Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملکی ایئرپورٹس بھی اب ٹھیکے پر چلانے کا فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ملکی ایئرپورٹس بھی اب ٹھیکے پر چلانے کا فیصلہ
پاکستان

ملکی ایئرپورٹس بھی اب ٹھیکے پر چلانے کا فیصلہ

Published December 31, 2022
Tags: Featured ائیر پورٹس آؤٹ سورس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): حکومت نے کراچی، اسلام آباد اور لاہور ائیر پورٹس آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے تیزی کے ساتھ تینوں ائیر پورٹس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت آؤٹ سورس کرنے کی ہدایت کردی۔

ہوا بازی اور پی آئی اے کے امور پر اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ دنیا بھر میں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ معمول کا منافع بخش عمل ہے۔

اطلاعات کے مطابق ابتدائی طور پر جناح انٹرنیشنل اور اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔ ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بین الاقوامی ساکھ کے حامل انٹرنیشنل آپریٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں ملک کے تین ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلایا جائے گا۔

انٹرنیشنل آپریٹرز اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کو چلانے میں معاونت فراہم کریں گے۔ 20 سے 25 سال کے دورانیہ کی مدت کیلئے انٹرنیشنل آپریٹرز ان ائیرپورٹس کو چلانے میں مدد کریں گے۔

اجلاس میں ورلڈ بینک کے زیرانتظام ’آئی۔ ایف۔ سی‘ کی معاونت حاصل کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی، ورلڈ بینک کا ذیلی ادارہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی۔ایف۔سی) کنسلٹنسی کے فرائض انجام دے گا، انٹرنیشنل آپریٹرز ہوائی اڈوں پر سروس کے بین الاقوامی معیار مہیا کریں گے، غیر ملکی سرمایہ کاری سے ہوائی اڈوں میں جدت اور بہتری لائی جائے گی۔

اجلاس نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو ضابطے کی کارروائی کے آغاز کی ہدایت بھی کردی ہے۔ وزیراعظم نے تمام عمل شفافیت کے اعلیٰ ترین معیارات اور ملکی قوانین کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ 44 ممالک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فارمولے پر عمل درآمد ہو رہا ہے، ان ممالک میں امریکا، برطانیہ، بھارت، بحرین، برازیل شامل ہیں جہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے اصول پر ہوائی اڈوں کا انتظام چلایا جا رہا ہے۔

TAGGED:Featuredائیر پورٹس آؤٹ سورسپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا
Next Article اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر کھٹائی میں‌پڑ گئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

نیتن یاہو کی نئی کلابازی: حماس کو معافی اور محفوظ راستہ دینے کی پیشکش

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اگر حماس باقی یرغمالیوں کو رہا…

September 29, 2025
پاکستان

ملک میں جتھے کی طاقت کی نفی نہیں ہوئی، جو ہو جائے کہا جاتا ہے مٹی پاؤ: چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے مجھ سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے۔فیض…

September 28, 2023
پاکستان

یو اے ای صدر کی وزیر اعظم پاکستا کوبڑی سرمایہ کاری کی یقین دہانی

لاہور (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): متحدہ عرب امارات کے صدرمحمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان میں…

January 25, 2023
صحت

کولروفوبیا بیماری کیا ہے،اس میں جوکروں سے کیوں ڈر لگتا ہے؟

ویلز (ہیلتھ ڈیسک): ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ لوگوں کو ہنسانے…

March 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?