کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا بیشتر علاقہ اب تک سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔
جنیوا میں ہونے والی ڈونر کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر اولین ترجیح ہے، تعمیر نو کے لیے اگلےکئی سال شراکت داروں سے مدد کی ضرورت ہوگی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صرف صوبہ سندھ میں نقصان کا تخمینہ 9 ارب ڈالرز ہے۔