برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں چرچ کے اندرشرمناک فلم کی شوٹنگ کرنے والی فحش فلموں کی اداکارہ کو لوگوں نے علاقہ چھوڑ نے پر مجبور کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 37سالہ جولیا ونٹر نامی اس اداکارہ نے گزشتہ سال جرمنی کے شہر برمن سے 17میل کے فاصلے پر واقع اپنے قصبے کے چرچ میں ایک مرد اداکار کے ساتھ 15منٹ کی فحش فلم بنوائی تھی۔
یہ فلم منظرعام پر آنے کے بعد قصبے کے لوگ بہت مشتعل ہو گئے اور اس کے گھر کے سامنے موجود شیڈ کو آگ لگا دی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اس کے خلاف ایسے انتقامی اقدامات کیے، جن کی وجہ سے خوفزدہ ہو کر وہ قصبہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئی۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ”میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ لوگ اس قدر نفرت سے بھرے ہوئے ہیں۔لوگوں کا غصہ دیکھ کر مجھے سمجھ ہی نہیں آ رہی تھی کہ میں کیا کروں۔میں نے کسی کا کوئی نقصان نہیں کیا تھا۔ پھرنجانے لوگوں نے میرے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا۔“