Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پنجاب،کے پی کےانتخابات:ای سی پی نے14 ارب اضافی مانگ لیے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پنجاب،کے پی کےانتخابات:ای سی پی نے14 ارب اضافی مانگ لیے
پاکستان

پنجاب،کے پی کےانتخابات:ای سی پی نے14 ارب اضافی مانگ لیے

Published January 26, 2023
Tags: Featured ای سی پی نے گورنرز کے نام مراسلوں میں تاریخ کا اعلان خیبرپختونخوا 15 سے 17 اپریل کے درمیان نجاب میں عام انتخابات 13 اپریل سے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ای سی پی نے گورنرز کے نام مراسلوں میں کہا ہے کہ پنجاب میں عام انتخابات 13 اپریل سے پہلے کرانا ضروری ہیں جب کہ گورنر خیبرپختونخوا 15 سے 17 اپریل کے درمیان انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی ، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے حکومت سے 14 ارب روپے کی اضافی گرانٹ مانگ لی۔ الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنروں کے نام مراسلے ارسال کئے ہیں۔ جن میں کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات 13 اپریل سے پہلے کرانا ضروری ہیں جب کہ گورنر خیبرپختونخوا 15 سے 17 اپریل کے درمیان انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی ، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں سمیت عام انتخابات کے لیے اضافی گرانٹ مانگ لی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت خزانہ کو اس سلسلے میں ایک درخواست دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ عام انتخابات کے اخراجات 47 ارب سے بڑھ کر 61 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، 14 ارب روپے کی اضافی گرانٹ عام انتخابات کے لیے درکار ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیےمنظور شدہ 47 میں سے 25 ارب روپے فوری درکار ہیں ، 25 ارب روپے میں سے 5 ارب روپے پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں جب کہ 25 ارب میں سے بقایا 20 ارب روپے بھی فوری جاری کیے جائیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب 9 سے 13 اپریل کے درمیان پولنگ کی تاریخ مقرر کریں۔جب کہ گورنر کے پی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 15 سے 17 اپریل کے درمیان خیبر پختونخوا میں پولنگ کی تاریخ مقرر کی جائے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ گورنر اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر الیکشن کے انعقاد کی تاریخ دینےکا پابند ہے، پنجاب اسمبلی کے 90 روز 14 جنوری سے شروع ہوتے ہیں، پنجاب اسمبلی کے لیے 13 اپریل کے بعد پولنگ کی تاریخ نہیں رکھی جا سکتی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی کے 90 روز 18 جنوری سے شروع ہوتے ہیں اور کے پی اسمبلی کے لیے 17 اپریل کے بعد پولنگ کی تاریخ نہیں رکھی جا سکتی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن پروگرام مکمل کرنے کے لیے 54 دن درکار ہیں۔ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو اور خیبر پختونخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی تھی۔

TAGGED:Featuredای سی پی نے گورنرز کے نام مراسلوں میںتاریخ کا اعلانخیبرپختونخوا 15 سے 17 اپریل کے درمیاننجاب میں عام انتخابات 13 اپریل سے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پوپ فرانسس نے ہم جنس پرستوں کو کلین چٹ دے دی
Next Article نئی منڈیوں کی تلاش،مصر ی صدر آج انڈیا میں مہمان خصوصی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پنجاب حکومت کاPSL کی سکیورٹی کیلئے رقم دینے سے انکار

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے سرکاری خزانے سے 50 کروڑ…

February 25, 2023
پاکستان

سوات واقعہ، ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا، تھانے لے جانا غلطی ثابت ہوئی، رپورٹ.

(ویب ڈٰسک): پشاور: سوات میں مبینہ توہین مذہب واقعے میں شہری کو تشدد اور زندہ جلانے کے کیس کی ابتدائی…

June 23, 2024
انٹرٹینمنٹ

کارساز واقعہ: دولت ایک نشہ ہے اور غریب ہونا سزا، خاتون نشے میں تھی یہ سب کو نظر آرہا تھا؛ بشریٰ انصاری کا اظہار برہمی

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کارساز واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے…

August 23, 2024
پاکستان

شہباز شریف 201 ووٹ لیکروزیر اعظم منتخب، نوٹیفکیشن جاری، چینی صدر کی مبارکباد

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی میں ووٹنگ کے بعد شہباز شریف کے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان…

March 3, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?