Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حافظ نعیم کے پاس 94 نشستیں جیتنے کی اطلاعات غلط ہیں؛ سعید غنی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حافظ نعیم کے پاس 94 نشستیں جیتنے کی اطلاعات غلط ہیں؛ سعید غنی
پاکستانتازہ ترین

حافظ نعیم کے پاس 94 نشستیں جیتنے کی اطلاعات غلط ہیں؛ سعید غنی

Published January 18, 2023
Tags: پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی ہماری ترجیح جماعت اسلامی
Share
SHARE

پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح جماعت اسلامی سے بات کرنا ہے، بات چیت کے ذریعے طے ہو سکتا ہے کہ میئر جماعت اسلامی سے ہو گا یا پیپلز پارٹی سے ہو گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا حافظ نعیم الرحمان تک جو اطلاعات پہنچائی جا رہی ہیں وہ درست نہیں ہیں، حافظ نعیم کے پاس 94 نشستیں جیتنے کی اطلاعات غلط ہیں۔

ان کا کہنا تھا ہماری ترجیح جماعت اسلامی ہے، ہم ان سے بات کرنا چاہتے ہیں، زیادہ بہتر ہوگا جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی آپس میں بات کر لیں، یہ طے ہو سکتا ہے کہ میئر جماعت اسلامی سے ہو گا یا پیپلز پارٹی سے لیکن یہ سارے معاملات بات چیت کے ذریعے ہی طے ہو سکتے ہیں، جماعت اسلامی کے ساتھ بیٹھ کر کراچی کے لیے اچھا سیٹ اپ لانے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے جیتنے والے امیدواروں نے بھی دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے کہ ووٹ کم ہیں، جماعت کی درخواست پر دوبارہ گنتی پر ہم نے طوفان برپا نہیں کیا، اختر کالونی کی یوسی پر دوبارہ گنتی ہوئی، جماعت کو اندازہ ہوا کہ اختر کالونی کی سیٹ جا رہی ہے تو ہنگامہ آرائی کی، ہمیں بھی کئی جگہوں پر نتائج پر اعتراض ہے، جو دوبارہ گنتی ہو رہی ہے اس کا حصہ بنیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جماعت اسلامی نے آر او دفتر کو یرغمال بنا لیا، حافظ نعیم الرحمان نے کمشنر سے بات کرتے ہوئے انھیں دھمکی دی، سرکاری افسر کو دھمکی دینا اور اسے یرغمال بنانا مناسب بات نہیں، یہ طور طریقے کسی اور کے ہو سکتے ہیں جماعت اسلامی کے نہیں۔

ان کا کہنا تھا ہمارے کچھ لوگ ناراض تھے، غصے میں تھے، میں نے انھیں اکسایا نہیں، ہم اپنے جذباتی اور سڑکوں پر آنے والے کارکنوں کو سمجھاتے ہیں، ہمارے کارکن بھی جذباتی ہیں، غصے میں ہیں، اگر سب دھمکائیں گے، یرغمال بنائیں گے تو عجب صورتحال ہو جائے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کو توقع سے زیادہ نشستیں ملیں لیکن ہماری نشستیں توقع سے زیادہ نہیں ہیں، لیاری کا علاقہ ہمارا ہے، وہاں 12 سے 11 نشستیں جیتیں تو حیرت انگیز نہیں، منگھو پیر ٹاؤن میں 16 سے 10 جیتیں تو حیرت کی بات نہیں، ایک جماعت صفر سے 100 پر چلی جائے تو حیرت کی بات ہے، جماعت اسلامی نے جہاں جہاں احتجاج کیا، نشستیں ان ہی کی نکلیں۔

ان کا کہان تھا سینٹرل میں کسی ایسے علاقے سے نشست نہیں جیتی کہ کسی کو حیرت ہو، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے علاقوں سے جماعت جیت جائے تو حیرت نہیں ہے۔

TAGGED:پیپلز پارٹی کراچی کے صدرسعید غنیہماری ترجیح جماعت اسلامی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بابراعظم کے خلاف مہم پر پی سی بی کی آسٹریلوی چینل کو شٹ اپ کال
Next Article گورنر اسٹیٹ بینک نے اگلے ہفتے سے ڈالرز آنے کی خوشخبری سنادی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جنوبی وزیرستان، ٹانک، اپر ولوئر دیر سمیت دیگر اضلاع میں کرفیو نافذ

جنوبی وزیرستان(ویب ڈیسک): جنوبی وزیرستان، ٹانک،اپر ولوئر دیر سمیت دیگر اضلاع میں کرفیو نافذ کردیا گیا، تینوں اضلاع کے ڈپٹی…

July 28, 2025
پاکستانتازہ ترین

اس عدالت نے کئی بار مارشل لا کی توثیق کی ہے، پارلیمنٹ کی قدر کرنا چاہیے؛ چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہےکہ جب مارشل لاء لگتے ہیں تو ہتھیارپھینک…

October 3, 2023
پاکستان

“دشمن کے بچوں کو پڑھانے” کے بعد حاضر ہے’حرمت پرچم‘ مہم:جرمنی واقعہ پر وفاقی وزرا نےتصاویرشیئر کردیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک): جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے پر مظاہرین کےحملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعہ کے واقعے کے…

July 25, 2024
پاکستانتازہ ترین

عدالتی حکم پر رقم مختص کی مگر اجراکا اختیارنہیں: گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں الیکشن کے لیے…

April 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?