Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: موسمیاتی تبدیلی:پاکستان کوآئندہ بدترین سیلاب کا سامنا ہے، اقوام متحدہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > موسمیاتی تبدیلی:پاکستان کوآئندہ بدترین سیلاب کا سامنا ہے، اقوام متحدہ
پاکستان

موسمیاتی تبدیلی:پاکستان کوآئندہ بدترین سیلاب کا سامنا ہے، اقوام متحدہ

Published December 29, 2022
Tags: Featured اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ سیلاب موسمیاتی تبدیلی
Share
TOPSHOT - Flood affected people carry belongings out from their flooded home in Shikarpur, Sindh province, on August 31, 2022. Aid efforts ramped up across flooded Pakistan on August 30 to help tens of millions of people affected by relentless monsoon rains that have submerged a third of the country and claimed more than 1,100 lives. (Photo by Asif HASSAN / AFP)
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں برس موسم گرما کے دوران تباہ کن سیلاب اس بات کی واضح یاد دہانی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات مستقبل قریب میں مزید تباہی کا سبب بنیں گے۔

میڈیائی رپورٹ کے مطابق موسم اور ماحولیات پر اقوام متحدہ کی 2022 کی سالانہ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’رواں برس چند ممالک کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ چند دیگر ممالک تباہ کن سیلاب کا شکار ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ’پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے سبب شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد اگست میں قومی ایمرجنسی کا اعلان کرنا پڑا، اس دوران ملک کا ایک تہائی حصہ پانی کے اندر ڈوبا نظر آیا اور لاکھوں افراد بےگھر ہوگئے‘۔

اقوام متحدہ 9 جنوری کو جنیوا میں ’کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان‘ کے موضوع پر ایک عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے زیر انتظام مختلف تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے تازہ رپورٹ میں زمین کے مسلسل گرم ہونے کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے سبب درپیش ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں انسانوں کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

رپورٹ میں زمین میں دبے ایندھن کے استعمال میں کمی اور انسانی ساختہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے جو خشک سالی، سیلاب اور موسم کی شدید صورتحال کا سبب بنتی ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کی ایک حالیہ تحقیق کا بھی حوالہ دیا گیا جس کے مطابق 2060 میں دنیا کو شدید گرمی کی لہروں کا بار بار سامنا رہے گا۔

ڈبلیو ایم او کی رپورٹ کے مطابق شدید گرمی کی ان لہروں کا تعلق زمین کے گرم ہونے سے ہے جس کی وجہ انسانی سرگرمیاں ہیں، رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی زمین کے مستقبل کے لیے سنگین خدشات کو جنم دے رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ڈبلیو ایم او کے ’گرین ہاؤس گیس بلیٹن‘ کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں 3 اہم گیسوں (کاربن ڈائی آکسائیڈ، نائٹرس آکسائیڈ، اور میتھین) کی ریکارڈ سطح کی تفصیلات بتائی گئی ہیں جن میں گزشتہ 40 برسوں کے دوران ہر سال بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تبدیلی کا بنیادی سبب انسانی سرگرمیاں ہیں، دنیا کو کم کاربن پر مبنی معیشتوں کی اشد ضرورت ہے لیکن اس کے باوجود یوکرین جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے دنیا کی بڑی معیشتوں نے پرانے پاور پلانٹس دوبارہ کھول لیے اور تیل اور گیس کے نئے سپلائرز کی تلاش شروع کردی۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے دنیا کی بڑی معیشتوں کے اس عمل کو ’فریب‘ قرار دیتے ہوئے امیر ممالک کو یاد دلایا کہ اگر وہ ماضی میں قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کرتے تو وہ فوسل فیول مارکیٹ میں قیمتوں کے عدم استحکام سے بچ سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات کو نظرانداز کرنے کی دلیل بھی کھوکھلی ہے‘۔

رواں برس جولائی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اعلان کیا تھا کہ صاف اور صحت مند ماحول تک رسائی ایک عالمی انسانی حق ہے، انتونیو گوتیرس نے امید ظاہر کی کہ یہ تاریخی اعلان ماحولیاتی ناانصافیوں کو کم کرنے، تحفظ کے خلا کو ختم کرنے اور لوگوں کو موسمیاتی آفات سے نمٹنے کے لیے بااختیار بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ نومبر میں مصر میں ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی کے سبب پیدا ہونے والی قدرتی آفات اور ان کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے کمزور ممالک کو معاوضہ فراہم کرنے کے لیے ایک فنڈنگ میکانزم قائم کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کمزور ممالک نے اس طرح کے معاوضے کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی دہائیاں گزاری ہیں، اس لیے اس اقدام کو اہم پیش رفت کے طور پر سراہا گیا۔

تاہم رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دیگر اہم مسائل پر بہت کم پیش رفت ہوئی ہے جن میں خاص طور پر زمین میں دبے ایندھن کے استعمال کو ختم کرنا شامل ہے، رپورٹ میں گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے کی ضرورت پر بھی سختی سے زور دیا گیا۔

TAGGED:Featuredاقوام متحدہ کی تازہ رپورٹسیلابموسمیاتی تبدیلی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چین جانیوالوں کے لیے پی آئی اےکی بڑی آفر
Next Article ہتک عزت کیس:عمران خان کی دفاع کے حق کے لیے دائر اپیل خارج
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ گروپ کال اور ٹوئٹر بلیو ٹک سبسکرپشن سروس متعارف

کراچی (ٹیک ڈیسک): دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے کمپیوٹر…

March 24, 2023
پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا، شرجیل میمن

کراچی(نجات نیوز): وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بلدیاتی انتخابات سےمتعلق کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے…

January 13, 2023
دلچسپ و عجیبصحت

تھائی ڈش کوئی پلا کچی مچھلی پکوان کھانے سےسالانہ 20 ہزار افرد مر جاتے ہیں

بینکاک (ہیلتھ ڈیسک): ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ بغیر پکی مچھلی سے بنایا جانے والا ایک تھائی پکوان مہلک…

September 15, 2023
دنیا

حزب اللہ کے راکٹ حملوں سے اسرائیل میں بھاری نقصانات کے مناظر سامنے آگئے

حیفا- رمات - اسرائیل (ویب‌ڈیسک): حزب اللہ نے اس جنگ میں پہلی بار ستعمال کیے گئے راکٹوں سے سرحد سے…

September 23, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?