Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ :کرمنلز کے خلاف گھیرا تنگ، ڈیٹا وفاقی اداروں کے حوالے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ :کرمنلز کے خلاف گھیرا تنگ، ڈیٹا وفاقی اداروں کے حوالے
پاکستانتازہ ترین

سندھ :کرمنلز کے خلاف گھیرا تنگ، ڈیٹا وفاقی اداروں کے حوالے

Published February 13, 2023
Tags: ’’تلاش‘‘ ایپ تحقیقاتی اداروں سندھ پولیس کرمنلز کا ڈیٹا
Share
SHARE

کراچی(ویب ڈیسک): سندھ پولیس نے وفاقی تحقیقاتی اداروں کو بھی سندھ کے کرمنلز کا ڈیٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دیگر صوبوں میں مقیم جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت میں آسکیں۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی پرویز احمد چانڈیو نے بتایا کہ سندھ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے سندھ پولیس سے ’’تلاش‘‘ ایپ کی رسائی مانگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سندھ پولیس کو تحریر کیے گئے مراسلے میں سندھ پولیس کی ڈیجیٹل ایپلی کیشن ’’تلاش‘‘ کو سراہا گیا جس میں کرمنلز کا ڈیٹا موجود ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی پرویز احمد چانڈیو نےمیڈیا کو بتایا کہ سندھ پولیس نے ایک کروڑ 70 لاکھ ڈیجٹل ریکارڈ مرتب کیا ہے اور ڈیجٹل ریکارڈ میں جرائم پیشہ افراد کا کرمنل ریکارڈ، مشکوک اور چوری شدہ گاڑیاں شامل ہیں اور وفاقی تحقیقاتی اداروں نے ہم سے تلاش ایپ کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔

انہوں ںے بتایا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کوششوں سے صوبے سے پولیس اور تھانوں کا خوف کم سے کم کرنے کے لیے تھانوں کو ون ونڈو آپریشن طرز کی جدید ڈیوائس ’تلاش‘ فراہمی کی جا رہی ہے۔

پرویز احمد چانڈیو نے بتایا کہ ’تلاش‘ ایک چلتا پھرتا تفتیشی مرکز ہے، اب سڑکوں پر پولیس کی چیکنگ، چھاپوں یا کومبنگ آپریشن کے دوران کسی بے گناہ شہری کو تھانہ لے جانے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ’تلاش‘ کی مدد سے فیصلہ ہاتھ کے ہاتھ سڑکوں پر ہی ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب کے کرمنل ریکارڈ آفس (سی آر اوز)، نادرا، ایکسائز ڈپارٹمنٹ، عدالتوں کے کیسز کا آن لائن ریکارڈ، ڈرائیونگ لائسنس برانچز، تھانوں کا آن لائن ڈیٹا، تمام موبائل فون کمپنیوں کا ریکارڈ، ہوٹل آئی مینجمنٹ کے ذریعے ملک بھر کے ہوٹلز کا ریکارڈ اور کراچی کے رجسٹرڈ گھریلو ملازمین کا ڈیٹا بھی ڈیوائس میں آن لائن فراہم کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس ڈیوائس کے ذریعے کسی بھی شہری کے موبائل فون نمبر، شناختی کارڈ نمبر یا بائیو میٹرک کے ذریعے تمام ڈیٹا دستیاب ہو گا۔

TAGGED:’’تلاش‘‘ ایپتحقیقاتی اداروںسندھ پولیسکرمنلز کا ڈیٹا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت،عمران بھی جلد گرفتار ہونیوالا، رانا
Next Article راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی کیخلاف ریپ کا مقدمہ درج
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی: عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کے کیس میں ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے وارنٹ…

September 3, 2024
پاکستانصحت

اسلام آباد کی نجی لیبارٹری سے منکی پاکس کا غلط ٹیسٹ کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): اسلام آباد ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی لیب سے منکی پاکس ٹیسٹ کے معاملے پر ہدایات جاری…

August 24, 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کی 100 گرفتاریاں، 80 رہائی چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں صرف سو سے…

February 26, 2023
پاکستانصحت

حیدرآباد:فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کی لیکیج، متعدد بچوں کی حالت غیر

حیدرآباد (ویب ڈیسک): حیدرآباد کے علاقے ہالا ناکہ میں فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کے اخراج کی وجہ سے متعدد…

September 26, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?