Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی: عدالت کا کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی: عدالت کا کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
پاکستان

کراچی: عدالت کا کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم

Published December 24, 2022
Tags: Featured غیر قانونی نمبر پلیٹس کالے شیشے والی گاڑی
Share
SHARE

سندھ ہائی کورٹ نے ٹریفک پولیس کو کالے شیشے والی گاڑیوں، سائرن، بار لائٹس، ہوٹرز اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے استعمال کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جس میں چیف سیکریٹری کو 25 جنوری 2023 سے پہلے تفصیلی تعمیلی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی اور رپورٹ جمع نہ کرنے کی صورت میں آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی۔

سماعت کے آغاز میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ رپورٹ کے ساتھ حاضر ہوئے اور کہا کہ تمام داخلی اور خارجہ راستوں پر چوکیاں قائم کردی گئیں ہیں تاکہ صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک بھاری گاڑیوں کو روکنے کی یقین دہانی کروائی جائے۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کے حوالے سے ٹریفک پولیس عدالت عظمیٰ کے احکامات پر عمل درآمد کررہی ہے۔

تاہم درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ ٹریفک جام اور ٹریفک حادثات میں کمی ہوئی ہے، لیکن عدالتی احکامات کی اب بھی خلاف ورزی کی جا رہی ہے کیونکہ بھاری گاڑیاں دن کے وقت بھی سڑکوں پر چلتی ہیں۔

ڈی آئی جی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس نے غیر قانونی طور استعمال ہونے والے ہارن، فینسی اور غیر قانونی نمبر پلیٹ، کالے شیشے والی گاڑیوں، ہوٹرز، سائرن اور بار لائٹ کے خلاف کارروائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر قانونی چیزوں پر مکمل طور پر کنٹرول نہیں ہو پایا۔

عدالتی بنچ نے ان گاڑیوں/لوگوں کے نام/فہرست جمع کرانے کی ہدایت جاری کی جنہیں ہووٹرز اور سائرن اور بار لائٹ استعمال کرنے کی قانونی طور پر اجازت ہے۔

عدالت نے ڈی آئی جی کو مزید ہدایت کی کہ نوٹس کی اشاعت کے 7 دن کے اندر گاڑیوں سے تمام ہارن، کالے شیشے، غیر قانونی نمبر پلیٹ وغیرہ ہٹانے کے لیے تین دن کے اندر نامور اخبارات میں عوامی نوٹس شائع کریں۔

سیکریٹری سروس جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عدالت کے حکم نامے پر تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو خط ارسال کردیا ہے۔

تاہم بنچ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ سماعت میں چیف سیکریٹری کو عدالت عظمیٰ کی تعمیل کے حوالے سے خصوصی طور پر ہدایات جاری کی گئی تھیں لیکن ان کی جانب سے اس طرح کی کوئی رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی۔

صوبائی قانونی افسر اور فریقین کے وکلاء نے درخواست کی کہ نیشنل ہائی وے اور موٹر وے اتھاڑتی اور ٹریفک انجینئر بیورو کو ان کارروائیوں میں مدعا کے طور پر شامل کیا جا سکتا ہے کیونکہ ان کی موجودگی سپریم کورٹ کے ساتھ ساتھ سندھ ہائی کورٹ کے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہے۔

بنچ نے درخواست کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ 3 دن کے اندر ترمیم شدہ عنوان جمع کروایا جائے جس کے بعد جواب دہندگان کو اگلی سماعت کے لیے نوٹس جاری کیا جائے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے اگست 2007 میں دن کے اوقات میں بھاری ٹریفک پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا تھا۔ 2010 اور 2022 کے درمیان بھاری گاڑیوں اور اور سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کےحوالے سے سندھ ہائی کورٹ متعدد درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

TAGGED:Featuredغیر قانونی نمبر پلیٹسکالے شیشے والی گاڑی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شادی کومکمل زندگی سمجھنا درست نہیں،سجل علی
Next Article کراچی والو شدید سردی کے لیے تیار ہوجاؤ !
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

لاہور (ویب ڈیسک): رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں چیئرمین کمیٹی مولانا…

March 11, 2024
پاکستان

شیخ رشید موٹر وے سے گرفتار،مہنگے برانڈ کی شراب اور اسلحہ برآمد

اسلام آباد (ویب ڈیسک):عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو پنڈی پولیس نے موٹر وے…

February 2, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

سعودیہ کا پاکستان کو’ٹیک ہاؤس‘ کاتحفہ،سعودی شہزادے نےافتتاح کیا

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک):سعودی عرب کے شہزادہ فہد بن منصور السعود نے باضابطہ طور پر پاکستان میں سعودی عرب-پاکستان ٹیک…

March 9, 2023
پاکستانکاروبار

بنک اکاﺅنٹس سے براہ راست وصولیاں غیرقانونی ہیں، ایف بی آر مجاز نہیں؛ ماہرین

اسلام آباد(ویب ڈیسک): ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو نوٹس جاری کرنے کے بعد اسی دن بینکوں…

August 5, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?