Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جیلر کو اگر اسمبلی نہ بلوایا گیا تو ہم اسمبلی نہیں چلنے دیں گے؛ اچکزئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جیلر کو اگر اسمبلی نہ بلوایا گیا تو ہم اسمبلی نہیں چلنے دیں گے؛ اچکزئی
پاکستان

جیلر کو اگر اسمبلی نہ بلوایا گیا تو ہم اسمبلی نہیں چلنے دیں گے؛ اچکزئی

Published August 10, 2025
Tags: Featured تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی جیل میں ایک کرنل بیٹھا ہے جیلر کو اگر اسمبلی نہ بلوایا گیا تو ہم اسمبلی نہیں چلنے دیں گے ہمارا سپیکر حوالدار ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمارا سپیکر حوالدار ہے اور جیل میں ایک کرنل بیٹھا ہے، ان کو تو ہم اسمبلی نہیں بلوا سکتے لیکن جیلر کو اگر اسمبلی نہ بلوایا گیا تو ہم اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپیکر نے صرف مخصوص مواقع پر اختیارات استعمال کیے، اصول سب کے لیے برابر ہونے چاہئیں، ایاز صادق کو صرف مخالفین کے خلاف اپنی اتھارٹی یاد آتی ہے، یہ ماضی میں نواز شریف کے ساتھ جلوسوں میں شامل رہے، نواز شریف اور مریم نواز سے جیل ملنے گیا وہاں نواز شریف سے جلوس ملنے آتے تھے، بیس بیس لوگوں کے جلوس ملنے آتے تھے، میں نواز شریف سے مل رہا تھا وہاں پر جلسہ ہو رہا تھا، جیل میں اتنے لوگ ملتے تھے ان ملاقاتیوں میں آج کا حوالدار سپیکر بھی ہوا کرتا تھا۔

محمود خان اچکزئی کہتے ہیں کہ بندوق کے زور پر جو تماشہ خیبرپختونخواہ میں شروع کیا گیا ہے، اگر اس سے لوگوں اور افواج کے درمیان خانہ جنگی چھڑی، تو شہباز تم اور تمہارے ساتھی اس سب کے ذمہ دار ہوں گے، معدنیات کی وجہ سے بندوق کے زور پر ہمارے علاقے خالی کروائے جا رہے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کی عوام کو منظم کیا جائے، اس غیر آئینی حکومت کے خلاف جو پاکستان کی عوام پر مسلط ہے، پاکستان کے ہر مکتبہ فکر سے درخواست ہے کہ ہمارے ساتھ سب متحد ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ صورتحال خانہ جنگی کی طرف گئی تو ذمہ دار شہباز شریف ڈیڑھ خان ہوں گے، اتنی اپروچ جرنیل کی غلط نہیں ہے جتنی اپروچ ڈیڑھ خان شہباز شریف کی ہے شہباز شریف سن لو ہم جمہوری جدوجہد کرنے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی ن لیگ مولانا اپنے نکات کے آئیں ہم دستخط کر دیتے ہیں بھائی بندی قائم کریں اگر حکومت ہماری پرامن جدوجہد کو دبائے گی تو خدانخواستہ پرامن تحریک دوسرے راستے کی طرف گئی تو ذمہ داری حکومت کی ہو گی۔

TAGGED:Featuredتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئیجیل میں ایک کرنل بیٹھا ہےجیلر کو اگر اسمبلی نہ بلوایا گیا توہم اسمبلی نہیں چلنے دیں گےہمارا سپیکر حوالدار ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میرے پاس وقت ہی نہیں، روزانہ صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں، ساحر لودھی کا ٹرولنگ کرنیوالوں کو جواب
Next Article انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی عہدیدار کو ایرانی جوہری تنصیبات کا دورہ نہیں کرایا جائے گا؛ عباس عراقچی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ٹائی ٹینک کے سفر کے دوران پھٹنے والی آبدوز ‘ٹائٹن’ سے بھیجا گیا آخری میسج اور تصویر سامنے آگئی

(ویب دیسک): جون 2023 میں سمندر میں لاپتا ہوکر تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن سے بھیجا گیا آخری پیغام اور…

September 17, 2024
پاکستان

کراچی سول اسپتال میں کینسر کے علاج کی کروڑوں روپے مالیت کی ادویات چوری

(ویب ڈیسک):‌کراچی: سول اسپتال میں کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی کروڑوں روپے مالیت کی ادویات چوری ہوگئیں۔اسپتال…

June 21, 2024
پاکستانتازہ ترین

لاپتہ افراد کیس: جے آئی ٹی میں سب چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، سندھ ہائی کورٹ نےجے آئی ٹی سربراہ کو طلب کرلیا

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں کراچی پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار…

September 4, 2024
پاکستان

سندھ کابینہ نے حلف اٹھالیا، وزراء اور مشیران کو قلمدان بھی تفویض

کراچی (ویب ڈیسک): گورنر ہاؤس کراچی میں سندھ کابینہ کی حلف برداری ہوئی جس میں 9 وزراء نے حلف لیا۔سندھ…

March 12, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?