Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نئی منڈیوں کی تلاش،مصر ی صدر آج انڈیا میں مہمان خصوصی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > نئی منڈیوں کی تلاش،مصر ی صدر آج انڈیا میں مہمان خصوصی
دنیاکاروبار

نئی منڈیوں کی تلاش،مصر ی صدر آج انڈیا میں مہمان خصوصی

Published January 26, 2023
Tags: Featured انڈیا کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں انڈین پریڈ میں مصر کی فوج کا ایک دستہ مصر کے عبدالفتح السیسی مہمان خصوصی
Share
SHARE

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): مصر کے عبدالفتح السیسی 26 جنوری کو انڈیا کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیے گئے ہیں۔ وہ پہلے مصری صدر ہیں جنھیں انڈیا کی اس قومی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

انڈیا کے یوم جمہوریہ کی اس پریڈ میں مصر کی فوج کا ایک دستہ بھی حصہ لے رہا ہے۔

صدر السیسی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا جانا انڈیا کی سفارت کاری میں مصر کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا عکاس ہے۔

انڈیا مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ میں اپنے اثر و رسوخ اور تجارتی رشتوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے اور دنیا کی بدلتی ہوئی علاقائی سیاسی اور اقتصادی پس منظر میں انڈیا کے لیے مصر کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے ۔

صدر السیسی کے انڈیا کے دورے کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے جس میں انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے طویل مذاکرات کیے، انڈیا کے وزیر خارجہ سےکئی اہم معاملات پر بات چیت کی اور توانائی، زراعت، سیاحت، ثقافت اور تجارت کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

دونوں ملکوں نے دفاع کے شعبے میں تعاون پر بھی کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔

مصر نے انڈیا کے لڑاکا طیارے تیجس کے علاوہ میزائلوں اور انڈیا کے دفاعی تحقیق کے ادارے ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ ہتھیاروں اور ریڈار کی خریداری میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ مصر میں روس-یوکرین جنگ کے بعد سے اجناس کی قلت کا بحران ہے۔

انڈیا نے اگرچہ گندم کی برآمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن گزشتہ مئی میں پابندی کے باوجود 61 ہزار ٹن گندم مصر برآمد کی گئی۔

مصر کے صدر نے انڈین اہلکاروں سے اپنی بات چیت میں مزید گندم کی فراہمی کی بات بھی کی ہے۔ دوسری جانب انڈیا نے مصر سے مزید کھاد خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب مصر اقتصادی بحران کا شکار ہے، یہ واضح نہیں ہے کہ انڈیا مصر کو مالی امداد فراہم کرے گا یا نہیں۔

تاہم انڈیا نے سوئز نہر کے اطراف میں خصوصی اقتصادی زون کی شکل میں بڑے پراجیکٹ تعمیر کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے۔

سوئز نہر انڈیا کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انڈیا کے سابق سفارتکار تلمیظ احمد نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ’سوئز نہر سے تقریبا 5 ملین بیرل خام تیل روزانہ گزرتا ہے۔ ان میں سے اوسطا 5 لاکھ بیرل تیل روزاںہ لاطینی امریکہ، امریکہ اور الجیریا سے انڈیا پہنچتا ہے۔‘

’اس لحاظ سے انڈیا سوئز نہر سے تیل درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ یہی نہیں، انڈیا اس نہر کے راستے کیمیکل، مشینری، کپڑے، قالین اور دستکاری کی مصنوعات دوسرے ملکوں کو بھیجتا ہے جس کی مالیت تقریبا 200 ارب ڈالر ہے۔‘

انڈیا اور مصر کے درمیان باہمی تجارت کا حجم پچھلے کچھ سالوں میں بہت تیزی سے بڑھا ہے۔

2020-21 میں باہمی تجارت کی مالیت 4 اعشاریہ 15 ارب ڈالر تھی جس میں 2021 -22 میں 75 فیصد کا اضافہ ہوا اور اس کا حجم 7 اعشاریہ 26 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔

انڈیا کے سابق سفارتکار تلمیظ احمد کے مطابق انڈیا مصر کی برآمدات کی تیسری سب سے بڑی مارکٹ اور چھٹا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن چکا ہے۔ ساتھ ہی انڈین کمپنیوں نے پورٹ سعید میں کئی بڑی کمپنیوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے۔

فری پریس جنرل کے مطابق انڈیا کی 50 سے زیادہ کمپنیوں نے مصر میں آٹو موبائل،کیمیکل، توانائی، ملبوسات، زرعی اور ریٹیل شعبے میں 3 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اہرام آن لائن نے مصر میں انڈیا کے سفیر اجیت گپتے کے حوالے سے لکھا ہے کہ مصر میں انڈین کمپنیوں میں کم از کم 38000 مصری شہری کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے کئی کمپنیاں اجتماعی طور پر تقریبا ایک ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری سے توسیع کرنے والی ہیں۔

انڈیا مصر کو مذہبی اعتبار سے ایک اعتدال پسند ملک تصور کرتا ہے۔

کچھ عرصہ قبل جب پیغمبر اسلام کے بارے میں بی جے پی کی ایک رہنما کے نازیبا بیان پر کئی عرب ملکوں کی جانب سے شدید ردعمل ہوا تھا اس وقت بھی مصر نے حکومتی سطح پر کوئی ردعمل نہیں دیا تھا۔ تاہم جامعہ الاظہر کے گرینڈ مفتی کی جانب سے اس متنازع بیان کی مزمت کی گئی تھی۔

حالیہ برسوں میں پاکستان نے سفارتکاری کے ذریعےاسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی میں کشمیر کے سوال پر کئی اہم رکن ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کے اجلاسوں میں اکثر کشمیر کا معاملہ اٹھایا جاتا ہے۔ تاہم مصر عموما غیر جانب دار رہا ہے۔

TAGGED:Featuredانڈیا کے یوم جمہوریہ کی تقریب میںانڈین پریڈ میں مصر کی فوج کا ایک دستہمصر کے عبدالفتح السیسیمہمان خصوصی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پنجاب،کے پی کےانتخابات:ای سی پی نے14 ارب اضافی مانگ لیے
Next Article انڈین فاسٹ بولر محمد سراج کی ICCون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

28 سال بعد سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ جاری

کراچی(ویب ڈیسک): انسداددہشتگردی عدالت نے 28 سال بعد سابق ایم ڈی کے ای ایس سی کے قتل کیس کا فیصلہ…

July 29, 2025
کھیل

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نےکراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک ):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد…

March 8, 2024
پاکستانصحت

ضلع حب میں بھی پولیو کی تصدیق،رواں سال کی مجموعی تعداد 116 ہوگئی

حب (ہیلتھ ڈیسک): پولیو وائرس گزشتہ ماہ تک پاکستان کے 33 اضلاع تک محدود تھا، تاہم اب حب کے سیوریج…

May 9, 2024
کھیل

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے 2 ہزار رنز مکمل

(ویب ڈٰیسک): قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنے کیرئیر کے 2 ہزار…

October 7, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?