Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شفا یوسفزئی کے گھر مسلح افراد کا دھاوا، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > شفا یوسفزئی کے گھر مسلح افراد کا دھاوا، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا
انٹرٹینمنٹ

شفا یوسفزئی کے گھر مسلح افراد کا دھاوا، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

Published December 21, 2022
Tags: Featured اینکر پرسن شفا یوسفزئی مجرموں کو فوری گرفتار کیا جائے
Share
SHARE

وزیر اعظم شہباز شریف نے اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے گھر مسلح افراد کے زبردستی داخل ہونے اور ملازمین پر تشدد کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

گزشتہ شب جاری ہونے والے ایک ویڈیو بیان میں نجی ٹی وی چینل ’ہم نیوز‘ کی اینکرپرسن شفا یوسفزئی نے الزام عائد کیا تھا کہ چند مسلح افراد نے ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر احاطے میں گھس آئے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا وہ اپنے والدین کے ہمراہ گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں، نامعلوم افراد نے ان کے گھریلو ملازم پر تشدد کیا اور ان کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔

’ہم نیوز‘ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ایک ٹوئٹ کے مطابق ’کوہسار پولیس اسٹیشن میں اِس واقعے کی ایف آئی آر پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 342، 452، 506 (2) اور 34 کے تحت درج کرادی گئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ملزمان کا سراغ لگا کر قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

انہوں نے اینکر شفایوسفزئی اور ان کے والدین کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

دریں اثنا اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار شفا یوسفزئی کے گھر پر موجود ہیں اور وہ محفوظ ہیں، تا حکم ثانی شفا یوسفزئی کی سکیورٹی کا مناسب بندوبست کردیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تمام ذرائع کی چھان بین کی جائے گی‘۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی شفا یوسفزئی کو فون کیا اور واقعے کی مذمت کی، ’ریڈیو پاکستان‘ کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

سوشل میڈیا سمیت سیاسی و صحافتی حلقوں کی جانب سے بھی واقع کی شدید مذمت کی جارہی ہے، سینیئر صحافی حامد میر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محض مذمت کرنے کے بجائے مجرموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

TAGGED:Featuredاینکر پرسن شفا یوسفزئیمجرموں کو فوری گرفتار کیا جائے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دنیا میں پہلی مرتبہ اسٹیم خلیوں کے ذریعے دل کا کامیاب آپریشن
Next Article معروف گلوکارہ بلقیس خانم بھی چل بسیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

مانجھند: انڈس ہائی وے پر حادثہ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی

مانجھند (ویب ڈیسک): جامشورو میں ہائی وے پر ہونے والا ٹریفک حادثہ بچی سمیت 3 افراد کی جان لے گیا۔ٹریفک…

December 27, 2023
پاکستان

کرپشن کے الزامات پر بشریٰ بی بی آج اینٹی کرپشن میں طلب

(ویب ڈیسک):اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے دیپالپور میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی…

July 5, 2023
پاکستاندنیا

امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دے رہا: وزیر دفاع کا اعتراف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا…

September 10, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

1 کروڑ 60 لاکھ کلومیٹردوراسپیس کرافٹ لیزر سگنل سے پیغام رسانی کا تجربہ کامیاب

واشنگٹن: (ٹیک ڈیسک): ناسا نے 1 کروڑ 60 لاکھ کلومیٹر فاصلے پر موجود اسپیس کرافٹ سے لیزر سگنل سے پیغام…

November 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?