ممبئی(شوبز ڈیسک ): بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ” انہوں نے کلمہ پڑھا اور نماز پڑھنا ان کا فرض بنتا ہے”۔ سوشل میڈیاپلیٹ فارم انسٹاگرام پر راکھی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ جس میں انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ” وہ نماز پڑھتی ہیں”۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ “میرے شوہر مسلمان ہیں اور میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے ، میں نماز پڑھتی ہوں اور اپنے خدا سے بھی دعا کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا”۔
اس سے قبل میڈیا گفتگو میں راکھی ساونت نے بتایا تھا کہ وہ شوہر عادل خان درانی کے ہمراہ ہنی مون سے پہلے عمرہ ادائیگی کیلئے جائیں گی۔
یاد رہے کہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے دوسری شادی کرلی ہے جب کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے نام بھی فاطمہ رکھ لیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔