Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: واٹسن کو پاکستانی ٹیم کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کوچ بنانیکی پیشکش
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > واٹسن کو پاکستانی ٹیم کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کوچ بنانیکی پیشکش
کھیل

واٹسن کو پاکستانی ٹیم کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کوچ بنانیکی پیشکش

Published March 15, 2024
Tags: Featured پاکستان کرکٹ کی تاریخ پی سی بی سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کوچ
Share
SHARE

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ نے (پی سی بی) سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ شین واٹسن کو پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کوچ بنانے کی پیشکش کی ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شین واٹسن کو پی سی بی کی جانب سے 2 ملین ڈالر سالانہ تنخواہ پر مینز کرکٹ ٹیم کا کوچ بنانے کی پیشکش کی گئی ہے، معاہدے پر دستخط ہونے کی صورت میں واٹسن ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کوچ بن سکتے ہیں۔

تاہم رپورٹ میں شین واٹسن کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شین واٹسن شاید اس پیشکش کو قبول نہ کریں، بتایا جارہا ہے کہ واٹسن شاید اس پیشکش کو سنبھالنے میں دلچسپی اس لیے نہیں رکھتے کیونکہ وہ طویل عرصے تک اپنے خاندان سے دور نہیں رہنا چاہتے۔

شین واٹسن کے بعد مائیک ہیسن اور ڈیرن سیمی پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے اہم امیدواروں میں شامل ہیں، مائیک ہیسن اور ڈیرن سیمی اس وقت بالترتیب اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے لیے بطور ہیڈ کوچ ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

محسن نقوی کی قیادت میں پی سی بی مینز کرکٹ ٹیم کے لیے مضبوط کوچنگ اسٹاف کی تقرری میں دلچسپی رکھتا ہے تاہم کسی نامور کوچ کی تقرری کیلئے وقت درکار ہوگا کیونکہ ان ناموں میں شامل کئی امیدوار اس وقت انٹرنیشنل لیگز میں کام کر رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے وقت پر خالی جگہ کو پُر کرنے کے لیے پی سی بی غیر ملکی کنسلٹنٹس کے ساتھ مقامی کوچز کی تقرری کے امکان پر بھی غور کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا۔

خیال رہے کہ مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پوٹک نے رواں سال جنوری میں اپنے اپنے عہدوں سے برخاست ہوگئے تھے، گزشتہ برس اپریل میں مکی آرتھر کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر نامزد کیا گیا تھا، بریڈ برن کو گزشتہ سال کے آغاز میں پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ جبکہ جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر پوٹک اپریل 2023 سے بیٹنگ کوچ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

TAGGED:Featuredپاکستان کرکٹ کی تاریخپی سی بیسابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسنسب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کوچ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ‘انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند’:مریم نواز کی سرکاری گاڑی کےٹائربدلنےکیلئے 2کروڑ 73 لاکھ روپےطلب
Next Article قومی اسمبلی:غزہ میں اسرائیلی بربریت کیخلاف متفقہ قراردادمنظور، حکومت عالمی برادری پر زور دے؛ متن
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

بلائنڈ کرکٹ سیریز: پہلے میچ میں پاکستان کی بھارت کو 5 وکٹ سےشکست

یو اے ای (اسپورٹس ڈیسک): بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔بھارتی ٹیم…

February 22, 2024
انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور یونیسیف کی سفیر مقرر: دنیا کے ہر بچے کی آواز بنوں گی؛ کرینہ

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ میں ‘بیبو’ کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے…

May 5, 2024
دنیا

عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکی کردار کے الزامات غلط ہیں، ترجمان امریکی وزارت خارجہ

(ویب ڈیسک): واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی…

October 31, 2024
صحت

دنیا میں ہر 7 سیکنڈوں میں زچہ و بچہ کی اموات ہوجاتی ہیں؛ WHO

جنیوا (ہیلتھ ڈیسک): عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والی نئی رپورٹ کے مطابق 2015 کے بعد سے…

May 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?