Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران نے طالبان کو بسایا، خیبرپختونخوامیں‌ پیسہ دیا جارہا ہے؛ بلاول
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران نے طالبان کو بسایا، خیبرپختونخوامیں‌ پیسہ دیا جارہا ہے؛ بلاول
پاکستان

عمران نے طالبان کو بسایا، خیبرپختونخوامیں‌ پیسہ دیا جارہا ہے؛ بلاول

Published January 3, 2023
Tags: Featured اقوام متحدہ سے لے کر شرم الشیخ پاکسان سیلاب میں ڈوب گیا خیبر پختونخوا میں طالبان کو پیسہ دیا
Share
SHARE

دادو (نجات نیوز): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ خیبر پختونخوا میں طالبان کو پیسہ دیا جارہا ہے، جبکہ عمران خان نے ٹی وی پر بیان دیا کہ ہم نے طالبان کو یہاں لاکر بسایا۔دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں یہ سیلاب بہت تاریخی تھا اور آج تک سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں، اقوام متحدہ سے لے کر شرم الشیخ تک پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکسان سیلاب میں ڈوب گیا، دنیا نے ابھی تک دیکھا نہیں،کہیں مثال نہیں ہے کہ ایک تہائی ملک ڈوب گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قیامت سے پہلے قیامت ہے، ہم اس قدرتی آفت سے گزر رہے ہیں، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں اب بھی پانی موجود ہے، جہاں سے پانی نکل چکا ہے وہاں پر تباہی ہی تباہی ہے، زراعت اور گھروں سمیت ہر شعبے میں بحران پیدا ہوگیا ہے، صحت کا انفرا اسٹرکچر بری طرح تباہ ہوا ہے، صرف سندھ میں ہی نہیں باقی علاقوں میں بھی تعلیم کو نقصان ہوا ہے لیکن صرف سندھ میں 50 فیصد تعلیمی ادارے تباہ ہیں، وسائل کم ہیں، سیلاب سے بحالی کا مشن پورا کرنے میں وقت لگے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کاکہنا تھاکہ خیبر پختونخوا میں طالبان کو پیسہ دیا جارہا ہے، عمران خان نے ٹی وی پر بیان دیا کہ ہم نے طالبان کو یہاں لاکر بسایا، دہشتگردوں سے جیتنے کے بعد اے پی ایس سانحہ میں ملوث لوگوں کو بغیر پوچھے آزاد کیا گیا، دہشتگردوں کو نہ میں معاف کروں گا نہ قوم معاف کرے گی۔

بلاول بھٹو نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک تہائی ملک ڈوبا لیکن عمران خان اپنی انا اور ضد سے باز نہ آئے، ایسا شخص عوام کی نمائندگی کا اہل نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ شاہ محمود،اور پرویز خٹک جیسے لوگ بھی استعفوں کی تصدیق کے لیے نہیں آئے، باقی کیا آئیں گے، ایسے لوگوں کی فہرست بتا سکتا ہوں جو اسپیکر کے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں۔

TAGGED:Featuredاقوام متحدہ سے لے کر شرم الشیخپاکسان سیلاب میں ڈوب گیاخیبر پختونخوا میں طالبان کو پیسہ دیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بلڈ پریشر،کینسراور آنکھوں کی 20 ادویات کی قیمتوں میں 30فیصدکمی
Next Article بجلی بچت کا گھسا پٹا طریقہ: مارکیٹیں‌جلدی بند کرو؛ سرکاری حکم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

قادر مگسی اور زین شاہ میں ملاقات: کارسر-کارونجھر کی کٹائی، پنجاب میں نئےکینال اور ڈیجیٹل مردم شماری مسترد

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی (ایس…

July 24, 2024
پاکستان

پنجاب میں سیلاب:ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی،قصورکوبچانےکے لیے بند میں شگاف کرنا پڑ رہا ہے؛ PDMA

لاہور (ویب ڈیسک): پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی۔ڈی…

August 29, 2025
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ بار کی سول عدالتوں کی تقسیم کے معاملے پر آج بھی ہڑتال کی کال

(ویب ڈیسک): لاہور ہائیکورٹ بار نے سول عدالتوں کی تقسیم کے معاملے پر آج بھی ہڑتال کی کال دے دی۔لاہور…

May 10, 2024
پاکستانصحت

کندھ کوٹ:کیمیکل سےبنے دودھ کا استعمال عام، انتظامیہ خاموش تماشائی

کندھ کوٹ (ہیلتھ ڈیسک): کیمیکل دودھ کا استعمال عام طور پر کیا جاتا ہے ،انتظامیہ خاموش ہے۔کندھ کوٹ کے تمام…

May 23, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?