Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شوکت خانم فنڈہاؤسنگ پراجیکٹ میں استعمال کیا؛عمران خان کااعتراف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > شوکت خانم فنڈہاؤسنگ پراجیکٹ میں استعمال کیا؛عمران خان کااعتراف
پاکستان

شوکت خانم فنڈہاؤسنگ پراجیکٹ میں استعمال کیا؛عمران خان کااعتراف

Published January 21, 2023
Tags: Featured دس ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت شوکت خانم کے فنڈز عمران خان کااعتراف نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری
Share
SHARE

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے شوکت خانم کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف کیا ہے۔ میڈیائی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف دس ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور زمان پارک سے عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ نے کی۔ خواجہ آصف کے وکیل حیدر رسول مرزا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل نعمان فاروقی بھی عدالت میں موجود رہے۔ زمان پارک میں خواجہ آصف کے ایک اور وکیل علی شاہ گیلانی بھی موجود رہے جب کہ عمران خان کے دیگر وکلا بھی زمان پارک میں ان کے ہمراہ موجود رہے۔

خواجہ آصف کے وکیل بیرسٹر حیدر رسول نے عدالت میں رہتے ہوئے عمران خان سے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی اور عمران خان سے شوکت خانم کی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کیے۔ عمران خان نے شوکت خانم کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف کرلیا۔

عمران خان نے بتایا کہ شوکت خانم کے بورڈ کی جانب سے مجھے اس حوالے سے بتایا گیا تھا، اس وقت یاد نہیں کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا۔

وکیل نے سوال کیا کہ کیا آپ کو بورڈ کی طرف سے اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ اس وقت یاد نہیں کہ تحریری طور پر کیا تھا یا نہیں، جو تین ملین ڈالرز تھے وہ بورڈ ممبر کی جانب سے واپس جمع کرا دیئے گئے تھے تو معاملہ ختم ہوگیا۔

وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ معاملہ ختم نہیں، معاملہ تو وہیں سے شروع ہوتا ہے، جب 3 ملین کی سرمایہ کاری کی گئی اس وقت ڈالر کا ریٹ 60 روپے تھا، جب واپس آئے تو 120 روپے تھا۔

عمران خان نے ہنستے ہوئے وکیل سے کہا کہ آپ ادھر ادھر کے سوال کرنے کے بجائے سچ پر آئیں تو معاملہ جلدی ختم ہو سکتا ہے جس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ آئندہ سماعت پر صرف 2 گھنٹے میں جرح مکمل کرلوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ آئندہ سماعت کی تاریخ شیڈول سے دیکھ کر آگاہ کردوں گا۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

TAGGED:Featuredدس ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعتشوکت خانم کے فنڈزعمران خان کااعترافنجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ہرجانے کا کیس ختم؛ سعید غنی اور حلیم عادل شیخ شیر و شکر ہوگئے
Next Article پُرامن انتخابات اولین ترجیح ہے؛اعظم خان کاحلف اٹھاتے ہی عزم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

‎جج کیخلاف شکایت کی نقل جوڈیشل کونسل کے باقی4ارکان کوبھی ارسال

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہرنقوی کے خلاف ‎میاں داؤد ایڈووکیٹ کی کمپلینٹ کی نقول جوڈیشل کونسل…

February 26, 2023
صحت

ٹی بی اب جان لیوا نہیں‌: نیا طاقتور مرکب سی ایل بی 073 تیار کر لیا گیا

نیویارک (ہیلتھ ڈیسک): طبی سائنس میں جدید ترین پیشرفت کے باوجود ٹی بی اب تک خوفناک مرض کی صورت میں…

March 8, 2023
ویڈیوز

ایک باپ نے حقیقت میں آئرن مین سوٹ‌ایجاد کرلیا

کراچی (ویب ڈیسک): ہالی ووڈ کی معروف سیریز ایوینجرز میں دکھائے گئے کردار آئرن میں کے سوٹ کو دیکھتے ہوئے…

February 23, 2023
صحت

ملک میں کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے؛این آئی ایچ

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): گزشتہ روز ملک میں کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے۔ نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ(…

February 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?