Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں،قانونی ہے؛ مریم اورنگزیب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں،قانونی ہے؛ مریم اورنگزیب
پاکستانتازہ ترین

فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں،قانونی ہے؛ مریم اورنگزیب

Published January 25, 2023
Tags: سیکریٹری الیکشن کمیشن نے ایف آئی آر کٹوائی ہے فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صبح سے ٹی وی سکرین پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے گفتگو چل رہی ہے اور کچھ لوگ اس گرفتاری کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں، اسے آزادی اظہار رائے کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن نے تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری صاحب نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات دیئے اور الیکشن کمیشن ممبران کے بچوں کو کھلے عام دھمکیاں دیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمارے خلاف غلط زبان استعمال کی لیکن اگر اس پر ہم نے سیاسی گرفتاری کرنا ہوتی تو یہ لوگ کب کے جیلوں کے پیچھے ہوتے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے 2018 سے 2022 تک اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جب اقامے پر گرفتار کیا گیا، انہیں نااہل کر کے پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا، یہ سیاسی انتقام تھا لیکن نواز شریف نے کبھی ادارے کو گالی نہیں دی، اداروں کے سربراہان کے بچوں، ان کے خاندانوں کو دھمکیاں اور گالیاں نہیں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم پر نیب اور پنجاب پولیس نے نواز شریف کی بیٹی کے گھر پر دھاوا بولا اور نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ روزانہ کی بنیادوں پر نیب کی عدالت میں پیشیاں بھگت رہے تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری موجودگی میں شاہد خاقان عباسی گرفتار کیا گیا، عمران خان نے بغیر وارنٹ گرفتاریاں کر کے سیاسی انتقام لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کے ترجمان اور ان کے وزراء انہی جگہوں پر بیٹھ کر گرفتاری سے پہلے اعلان کرتے تھے کہ دو دن بعد رانا ثناء اللہ اور کیپٹن صفدر نے گرفتار ہونا ہے۔

TAGGED:سیکریٹری الیکشن کمیشن نے ایف آئی آر کٹوائی ہےفواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سعودی عرب: پاکستان ایمبیسی کا شہریوں کے لیے انتباہ
Next Article بھارت نےاپنی بیس بال ٹیم کو پاکستان آنے سے بارڈر پرروک دیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

بلاول بیٹے کی طرح ہے اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا: اسحاق ڈار

لاہور (ویب ڈیسک): سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین پیپلز پارٹی…

September 17, 2023
پاکستانتازہ ترین

بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے:ایم کیو ایم کی دھمکی

کراچی (نجات نیوز): فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کی جماعت پاک سرزمین پارٹی خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ…

January 12, 2023
پاکستاندلچسپ و عجیب

کراچی: خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا، 2 انتقال کرگئے، 3 کی حالت نازک

کراچی (ویب ڈیسک): شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بیک وقت پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے دو…

July 23, 2025
پاکستانکاروبار

چین جانیوالوں کے لیے پی آئی اےکی بڑی آفر

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اسلام آباد سے بیجنگ پروازوں میں مسافروں کیلئے ٹکٹ میں رعایت…

December 28, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?