Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول افسر سمیت دو گھروں سے لوٹ مار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول افسر سمیت دو گھروں سے لوٹ مار
پاکستان

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول افسر سمیت دو گھروں سے لوٹ مار

Published January 3, 2023
Tags: Featured درخشاں تھانے کی حدود ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا
Share
SHARE

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول افسر اور ان کے دوستوں کو کراچی کے علاقے دستگیر میں مسلح افراد نے لوٹ لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دستگیر کے علاقے جوہر آباد میں مسلح افراد نے وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول افسر مسرور وارثی اور ان کے تین دوستوں کو مسلح ڈکیتوں نے لوٹ لیا۔ ایس ایچ او جوہر آباد اے ڈی چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پروٹوکول افسر مسرور وارثی اتوار کو صبح کے وقت اپنے دوستوں کے ہمراہ دستگیر میں واقع اپنے گھر کے قریب کھڑے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مشتبہ افراد وہاں پہنچے اور چاروں افراد سے انہوں نے موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا چھین لیں اور فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈکیتی کا واقعہ ریسٹورنٹ کے قریب پیش آیا لیکن دعویٰ کیا کہ ڈکیتوں نے ریسٹورنٹ میں موجود کسی کسٹمر کو نہیں لوٹا۔ دوسری جانب میڈیا نے مسرور وارثی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے دوست کینیڈا سے آئے ہوئے تھے۔ وزیراعلیٰ کے پروٹوکول افسر نے میڈیا کو بتایا کہ مسلح افراد نے ریسٹورنٹ میں 10 سے 12 افراد سے موبائل فونز اور پرس چھینے اور ریسٹورنٹ کے کسٹمر بھی اپنی قیمتی چیزوں سے محروم ہوگئے۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں اور انہیں انصاف کے کٹہرے پر کھڑا کیا جائے گا۔

واقعے کا مقدمہ سرسید ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302، 393 اقر 34 کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈیفنس میں درخشاں تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا ، ڈکیت گھر سے 60 لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی کرکے فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے گھر کے ملازم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود میں خیابان مجاہد میں سال کی پہلی بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے ڈاکوؤں نے بنگلے کا صفایا کردیا ہے۔ پولیس کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ڈاکو گھر سے چالیس لاکھ سے زائد کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے کے متن کے مطابق واردات میں دیگر سامان بھی چوری کیا گیا ہے۔ چوری کے وقت گھر پر کوئی موجود نہیں تھا، واردات رات کے اوقات میں سر انجام دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گھر کے مکین ایک ہفتے سے اسلام آباد گئے ہوئے تھے، گھر کے افراد واپس آئے تو واردات کا معلوم ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، ملزمان تک پہنچنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جارہی ہے ، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع نےمیڈیا کو بتایا ہے کہ گھر کے ایک نوکر کوگرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ چند ماہ سے ڈکیتیوں کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے جہاں شہری نہ صرف اپنی قیمتی اشیا سے محروم ہو رہے بلکہ مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

TAGGED:Featuredدرخشاں تھانے کی حدودڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سیاسی اور معاشی بحران کی ذمہ دار وفاقی جماعتیں ہیں؛ ڈاکٹر قادر مگسی
Next Article وفاق سرکاری قیمت پر 6 لاکھ ٹن گندم فراہم کرے؛ بلوچستان حکومت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

نیب کا سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے…

July 10, 2023
پاکستان

کراچی: ڈیفنس میں گٹکے ماوے کی فیکٹری پکڑی گئی،ملزم امیر احمد خان گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں پولیس اور کسٹم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گٹکے…

October 24, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی یورپی یونین کو کہہ رہی ہے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لیا جائے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے تحریک انصاف کی جانب سے یورپی یونین…

March 13, 2024
پاکستان

کراچی پولیس آفس پر حملہ،اہلکار سمیت 2 افراد شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشتگردوں کے حملے…

February 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?