Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قوم پرست جماعتوں کیجانب سےسن واقعے کی مذمت، دھرنااوراحتجاج
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > قوم پرست جماعتوں کیجانب سےسن واقعے کی مذمت، دھرنااوراحتجاج
پاکستانتازہ ترین

قوم پرست جماعتوں کیجانب سےسن واقعے کی مذمت، دھرنااوراحتجاج

Published January 18, 2023
Tags: پولیس اوررینجرز کی کارروائی سائیں جی ایم سید کے 119ویں یوم پیدائش سندھ بھر میں مظاہروں کا اعلان فائرنگ، لاٹھی چارج
Share
SHARE

سن: سائیں جی ایم سید کے 119ویں یوم پیدائش کی تقریبات کے دوران پولیس اوررینجرز کی کارروائی ، فائرنگ، لاٹھی چارج سےمتعدد کارکن زخمی اور گرفتار، ایس یو پی کا کل سندھ بھر میں مظاہروں کا اعلان. جبکہ تمام قوم پرست جماعتوں کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے .

تفصیلات کے مطابق قائد سندھ جی ایم سید کے 119ویں یوم پیدائش کے موقع پر سندھ بھر سے ہزاروں کارکنان پہنچے، جنہیں روکنے کے لیے جامشورو پولیس اور رینجرز کی جانب سے جی ایم سید کے مزار کے قریب سے گرفتاریاں کی گئیں، جب کہ ایس ایس پی جامشورو عمران قریشی نے جی ایم سید کے مزار کے قریب سے کچھ کارکنوں کو گرفتار کیا، ان سے پارٹی پرچم چھینا،کارکنوں نےشدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے. جس کی وجہ سے پولیس اور رینجرز نے ان نوجوان کارکنوں پر ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج کیا . پولیس اور کارکنوں میں کافی دیر تک پتھراؤ اور لاٹھی چارج کا تبادلہ ہوتا رہا.

جبکہ نامعلوم کارکن کے قتل کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جس کی لاش بھی حکام نے اپنی تحویل میں لے لی ہے۔

واقع سے متعلق عوامی جمہوری پارٹی کے صدر ایڈووکیٹ سید لال شاہ نے کہا ہے کہ سائیں جناب جی ایم سید کے یوم پیدائش پر پرامن سیاسی پروگرام پر فائرنگ اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
سندھ پرامن اور سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے۔ایسی کارروائیوں سے تمام ظالم قوتوں اور پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف دائمی نفرت ضرور پیدا ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری لیگ کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہو چکی ہے، زرداری لیگ سندھ میں اپنے خلاف سیاسی تحریک کو روکنے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کر کے خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے چیف جسٹس اور چیف جسٹس سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض علی چانڈیو نے سید کے یوم پیدائش کے موقع پر جلسے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں مارشل لاء لگا ہوا ہے، سیاسی اور انسانی حقوق معطل ہیں، بندوق کے زور پر حکومت چل رہی ہے۔شہید کارکن کا خون رنگ لائے گا، قومی کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

جئے سندھ تحریک کے چیئرمین شبیر احمد جمالی کا کہنا تھا کہ جس طرح آج کے دور میں قومی کارکنوں پر ظلم، بربریت کی گئی ہے، سندھ کی سیاسی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ سید کے یوم پیدائش پر آنے والے پرامن قومی کارکنوں اور بچوں پر تشدد نے آمریت کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ ہم سن میں سیاسی پروگرام پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔ حکمران نااہلی چھپانے کے لیے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے سائیں جی ایم سید کی سالگرہ کے موقع پر فائرنگ، تشدد اور گرفتاریوں کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جھوٹی جمہوریت بے نقاب ہو چکی ہے۔

TAGGED:پولیس اوررینجرز کی کارروائیسائیں جی ایم سید کے 119ویں یوم پیدائشسندھ بھر میں مظاہروں کا اعلانفائرنگ، لاٹھی چارج
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نئے صوبوں سےمتعلق نوٹیفکیشن کو ختم کیا جائے؛زین شاہ
Next Article بنگلور میں نوجوان کی شرمناک حرکت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

فارمولا دودھ صرف ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت ہوگا، سندھ اسمبلی میں بل منظور

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): سندھ اسمبلی نے پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل منظورکر لیا۔پارلیمانی سیکرٹری…

July 14, 2023
پاکستان

پاک چین تعلقات ستاروں سے بلند ہوچکے مگر ایک جماعت پروپیگنڈا کررہی ہے، احسن اقبال

(ویب ڈیسک): لاہور: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات ہمالیہ، بادل اور ستاروں سے بلند…

June 19, 2024
پاکستان

کراچی: بلدیہ فیکٹری ملزمان چھوٹنے کا نتیجہ: بھتہ مافیا دوبارہ سرگرم ، بلڈر کے بھتہ نہ دینے پر چوکیدارقتل

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ملزمان کی فائرنگ سے زیر تعمیر عمارت کا چوکیدار جاں بحق…

September 16, 2023
پاکستانتازہ ترین

اسپیکر نے قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق…

April 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?