کراچی (ویب ڈیسک): اسٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب النصر کے ساتھ معاہدے کیلئے ریاض پہنچ گئے۔ رونالڈو اپنی فیملی کے ہمراہ پرائیوٹ جیٹ میں سعودی دارالحکومت پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
رونالڈو کے استقبال کیلئے شہر میں بڑے بڑے خیر مقدمی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔
#عاجل| وصول الأسطورة البرتغالية #كريستيانو_رونالدو لاعب #النصر إلى مرسول بارك#CristianoRonaldo𓃵#HalaRonaldo#Ronaldo𓃵#CR7𓃵 pic.twitter.com/75rBVvlCNf
— الرياضية – عاجل (@ariyadhiah_br) January 3, 2023
رونالڈو آج سعودی کلب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے اور یہ تقریب فٹبال اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت النصر کلب انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔