Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ٹی ٹی پی کی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی: خواجہ آصف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ٹی ٹی پی کی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی: خواجہ آصف
پاکستان

ٹی ٹی پی کی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی: خواجہ آصف

Published April 11, 2023
Tags: Featured بھارت طالبان کی آج بھی مدد کر رہا ہے ٹی ٹی پی کا حملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماؤں کی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری عمران خان اور ان کی حکومت کی حکمت عملی تھی اور اس آبادکاری کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی۔امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آبادکےکابل میں حکمران طالبان رہنماؤں سے اچھے تعلقات ہیں لیکن افغان طالبان حکام پاکستان پر حملوں میں اپنی سرزمین کے استعمال کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوئے، کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی پاکستان بالخصوص خیبرپختونخواپرحملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کررہی ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ افغانستان کے ایک ماہ پہلے دورے میں یہ معاملہ زیربحث آیا تھا اور طالبان نے اس مسئلے سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا تھا، طالبان کا کہنا تھا وہ اپنی زمین دہشتگردی کے لیے کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، افغان طالبان اورکالعدم ٹی ٹی پی فاصلہ چاہتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان اپنے پورے سیاسی کیرئیر میں اشارہ دیتے رہے ہیں کہ وہ طالبان کے نظریاتی طور پر حامی ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماؤں کی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری عمران خان اور ان کی حکومت کی حکمت عملی تھی اور اس آبادکاری کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی لیکن کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماؤں کی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری کی حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگوں کے پاس امریکا کے افغانستان کے اندر چھوڑے ہوئے جدید آلات بھی موجود ہیں جب کہ بھارت طالبان کی آج بھی مدد کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا کے عوام طالبان کے ساتھ ’ کو ایگزسٹ‘ کرنے کو تیار نہیں، بڑی قابل ذکر بات ہے کہ طالبان کی واپسی کے خلاف لوگ غیر مسلح احتجاج کر رہے ہیں، طالبان اپنی کامیابیوں کو خواتین پر پابندیوں کے ذریعے نقصان پہنچا رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مؤقف میں تبدیلی آتی رہتی ہے، ان کے حالیہ بیانات سے سمجھ نہیں آتی وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں یا نہیں چاہتے ہیں، یہ جو اسد قیصر اور دیگر لوگ مذاکرات کی بات کرتے ہیں، یہ قومی ڈائیلاگ ہونے چاہئیں جس میں اسٹیبلشمنٹ بھی بیٹھے، میڈیا کی بھی نمائندگی ہو، سول سوسائٹی کے لوگ بھی ہوں،تبھی قومی مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں۔

TAGGED:Featuredبھارت طالبان کی آج بھی مدد کر رہا ہےٹی ٹی پی کا حملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےمنظور
Next Article روس پر حملے کیلیے یوکرین کو مسلح کرنے کے امریکی خفیہ دستاویزات لیک ، پینٹاگون پریشان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ماضی کی روایت کے برعکس میزبان صدر، وزیراعظم کو کمرہ ضیافت میں نہیں لے کر آئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی پیر کو ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں ماضی…

March 5, 2024
انٹرٹینمنٹ

لاہور: فیض فیسٹیول میں بھارتی شاعر جاوید اختر کی خصوصی شرکت

لاہور (شوبز ڈیسکٹ): شہر اقبال کے الحمرا آرٹس کونسل میں تین روزہ فیض فیسٹیول آب و تاب کے ساتھ جاری…

February 18, 2023
پاکستان

سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائیزیشن پر فوکس کیا ہے، ہمارے کام کو عالمی اداروں نے سراہا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ نےایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔وزیراعلیٰ سندھ…

March 12, 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

’نیوروٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت انسانی سوچ کیلئے خطرہ ہے‘؛ یونیسکو

پیرس (ٹیک ڈیسک): اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے خبردار کیا ہے کہ نیوروٹیکنالوجی اور مصنوعی…

July 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?