کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): کراچی میں پیپلز بس سروس پروگرام کے تحت پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومتِ سندھ نے کراچی ایئرپورٹ سے سی ویو تک الیکٹرک بس سروس کے پہلے روٹ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر محنت سعید غنی کے ہمراہ بس سروس کا افتتاح کیا، انہوں نے سروس میں سہولیات کا جائزہ لیا اور بس میں سفر بھی کیا۔
Chairman @BBhuttoZardari’s vision for fight against #ClimateChange is being translated into action by Sindh govt that has given Karachi #Pakistan1stEVBus – i.e. eco-friendly, pollution-free bus service. Sindh transport dept doing wonders!
Attended the launch. #KarachiForEveryone pic.twitter.com/wXyrQ7DcQb
— Maleeha Manzoor (@MaleehaManzoor) January 13, 2023
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ’یہ پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس ہے جو آج کراچی میں شروع کی جا رہی ہے، یہ ماحول دوست بسیں ہیں جو بجلی سے چلیں گی‘۔
Another day, another step by #SindhGovt towards providing the best transport facility to its people. #Pakistan1stEVBus has started to operate on its first route in #Karachi. @BBhuttoZardari @sharjeelinam @SaeedGhani1 @SyedNasirHShah pic.twitter.com/ZYgFNIJ4N7
— Sindh Information Department (@sindhinfodepart) January 13, 2023
انہوں نے کہا کہ سی ویو، کلفٹن سے ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کے لیے کوئی بس سروس نہیں تھی اور انہیں پرائیویٹ گاڑیاں یا کیب استعمال کرنا پڑتی تھیں جن کا کرایہ تقریباً 1500 روپے ہوتا تھا لیکن الیکڑک بس سروس سے مسافر اب صرف 50 روپے میں ایئرپورٹ تک جاسکتے ہیں’۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ ایک ہی چارج سے 240 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھنے والی یورپی معیار کی یہ بسیں کسی قسم کی آلودگی کا باعث نہیں بنیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بس سروس ٹینک چوک جناح ایونیو سے ایئرپورٹ، شارع فیصل، ایف ٹی سی، کورنگی روڈ، خیابان اتحاد سے سی ویو کے کلاک ٹاور تک جائے گی۔