پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہیں، ان کی جگہ صدف شمس کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا ۔
خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بالر انجری کے باعث آئندہ ویمنز T20 ورلڈ کپ اور T20I سیریز سے باہر ہوگئی، ان کی جگہ صدف شمس کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق فاسٹ بولر ڈیانا بیگ کو انگلی میں فریکچر کی وجہ سے ویمنز ٹی 20 ورلڈ اسکواڈ سے نکال دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ صدف شمس لیں گی ۔
Diana Baig ruled out, Sadaf Shamas named replacement
Read more ➡️ https://t.co/cMOHgdAZuA#AUSWvPAKW
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 21, 2023
ڈیانا آج آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اس وقت انجری کا شکار ہوئیں جب انہوں نے آسٹریلیا کی اننگز کے ساتویں اوور کی آخری گیند پر واپسی کیچ لینے کی کوشش کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) حکام کے مطابق انجری کا شکار ڈیانا بیگ کو فوری طور مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایکسرے میں ان کی انگلی فریکچر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز شمس صدف جو آسٹریلیا کی T20I سیریز اورICC ویمنز T20 ورلڈ کپ کے لیے ریزرو کا حصہ ہیں، کو ڈیانا کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے حکام نے بتایا ہے کہ میڈیکل پینل نے ڈیانا بیگ کو 4 سے 6 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے ۔