Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستانی سفارت خانے پر حملے آورمارے گئے؛ افغانستان کادعویٰ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پاکستانی سفارت خانے پر حملے آورمارے گئے؛ افغانستان کادعویٰ
پاکستانتازہ تریندنیا

پاکستانی سفارت خانے پر حملے آورمارے گئے؛ افغانستان کادعویٰ

Published January 5, 2023
Tags: Featured پاکستانی سفارت خانے پر حملے ذبیح اللہ مجاہد
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےکہا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے میں ملوث ’داعش‘ کے عسکریت پسندوں کا ایک گروہ فورسز کی کارروائی کے دوران مارا گیا۔ 2 دسمبر کو کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ ہوا تھا جس میں افغانستان میں تعینات ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی کو نشانہ بنایا گیا، تاہم وہ محفوظ رہے تھے جب کہ ان کا محافظ شدید زخمی ہو گیا تھا۔

داعش کے خراسان گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ اس نے پاکستانی سفارت کار کو نشانہ بنایا۔

اس کے بعد دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ وہ افغان حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اعتماد کا اظہار کیا تھا کہ 2 دسمبر کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور اس کے ذمے داروں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

آج جاری ہونے والی اپنے ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے کابل میں داعش کے ایک ’خطرناک نیٹ ورک‘ کے خلاف کارروائیاں کیں، یہ خطرناک نیٹ ورک پاکستانی سفارت خانے اور اس ہوٹل پر حملوں میں ملوث تھا جہاں چینی شہری رہائش پذیر تھے۔

12 دسمبر کو چین نے کہا تھا کہ اس کے 5 شہری بم دھماکے اور فائرنگ کے حملے میں زخمی ہوئے ہیں، بعد ازاں چین نے اپنے شہریوں کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان چھوڑنے کا کہا تھا۔

افغان حکومت کے ترجمان نے آج تصدیق کی کہ آپریشن میں مارے گئے عسکریت پسند کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے قریب بم حملے سمیت اور کئی دوسرے شہروں میں بھی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ نمروز صوبے میں بھی داعش کے خلاف اسی طرح کی کارروائی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بدھ کے روز کیے جانے والے آپریشنز میں داعش کے 8 عسکریت پسند مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں متعدد غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں نے اہم اہداف پر مزید حملوں کا منصوبہ بنایا تھا، ان دہشت گردوں نے دوسرے ممالک سے داعش کے مزید عسکریت پسندوں کو ملک میں لانے اور مزید مربوط حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔

ترجمان افغان طالبان نے مزید کہا کہ کابل میں آپریشن شودائے صالحین، کلاچہ اور صوبہ نمروز کے صدر مقام زرنج میں کیا گیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے 3 ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔

ان کارروائیوں اور آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے اسلحہ، دستی بم، گولہ بارود، خودکش جیکٹس اور دھماکا خیز مواد برآمد کر کے داعش کے 7 ارکان کو گرفتار کیا گیا جب کہ کچھ دیگر مشتبہ افراد کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔

کابل میں آپریشن نے ایک بار پھر ملک کے دارالحکومت سمیت دیگر علاقوں میں داعش کی سرگرمیوں کے خدشات کو جنم دیا ہے، حکمران طالبان عام طور پر داعش کی بڑھتی سرگرمیوں کے بارے میں عالمی رپورٹس کے باوجود افغانستان میں دہشت گرد گروپ کے خطرات کو زیادہ اہمیت دیتے نظر نہیں آتے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے گزشتہ ماہ جاری اپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ حملے کا ہدف عبید الرحمٰن نظامانی تھے جو محفوظ رہے۔

دفتر خارجہ نے حملے کی سخت مذمت کی تھی لیکن کہا تھا کہ سفارت خانہ معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا اور کابل سے سفارت کاروں کو واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، افغان ناظم الامور کو بھی وزارت خارجہ میں طلب کر کے حملے پر باضابطہ احتجاج کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی گارڈ سپاہی اسرار محمد ناظم الامور کی حفاظت کرتے ہوئے شدید زخمی ہوگئے جن کو بعد میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا۔

عبیدالرحمٰن نظامانی نے حملے سے چند روز قبل ہی کابل میں پاکستانی سفارت میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

TAGGED:Featuredپاکستانی سفارت خانے پر حملےذبیح اللہ مجاہد
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان
Next Article کراچی ٹیسٹ:نیوزی لینڈ دوسری اننگز 319 رنز کےہدف پر ڈیکلئیر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

نواز الدین صدیقی کا سابقہ اہلیہ، بھائی پر 100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے سابق اہلیہ اور اپنے بھائی کے خلاف ہتک عزت پر 100…

March 26, 2023
پاکستان

مبینہ مقابلے میں 4 افراد کا قتل: تربت میں 4 روز سے ہڑتال، عدالت کاسی ٹی ڈی کیخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم

تربت (ویب ڈیسک): تربت کے ایک سیشن جج نے پولیس کو مبینہ مقابلوں کے دوران 4 افراد کے قتل میں…

November 26, 2023
پاکستان

کراچی: ملیر میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، دو ملزمان گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک): ملیر سٹی محمدی کالونی میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا تاہم پولیس…

August 12, 2025
پاکستانتازہ ترین

سہراب گوٹھ: ہائی وے پرفٹ پاتھ اور سروس روڈ کی بحالی کا حکم

کراچی(نجات نیوز): سندھ ہائیکورٹ نےسہراب گوٹھ کے سامنے فٹ پاتھ اور سروس روڈ اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم…

December 27, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?