Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شادی کومکمل زندگی سمجھنا درست نہیں،سجل علی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > شادی کومکمل زندگی سمجھنا درست نہیں،سجل علی
انٹرٹینمنٹ

شادی کومکمل زندگی سمجھنا درست نہیں،سجل علی

Published December 24, 2022
Tags: Featured سجل علی
Share
SHARE

جلد ہی پہلی عالمی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ میں پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی سجل علی نے کہا ہے کہ شادی بہت ہی خوبصورت اور پیارا رشتہ ہے لیکن زندگی صرف شادی تک محدود نہیں ہوتی اور اسے مکمل زندگی سمجھنا بھی درست نہیں۔

’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کی پروموشن کے دوران سجل علی نے حال ہی میں بھارتی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے فلم سمیت شادی اور زندگی سے متعلق اپنے خیالات کا بھی کھل کر اظہار کیا۔

سجل علی کے مطابق فلم میں ان کا کردار نہ صرف پاکستانی اور بھارتی بلکہ جنوبی ایشیائی ممالک کی دیگر لڑکیوں کی اصل زندگی سے ملتا جلتا ہے اور خطے کی ہر لڑکی کو ان کا کردار اپنا لگے گا۔

ان کے مطابق فلم میں جنوبی ایشیائی لڑکیوں کی شادی اور اس کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کو بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

سجل علی نے شادیوں کے ناکام ہونے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ حقیقی زندگی میں بھی جب لڑکیوں کو لگے کہ ان کی شادی شدہ زندگی مشکلات کا شکار ہے تو لڑکیوں کو چاہئیے کہ وہ گھر والوں سمیت شوہر کو بتا دیں کہ اب وہ مزید رشتے میں نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ خراب تعلقات اور رشتے میں رہنے سے بہتر ہے کہ ایک اچھے دوست کی طرح راہیں جدا کرلی جائیں۔

سجل علی نے اسی حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے شادی کو زندگی کا بہت ہی خوبصورت اور پیارا تعلق اور رشتہ بھی قرار دیا اور کہا کہ شادی شدہ ہونا زندگی کو خوبصورت بناتا ہے۔

تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیکن زندگی میں شادی کرنے کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوتا ہے اور شادی کو ہی مکمل زندگی سمجھنا درست نہیں۔

سجل علی کے مطابق خواتین کو صرف شادی کرنے اور بچے پیدا کرنے تک نہیں سوچنا چاہئیے، انہیں علم ہونا چاہئیے کہ زندگی اس تعلق سے بھی بڑھ کر ہے اور شادی کے بغیر بھی زندگی چل سکتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک سال سے سجل علی کی ازدواجی زندگی میڈیا میں موضوع کا بحث بنی ہوئی ہے، ان سے متعلق چہ مگوئیاں ہیں کہ انہوں نے اداکار احد رضا میر سے طلاق لے لی۔

سجل علی اور احد رضا میر نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی اور 2021 کے اختتام تک دونوں میں ناراضگی اور علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم دونوں نے ایسی خبروں پر تاحال کوئی وضاحت نہیں کی.

TAGGED:Featuredسجل علی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان کے بجائے کراچی میں‌ہوگا
Next Article کراچی: عدالت کا کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ہمارے کچھ لوگ مخالفین سے رابطے میں ہیں جو پارٹی توڑنا چاہتے ہیں: عمران خان

(ویب ڈیسک): بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نےکہا ہےکہ ہمارے کچھ لوگ مخالفین سے رابطے میں…

April 6, 2024
دنیاسائنس و ٹیکنالوجی

بھارت کیلئے تاریخی لمحہ، چندریان 3 کامیابی سے چاند پر اتر گیا

نئی دہلی (ٹیک ڈیسک): بھارت کا مشن چندریان 3 کامیابی سے چاند کے تاریک حصے پر اتر گیا جس کے…

August 23, 2023
پاکستانصحت

کراچی میں آنکھوں کی بیماری شدید ہوگئی، ہسپتال بھر گئے

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): ملک کے سب سے بڑے شہر میں آشوبِ چشم اور انفیکشن کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔ اس…

August 31, 2023
پاکستان

اسلام آباد: جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، ریڈ زون والے راستے کنٹینر لگاکر بند

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دھرنے اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر…

July 26, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?