تھا کہ فِنلے کی حالت میں بہتری کا کوئی روایتی طریقہ نہیں اور وہ دواؤں پر منحصر رہیں گے۔

مگر پھر آنول سے حاصل کیے گئے سٹیم خلیوں کے ذریعے ایک نیا طریقہ آزمایا گیا۔ پروفیسر کپوتو نے فِنلے کے دل میں براہِ راست سٹیم خلیے انجیکٹ کر دیے۔ اُنھیں امید تھی کہ اس سے خون کی تباہ رگیں دوبارہ نشونما پانے لگیں گی۔

’ایلوجینک‘ کہلائے جانے والے ان خلیوں کی افزائش لندن کے رائل فری ہاسپٹل میں کی گئی تھی اور ان میں سے کروڑوں فِنلے کے دل کے پٹھوں میں انجیکٹ کیے گئے۔

ایلوجینک خلیوں کے پاس ان ٹشوز میں بڑھنے کی صلاحیت ہوتی ہے جنھیں جسم نے مسترد نہیں کیا ہوتا، چنانچہ فِنلے کے کیس میں ان خلیوں نے دل کے تباہ ہو چکے پٹھوں کی دوبارہ افزائش کی ہے۔

پروفیسر کپوتو کہتے ہیں: ’ہم نے اسے تمام دواؤں اور وینٹیلیشن سے ہٹوا دیا۔ وہ انتہائی نگہداشت سے باہر آ چکا ہے اور اب ایک خوش باش بچہ ہے جو تیزی سے بڑھ رہا ہے۔‘

ایک بائیو پرنٹر کے ذریعے سٹیم خلیوں کا ایک سہارا بنایا گیا تاکہ خون کی رگوں میں موجود خامیوں کو دور کر کے دل کے دو چیمبرز کے درمیان موجود سوراخوں کو بھرا جا سکے۔

مصنوعی ٹشوز عام طور پر بچوں میں دل کی مرمت کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں مگر یہ ناکام ہو سکتے ہیں اور دل کے ساتھ ساتھ بڑے نہیں ہوتے، اس لیے جب بچے بڑے ہونے لگتے ہیں تو اُنھیں مزید آپریشنز کی ضرورت ہوتی ہے۔

پروفیسر کپوتو کو امید ہے کہ اگلے دو برس میں اس حوالے سے مزید کلینکل ٹرائلز ہوں گے۔

سٹیم خلیوں کے پلاسٹرز ویلز سے تعلق رکھنے والے لوئی جیسے مریضوں کے لیے بھی امید کی کرن ہیں، جو پیدائشی طور پر دل کے کئی نقائص کے حامل ہیں۔

پروفیسر کپوتو نے کارڈف سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ لوئی کی پہلی ہارٹ سرجری دو ہفتوں کی عمر میں کی تھی اور اس کے بعد دل میں لگائے گئے مٹیریل کی تبدیلی کے لیے دوبارہ چار برس کی عمر میں ایک سرجری کی۔

چونکہ یہ مٹیریل مکمل طور پر حیاتیاتی نہیں، اس لیے یہ ان کے دل کے ساتھ بڑا نہیں ہو رہا، اس لیے اُنھیں بار بار آپریشنز کی ضرورت پڑتی ہے۔

برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے مطابق لوئی کی طرح برطانیہ میں ہر روز تقریباً 13 بچوں میں دل کے پیدائشی امراض کی تشخیص ہوتی ہے۔

چونکہ دل کی مرمت کے لیے لگائے گئے مٹیریلز کو جسم کا مدافعتی نظام مسترد کر سکتا ہے، اس سے دل میں زخم ہو سکتے ہیں جس سے مزید پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں اور یہ مٹیریل کچھ ماہ یا سال میں مکمل طور پر ناکام ہو جاتے ہیں۔

اس لیے ایک بچے کو اپنے پورے بچپن میں کئی مرتبہ دل کا ایک ہی آپریشن کروانا پڑتا ہے۔ ہر برس برطانیہ میں دل کے پیدائشی امراض کے تقریباً 200 ریپیٹ آپریشن کیے جاتے ہیں۔

لوئی کو امید ہے کہ اس نئی پیشرفت سے اُنھیں کم آپریشنز کروانے پڑیں گے۔

وہ کہتے ہیں ’مجھے آپریشن کروانا پسند نہیں۔ یہ طویل مدت کے لیے بہتر نہیں کیونکہ مجھے ہر دو سال میں آپریشن کروانا پڑتا ہے، اس لیے مجھے اس سے کافی سکون ملے گا۔‘

پروفیس کپوتو اور ان کی ٹیم کے مطابق وہ سٹیم سیلز کی ٹیکنالوجی پر کام کر کے نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے ہر آپریشن پر سالانہ 30 ہزار پاؤنڈ بچا سکتے ہیں جس سے بالآخر لاکھوں پاؤنڈز کی بچت ہو گی۔

TAGGED:Featuredسٹیم سیلز کی ٹیکنالوجی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی
Next Article شفا یوسفزئی کے گھر مسلح افراد کا دھاوا، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

روس پر حملے کیلیے یوکرین کو مسلح کرنے کے امریکی خفیہ دستاویزات لیک ، پینٹاگون پریشان

پینٹاگون (ویب ڈیسک): امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے انتہائی حساس امریکی دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کے لیے انتہائی…

April 11, 2023
دنیا

اسماعیل ہنیہ کو شارٹ رینج میزائل سے شہیدکیا گیا، شدید ردعمل مناسب وقت پرہو گا؛ ایرانی پاسداران انقلاب

تہران (ویب ڈیسک): حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے ایرانی پاسداران انقلاب نے اہم انکشاف کردیا۔ایرانی…

August 3, 2024
دلچسپ و عجیب

خرگوش کہلانیوالی آوارہ بلی، پولینڈ کی پہچان بن گئی

وارسا (ویب ڈیسک): پولینڈ کے شہر زیچِن میں ایک آوارہ بلی سڑک کے کنارے رہتی ہے اور اب وہ اس…

February 17, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی: گولیمار میں گروہی تصادم، 2 افراد جاں بحق، علمائے کرام کی شرپسند عناصر کا ایجنڈا ناکام بنانے کی اپیل

کراچی (ویب‌ڈیسک): کراچی کے علاقے گولیمار میں مذہبی جماعت کی ریلی گزرنے پر گروہی تصادم کا واقعہ پیش آیا۔گولیمار میں…

August 26, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?