Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بورڈ تبدیل،معاہدہ ختم،غیرملکی کوچز کےپاکستان نہ آنے کی وجہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > بورڈ تبدیل،معاہدہ ختم،غیرملکی کوچز کےپاکستان نہ آنے کی وجہ
کھیل

بورڈ تبدیل،معاہدہ ختم،غیرملکی کوچز کےپاکستان نہ آنے کی وجہ

Published January 20, 2023
Tags: Featured آرتھر کو یہ خدشہ ہے بورڈ تبدیل غیرملکی کوچز کی تلاش قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کیلیے
Share
SHARE

سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کیلیے غیرملکی کوچز کی تلاش میں ہے۔

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم نے غیر ملکی کوچز کے پاکستان آنے سے انکار کے معاملے پر کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ پاکستان سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہاکہ”اگر آپ مجھ سے پوچھتے تو میں آپ کو بتاتا کہ غیر ملکی کوچ نہیں آئیں گے، سب کو ڈر ہے کہ بورڈ تبدیل ہونے سے معاہدہ بھی ختم ہو جائے گا، اگر آپ کو غیر ملکی کوچ نہیں مل رہا تو پاکستان کے کوچ کی خدمات حاصل کریں“۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے پاکستان کرکٹ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ آرتھر کے پاکستان آنے کا امکان تھا۔حقیقت یہ ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ان سے بات چیت شروع کی اور انہیں ہیڈ کوچ کے طور پر دوبارہ شامل ہونے کو کہا، آرتھر نے کہا کہ ماضی میں ان کے ساتھ خوشگوار تجربہ نہیں تھا لیکن وہ پاکستان کرکٹ میں دوبارہ کام کرنا پسند کریں گے ۔

مکی آرتھر نے سیٹھی کو بتایا کہ 2019 میں ورلڈ کپ کے دوران احسان مانی کی قیادت میں پی سی بی انتظامیہ نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے معاہدے میں توسیع کی جائے گی۔ لیکن پاکستان کے مسلسل چار میچ جیتنے کے باوجود سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کے بعد ان کے معاہدے کو پورا نہیں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آرتھر کو یہ خدشہ بھی تھا کہ اگر انہوں نے ڈربی شائر کے ساتھ اپنا طویل مدتی معاہدہ باہمی معاہدے کے ساتھ ختم کر کے پاکستان آنے کا فیصلہ بھی کیا تو اس بات کی کوئی ضمانت نہیں تھی کہ پاکستان کرکٹ کے ماحول کو دیکھتے ہوئے ان کے معاہدے کا احترام کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آرتھر نے سیٹھی کو بتایا تھا کہ وہ پاکستان بورڈ کے ساتھ مشیر کے طور پر کام کرنے اور اکثر ملک کا دورہ کرنے کو تیار ہیں لیکن یہ پیشکش پی سی بی کے لیے قابل قبول نہیں تھی اور مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔

یاد رہے کہ مکی آرتھر کو 2016 میں اس وقت کے چیئر مین نجم سیٹھی نے ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا اور وہ 2019 میں احسان مانی کی جانب سے معاہدے میں توسیع نہ دیے جانے تک اپنے عہدے پر براجمان رہے ۔

TAGGED:Featuredآرتھر کو یہ خدشہ ہےبورڈ تبدیلغیرملکی کوچز کی تلاشقومی ٹیم کے ہیڈکوچ کیلیے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسحاق ڈارکی اماراتی2 ارب ڈالر رول اوور کیے جانے کی تصدیق
Next Article الیکشن کمیشن ناکام رہا؛اسد عمر، میئر ہمارا بنے گا؛ حافظ نعیم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکھیل

کراٹے کامبیٹ 45 کلو گرام کیٹیگری:پاکستانی شاہ زیب رند نے بھارتی فائٹرکو 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا،سلمان خان بھی فین بن گئے

دبئی (ویب ڈیسک): بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کو مبارک باد دیتے ہوئے…

April 21, 2024
پاکستان

چیف جسٹس ایکشن لیں،عوام سمجھے کہ عدلیہ ہمیں بچائے گی،عمران خان

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کی نگران حکومت پر الزامات…

February 26, 2023
پاکستان

اسٹیبلشمنٹ مسئلے کا حل نہیں،خود ایک مسئلہ ہے؛ شاہد خاقان عباسی

کراچی (ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان…

February 26, 2023
پاکستان

شیخوپورہ: مسافر ٹرین ٹریک پرکھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی، 20 افراد زخمی

شیخوپورہ(ویب ڈیسک ): قلعہ ستار شاہ اسٹیشن کےقریب مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے…

September 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?