Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بلوچستان: آٹے کابحران سنگین، لوگوں کا زرغون شاہراہ پر دھرنا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بلوچستان: آٹے کابحران سنگین، لوگوں کا زرغون شاہراہ پر دھرنا
پاکستانتازہ ترین

بلوچستان: آٹے کابحران سنگین، لوگوں کا زرغون شاہراہ پر دھرنا

Published January 10, 2023
Tags: آٹا سرکاری نرخوں پر بلوچستان میں گندم کا بحران
Share
SHARE

کوئٹہ (نجات نیوز): بلوچستان میں گندم کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جارہا ہے اور بحران کی وجہ سے آٹا سرکاری نرخوں پر نہ ملنے پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔مظاہرین نے وزیراعلیٰ سیکٹرٹریٹ جانے والی شاہراہ پر دھرنا دے دیا، سستے آٹے کی تلاش میں سرگرداں شہریوں کو جب دو روز سے آٹا نہ ملا تو انہوں نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ جانے والا زرغون روڈ بلاک کردیا ۔

آٹا لینے آیا ایک معمر شخص سڑک پر لیٹ کر دہائی دیتا رہا اور کہتا رہا کہ ہم پر گاڑی چڑھا دو،ہمیں ختم کردو،نہ ہم ہوں گے،نہ آٹا لینے آئیں گے۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ ہم لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، خواتین اور بچوں کے ساتھ آئے ہیں، حکومت سے معافی چاہتے ہیں ہمیں آٹا دیں، آٹا نہیں مل رہا۔

دوسری جانب فلور ملزمالکان گندم کی نقل وحمل پر بین الصوبائی پابندی کے باوجود تھوڑی بہت گندم اور آٹا لا رہے ہیں جس کی وجہ سے 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بلوچستان سلمان کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے پاسکو سے خرید ی گئی گندم کی 2 لاکھ بوریوں میں سے صرف چند ہزار بوریاں ہی کوئٹہ پہنچ سکی ہیں ، 20 کلو کا تھیلا ہم 1471 میں عوام کو دے رہے تھے لیکن صورتحال گھمبیر اس لیے ہوئی کیونکہ ہماری سپلائی لائن جو بلوچستان کو پنجاب اور سندھ سے فیڈ کرتی ہے وہ کٹ آف ہوگئی تو حالات سنگینی کی طرف چلے گئے۔

بلوچستان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبے میں گندم اور آٹا بحران کے دوران حکومتی بے حسی قابل افسوس ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت کو صوبے میں گندم اور آٹے کی فراہمی اور بڑھتے نرخوں کو کنڑول کرنے کے لیے فوری طور پرجامع اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

TAGGED:آٹا سرکاری نرخوں پربلوچستان میں گندم کا بحران
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان ڈیفالٹ سے بچ جائیگا لیکن مشکلات رہیں گی؛ بلومبرگ
Next Article عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے وارنٹ جاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

بشریٰ بی بی کا بیٹا موسیٰ مانیکا آپے سے باہر، فائرنگ کرکےملازم کو زخمی کردیا

پاکپتن (ویب ڈیسک): بشریٰ بی بی اور ان کے سابق شوہر خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے فائرنگ کرکے…

July 17, 2025
پاکستانکاروبار

کراچی:13 گھنٹےلوڈشیڈنگ،جو لوگ بل دیتے ہیں ان کا کیا قصور؟ سندھ ہائی کورٹ

کراچی (ویب ڈیسک): غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہری عدالت کے سامنے آہ و بکا کرنے پر مجبور ہوگئے، سندھ ہائیکورٹ…

March 6, 2024
پاکستانکاروبار

FIA کی ریڈ بک جاری،143 انسانی اسمگلرز میں‌ 100 پنجاب، 25 اسلام آباد اور 10 کراچی سے وابستہ

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی 13 ویں ریڈ بک جاری کردی۔ایف آئی اے…

September 27, 2025
پاکستانتازہ ترین

صدرپاکستان کی عمران خان سے چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان سے چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات کی۔ گزشتہ…

January 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?